آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 295
22:45

2026/06/12

حرم امام رضا(ع) میں بین الاقوامی علمی و تبلیغی فکری شعبے کی سرگرمیوں کا آغاز

fjfyj
عید سعید غدیر خم کے بابرکت ایام کی مناسبت سے بین الاقوامی علمی و تبلیغی فکری شعبے کا پہلا اجلاس امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی  کے تعاون سے منعقد ہوا جس کا مقصد مشہد مقدس کی یونیورسٹیوں  کی علمی صلاحیتوں اور بین الاقوامی طلباء سے حرم امام رضا(ع) کے علمی و تبلیغی پروگراموں کی توسیع و ترقی میں استفادہ کرنا ہے ۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی  کے سربراہ ڈاکٹر داوودی نے بین الاقوامی علمی و تبلیغی  فکری گروپ کی سرگرمیوں کے آغاز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس شعبے کی اہم ترین ذمہ داریوں میں یونیورسٹیوں کی علمی صلاحیتوں اور حرم امام رضا(ع) کی بین الاقوامی ضروریات کےمابین رابطہ قائم کرنا ہے تاکہ طلباء اور اساتذہ بین الاقوامی میدان میں مؤثر کردار ادا کرسکیں۔ 
انہوں نے بتایا کہ انگلش سبجیکٹ سے عملی استفادہ،ممتاز طلباء کا تعارف، تحقیقات اور تھیسز اور بین الاقوامی نشستوں کا انعقاد ان اہم موضوعات میں سے ہے جنہیں اس شعبے کے پہلے اجلاس میں منظور کیا گیا ہے ۔ 
یونیورسٹی کی تعلیم کو حرم امام رضا(ع) کی سرگرمیوں سے جوڑنا
اجلاس کے دوران شرکاء نے انگریزی  زبان کو عملی میدان میں استعمال کرنے پر زور دیا ،تاکہ طلباء عملی تجربے کے ذریعے اپنی تخصصی صلاحیتوں کو مستحکم بنا سکیں۔ 
اس اجلاس کے دیگر پروگراموں میں یونیورسٹیوں کے ممتاز اور فعال طلباء کی شناخت اور انہیں حرم امام رضا(ع) کے ثقافتی اور تبلیغی پروگراموں میں شرکت کے لئے متعارف کروانا تھا،اس پراجیکٹ کے تحت طلباء حرم امام رضا(ع) کے متعلقہ اداروں کے ساتھ علمی تعاون کریں گے اور ان کی سرگرمیوں کو یونیورسٹی کی فائل میں درج کیا جائے گا۔ 
حرم امام رضا(ع) کے بین الاقوامی امور کے لئے تقاضا محور تھیسز
فکری شعبے کے اراکین نے ادارہ غیرملکی زائرین کی ضروریات کے مطابق تقاضا محور تھیسز اور تحقیقات پر زور دیا اور اسی بنیاد پر فکری شعبے میں جائزہ لینے اور منظوری کے بعد تحقیقی موضوعات کو گریجویٹ طلباء کے اختیار میں دیا جائے گا تاکہ حرم امام رضا(ع) کے بین الاقوامی شعبے کی علمی و تحقیقی ضروریات کا ایک اہم حصہ یونیورسٹی کے ذریعے پورا کیا جا سکے۔ 
اجلاس کے آخر میں یہ طے پایا کہ اس اجلاس کو باقاعدہ ہر مہینے منعقد کیا جائے جس میں اراکین منصوبوں اور تجاویز کے تخصصی جائزے کے بعد مشترکہ پروگراموں پر عمل درآمد کرنے کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔ 
واضح رہے کہ اس اجلاس میں امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی،  مشہد کی فردوسی یونیورسٹی، مشہد کی میڈٰکل یونیورسٹی، علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی ،حوزہ علمیہ خراسان اور بہار ہائیر ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کے نمائندگان نے شرکت کی ۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد رہبر کے گھرانے سے متعلق شہداء سے آستان قدس رضوی کے متولی کی ملاقات آستان قدس رضوی کے متولی کی شہید علی اور شہید مرتضیٰ لاریجانی کے معزز گھرانے سے ملاقات میناب کے شجرہ طیبہ اسکول کے گلزارشہد کے مناظر اور ماحول کی تصویرکشی کے عالمی مقابلہ سےمتعلق پریس کانفرنس امام زمانہ (عج) کی امامت کے آغاز کے موقع پر ضریح مطہر امام رضا(ع) کی غبار روبی کی رسومات حرم امام رضا(ع) کی ضریح مطہر کی صفائی کے مراسم رضوی ہسپتال اور افغانستان کے شفاخانہ حبیب یار کے درمیان تعاون کا سمجھوتہ رہبرشہید کی یاد میں 20 ہزار متبرک کھانے تقسیم امام شہید امت کی تدفین کے چہلم میں چار ملکوں کے قاریوں کی شرکت سے قرآنی محفل کا انعقاد عراق کے علمی مراکز کے ساتھ علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کا تمدنی رشتہ امام رضا علیہ السلام کی ضریح کے غلافوں کے وقف کی تاریخ آستان قدس رضوی کے متولی نے مرکزی کتابخانے کا دورہ کیا امام رضا علیہ السلام کی زیارت آخرت کے سخت ترین لمحات کے لئے الہی ضمانت   عرب زبان خواتین کے لئے ’’ حَیَّ عَلَی عَزَاءِ الْأَنِیسِ (ع)‘‘ کے عنوان سے عزاداری کے خصوصی پروگرام کا انعقاد ’’آستان شفا‘‘ میں امام رضا(ع) کے 2005 زائرین کو 3615طبی خدمات کی فراہمی دارالحجہ؛ فداکاری اور خدمت کی ثقافت کا مظہر حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر کا پرچم اور ضریح مطہر کی چادر تبدیل کرنے کے مراسم