آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 300
20:39

2026/06/26

حرم امام رضا(ع) کا حسینیہ ایران اور دنیا بھر کے شیعوں کا میزبان 

زبففتغفت
حرم امام رضا(ع) کا حسینیہ  جو کہ صحن قدس میں واقع ہے ،1448 ہجری قمری کے محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی مختلف ایرانی اقوام اور اسلامی ممالک کے عزاداروں کے سوگ کا مرکز بن چکا ہے ۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ محرم الحرام کے پہلے عشرے کی عزادری کا سلسلہ یکم محرم الحرام سے لے کر گیارہ محرم کی رات جاری رہے گا 
ہر رات حسینیہ حرم میں مختلف ماتمی دستے اور انجمنیں اپنے اپنے روایتی انداز میں عزاداری سیدالشہدا کریں گی، واضح رہے کہ یہ پروگرام ہر رات مغرب و عشاء کی نماز کے بعد رات آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک پھر نو پینتالیس سے ساڑھے گیارہ تک اور رات گیارہ پینتالیس سے صبح ایک بجے تک منعقد کیا جائے گا۔ 
ماہ محرم کی پہلی رات حرم امام رضا(ع) کا حسینیہ صوبہ کردستان اور خوزستان سے آنے والے عزاداروں کا میزبان ہے اور محرم کی دوسری رات صوبہ ہمدان، گیلان اور خراسان رضوی کے عزادار سید الشہداء کی عزادری اور سوگواری کریں گے۔ 
تیسری رات صوبہ قزوین، یزد اور خراسان رضوی کے عزادار عزاداری منائیں گے۔
ماہ محرم کی چوتھی رات کو حرم امام رضا(ع) کے حسینیہ میں صوبہ مازندران، جنوبی خراسان اور البرز کی مذہبی انجمنیں روایتی انداز میں عزاداری کریں گی اور محرم کی پانچویں رات کو بھی صوبہ گلستان، شمالی خراسان اور خراسان رضوی کے عزادار سید الشہداء کا سوگ منائیں گے۔ 
محرم کی چھٹی رات کو صوبہ سیستان و بلوچستان، کاشان اور گناباد کے عزادارعزاداری کریں گے اور ساتویں رات صوبہ چہار محال و بختیار، افغانستان، اور خراسان رضوی کے عزادار سوگواری کریں گے۔ 
محرم الحرام کی آٹھویں رات صوبہ سمنان اور بوشھر کے عزادار امام حسین(ع) اور ان کے باوفا ساتھیوں کے لئے عزاداری کریں گے ، محرم کی نویں رات کو انگریزی بولنے والے شیعہ مومنین اور صوبہ ہرمزگان و خراسان رضوی کے عزادار امام حسین(ع) کےسوگ میں عزاداری کا اہتمام کریں گے۔ 
عراقی شیعہ مومنین شب عاشورا کو حسینیہ حرم میں عزاداری کریں گے اور شام غریباں کی رات پاکستان اور ہندوستان کے زائرین اپنے روایتی انداز میں سوگواری اور عزاداری کریں گے۔ 
قابل توجہ ہے کہ امام حسین(ع) کےسوگ میں برپا کئے جانے والے عزاداری کے پروگرامز مختلف اقوام اور مذاہب کے مابین اتحاد و یکجہتی اور ہمدلی کی علامت ہیں ۔
واضح رہے کہ ان تمام پروگراموں کو قومی اور صوبائی ٹی وی چینلز سے نشرکیا جائے گا۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد