آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس پری میٹنگ کا انعقاد چھٹی عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے سیکرٹریٹ کی کاوشوں اور جامعۃ الزہراء(س) کے شعبہ تحقیق کے تعاون سے ہو رہا ہے ،جس میں جامعہ الزہراء کے ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کی رکن اور پروفیسر محترمہ زہرا مہر جوئی امام رضا(ع) کی سیرت کی روشنی میں تنقید پذیری اور تعمیری گفتگو کے موضوع پر گفتگو کریں گي۔
قابل ذکرہے کہ یہ پری میٹنگ جامعہ الزہراء(س) کی لائبریری بلڈنگ کے تیسرے فلور پر ریسرچ ڈیپارٹمنٹ میں صبح دس بجے منعقد کی جائے گی ، اس پری میٹنگ میں دلچسپی رکھنےو الے افراد لینک faryan.cloud/join/jz-ac/pajoheshi/ کے ذریعے شرکت فرما سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ چھٹی عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) ’’امام رضا(ع) کی تعلیمات کو محور قرار دیتے ہوئے اہلبیت(ع) کی تہذیبی تعلیمات میں قانون اور کرامت انسانی کی حیثیت‘‘ کے موضوع پر منعقد کی جائے گی ۔