آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 265
22:42

2026/05/24

رضوی ہاسپٹل میں نیوکلیئر میڈیسن کا شعبہ ؛فنکشنل تشخیص اور جدید علاج کی ٹیکنالوجی کا امتزاج

حثظث
رضوی سپر اسپیشلٹی ہاسپٹل کا نیوکلیئر میڈیسن کا شعبہ اس طبی مرکز میں علاج کا تخصصی اور جدید ترین شعبہ ہے ، جو امراض قلب، کینسر اور ہڈیوں کے امراض کے شعبے میں مریضوں کو متنوع تشخیصی خدمات فراہم کرتا ہے۔

رضوی سپر اسپیشلٹی ہاسپٹل کے سپروائزر جناب پریشاد خوش طینت نے آستان نیوز کے نمائندے سے گفتگو کے دوران اس شعبے کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نیوکلیئر میڈیسن کا شعبہ ؛ ریڈیو فارماسیوٹیکلز، جدید ترین امیجنگ آلات، اور جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال سے امراض کی فنکشنل تشخیص اور مریضوں کے علاج کے عمل میں مدد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
انہوں نے نیوکلیئر میڈیسن کی نوعیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس شعبے میں، عام امیجنگ جیسے سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی کے برعکس جو جسم کی ساخت کو دکھاتے ہیں، بنیادی توجہ اعضاء کے کام اور ان کی فزیالوجیکل حالت کے جائزے پر ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر میڈیسن میں، ریڈیو فارماسیوٹیکلز اور خصوصی امیجنگ آلات کے استعمال سے جسم کے مختلف اعضاء کے کام کا جائزہ لیا جاتا ہے اور یہ کام امراض کی درست تشخیص میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
جناب خوش طینت کا کہنا تھا کہ اس شعبے میں ریڈیو فارماسیوٹیکلز کی تیاری کا بھی ایک یونٹ موجودہے ، اس مرکز میں تیار کردہ ریڈیو دوائیں صرف تشخیصی امیجنگ کے لیے استعمال ہوتی ہیں اور نیوکلیئر میڈیسن کی خدمات کی درستگی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ  سال 2024 اور 2025 میں، 10 ہزار سے زائد مریض اس شعبے میں آئے اور رواں سال مراجعت میں تقریباً 600 کی کمی کا تعلق ملک کے حالات اور متعلقہ اداروں کی جانب سے ادویات کی فراہمی کی وجہ سے  ہے۔
انہوں نے اس شعبے کی خصوصی خدمات کے بارے میں بتایا کہ  SPECT سسٹم کے استعمال سے دل کے خصوصی اسکین کیے جاتے ہیں، اور ٹیومرز اور کینسر کے میٹاسٹیسیس کی تشخیص اور جائزے کے شعبے میں PET ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے۔ نیز ہڈیوں کے اسکین اور مریضوں کے علاج کے عمل کی نگرانی اس شعبے کی دیگر خدمات ہیں۔
جناب خوش طینت نے ریڈئیشن کے تمام معیاروں کی مکمل پابندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام عمل ایٹمی توانائی ادارے کے رہنما اصولوں کے مطابق اور حفاظتی تقاضوں، خصوصی وینٹیلیشن، اور ریڈئیشن  کی سطح پر قطعی کنٹرول کے ساتھ کیے جاتے ہیں، اور اس شعبے کے عملے کا بھی وقتاً فوقتاً خصوصی مانیٹرنگ اور طبی معائنہ کیا جاتا ہے۔
گفتگو کے آخر میں انہوں نے اس شعبے کی توسیع و ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نئے ریڈیو فارماسیوٹیکلز کی تیاری، آلات کی بہتری، اور خصوصی خدمات کا فروغ اس شعبے کے اہم مستقبل کے منصوبے ہیں، اور رضوی ہسپتال کا نیوکلیئر میڈیسن شعبہ اب بھی ملک کے مشرقی حصے اور پورے ملک میں اس شعبے میں دیگر طبی مراکز کے مقابلے میں مؤثر اقدامات انجام دے رہا ہے۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد