آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 299
20:35

2026/06/26

عصر حاضر کے چیلنجر کوابراہیمی ادیان کےمابین گفتگو کے ذریعہ حل کئے جانے پرتاکید

ururi
چھٹی  حضرت امام رضآ علیہ السلام عالمی کانگریس کی تیرہویں بین الاقوامی پری میٹنگ ویٹیکن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے میں منعقد ہوئی جس کا موضوع’’امام رضا(ع) کی تعلیمات میں انسانی عزت و وقار اور انسانی حقوق‘‘ تھا۔ اس بین الاقوامی پری میٹنگ میں ایرانی اور یورپی مفکرین نے عدل و انصاف، ادیان کے مابین گفتگو، ایمان اور عقل کے درمیان تعلق اور انسانی حقوق کے مبادیات پر از سر نو غور کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے رضوی تعلیمات کو عصر حاضر کے پیچیدہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بہترین وسیلہ قرار دیا۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حضرت امام رضآ علیہ السلام عالمی کانگریس کی اس پری میٹنگ میں قانون، فلسفہ، الہیات اور انسانی علوم کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ، محققین اور مفکرین نے رضوی تعلیمات کے تناظر میں انسانی کرامت کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔
حضرت امام رضآ علیہ السلام عالمی کانگریس کے سیکریٹری ڈاکٹر سعید رضا عاملی نے اس پری میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عالمی بحرانوں میں سے نبرد آزما ہونے کے لئے امام ہشتم کی تعلیمات کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے عدالت محور اقدار اور ادیان کے مابین تعمیری گفتگو کی طرف لوٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 
ڈاکٹر عاملی نے کانگریس کے تاریخی پس منظر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانگریس چار دہائیوں پر محیط تاریخ کے ساتھ ایران کی قدیم ترینی فکری تنظیموں میں سے ایک ہے جس کا مقصد امام رضا(ع) کی تعلیمات اور انسانی زندگی کے درپیش اور معاصر
 مسائل کے مابین تعلق پر ایک نیا نقطہ نظر پیش کرنا ہے ۔ 
انہوں نے واضح کیا کہ اس کانگریس کا سفر ابتدائی ادوار میں کائنات شناسی اور انسانی علوم کے جائزے سے شروع ہوا اور اب دنیا کے حقیقی چیلنجز جیسے کہ عدم مساوات، جنگ، بھوک اورماحولیاتی بحرانوں کے تجزیئے کی طرف مڑ چکا ہے ۔ 
ڈاکٹر عاملی نے موجودہ دور میں انسانی کرامت کے بحرانی حالات کا ذکر کرتے ہوئے نسلی تعصبات،مذہبی امتیازات،اسلاموفوبیا اور ایرانوفوبیا جیسے سنگین خطرات پر گفتگو کی اور کہا کہ قوموں اور مذہبی معاشروں کے مابین تفریق کی پالیسیوں نے عالمی چیلنجز کو مزید شدید بنا دیا ہے اس لئے عصر حاضر میں پائیدار حل تلاش کرنے کے لئے ایک جامع اور وسیع فریم ورک کی ضرورت ہے ۔ 
انہوں نے ابراہیمی ادیان کے مابین گفتگو کو موجودہ دور کے پیچیدہ بحرانوں سے نکلنے کا اہم ترین راستہ قرار دیا۔ 
اس پری میٹنگ کے دوران پروفیسر جیان پیٹرو کالیاری، جو قانون اور فلسفہ کے شعبے میں استاد اور محقق ہیں، نے انسانی حقوق کی نظریاتی بنیادوں کا جائزہ لیا اور انسانی حقوق، مابعدالطبیعیات اور الہیات کے درمیان تعلق کا تجزیہ کیا۔
انہوں نے عصر حاضر میں انسانی حقوق کے چیلنجز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: انسانی حقوق کو اپنے تصوراتی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے بنیادی سوالات جیسے کہ انسان کی فطرت، حقیقت اور عدالت کا جواب دینے کی ضرورت ہے۔
فرانچیسکو ناسینی، جو ایک اطالوی محقق ہیں اور معاشیات و انتظام میں تجزیہ اور ڈیٹا سائنس کے شعبے میں کام کرتے ہیں اور ثقافتی فاؤنڈیشن "فیدس ات راتیو" کے رکن ہیں،انہوں نےبھی ایمان اور عقل کے درمیان تعلق کو انسانی زندگی کے دو تکمیلی ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کی دنیا معلومات تک وسیع رسائی کے باوجود ہمیشہ سے زیادہ حکمت اور بصیرت کی کمی کا شکار ہے۔
انہوں نے حضرت امام رضا (ع) کی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے، علم کو معلومات کے محض ذخیرے سے بالاتر قرار دیا اور کہا کہ علم اس وقت قیمتی ہے جب یہ اخلاقی تبدیلی، ذمہ داری اور دوسروں کی خدمت کا باعث بنے۔ ناسینی نے امام رضا (ع) کے مکالمہ محور سیرت کو بھی عصر حاضر کے لیے ایک اہم نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حقیقی گفتگو اس وقت تشکیل پاتی ہے جب انسان عقیدے اور ثقافتی اختلافات کے باوجود، ایک دوسرے کو سب سے پہلے انسان کے طور پر پہچانیں۔
مجموعی طور پر اس پری میٹنگ کے مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی کرامت، عدالت، حقیقت کی جستجو،گفتگو اور سماجی ذمہ داری مذاہب کے مابین سب سے اہم مشترک عناصر ہیں اور امام رضا(ع) کی تعلیمات بین المذاہب گفتگو کو فروغ دینے اور عصر حاضر کے مسائل کے لئے اخلاقی اور انسانی جوابات فراہم کرنے کے لئے ایک مؤثر بنیاد فراہم کر سکتی ہیں۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
مشہد مقدس میں شہید رہبر انقلاب(رح) کی تشییع جنازہ ،عصر حاضر کا سب سے بڑا تاریخی واقعہ ہے   شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ اور تدفین کے لئے آستان قدس رضوی کا چوتھا اعلامیہ حرم امام رضا(ع) میں واقع شہید رہبر(رح) کے تحائف کا میوزیم اور قرآنی میوزیم کھول دیا گیا ہے شہید رہبر کے تشیع جنازہ میں شرکت کے لئے آستان قدس رضوی کے متولی کا پیغام  بین الاقوامی سطح پر ’’قومو للہ‘‘ نعرے کی تشریح کے لئے نشست کا انعقاد ’’قائد الامۃ‘‘ کے عنوان سے لائیو ٹی وی پروگرام رہبرشہید کے سوگواروں کے لئے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے پذیرائي کا وسیع انتظام (( آقای شہید ایران )) نامی چار جلدوں پر مشتمل کتاب منظرعام پر آگئی  شہید رہبر(رح) ایک قرآنی نابغہ اور قرآنی احکامات پرعمل کرنے والی شخصیت تھے؛ استاد پناہی رہبرشہید کے وداع کے ا یام میں حرم مطہر رضوی بند نہيں ہوگا  رہبرشہید ( رحمت اللہ علیہ ) کی یاد میں رضوی کتابخانہ اور میوزیمز میں تعزیتی جلسوں اور خصوصی پروگراموں کا انعقاد  روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، سوگوار زائرین کو کھانے اور رہائش کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں جارجیا کے 130 رکنی مذہبی و ثقافتی وفد کا حرم امام رضا(ع) کے خدام کی جانب سےخصوصی استقبال شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں 2100 سے زائد طبی عملے کی تعیناتی امام رضا علیہ السلام کے حرم کو جانے والے راستوں میں پانی اور شربت کی سبیلوں اور سقاخانوں کا انتظام  آستان قدس رضوی کے موکبوں کی تیاری کے تصویری مناظر شہید رہبر(رح) کی ضریح امام رضا(ع) کی صفائی کے دوران لی گئی تصاویر رہبرشہید کی یادگار اور جاودانی میراث  مشہد مقدس میں مقیم افغان مذہبی انجمنوں کی جانب سے حرم امام رضا(ع) میں روایتی انداز میں عزاداری کا انعقاد شہید رہبر (رح) کے سوگوارں کی میزبانی کے لئے مشہد مقدس مکمل طور پر تیار شاہراؤں پرواقع امام رضا(ع) کمپلیکس میں شہید رہبرامت(رح) کے سوگواروں کی میزبانی کے لئے وسیع تیاریاں