آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 302
20:43

2026/06/26

’’حرم کا حسینیہ‘‘ ایران اور عالم اسلام کی عزاداری کے ورثے کے تحفظ کی ایک کاوش

djtjtdj
’’حسینیہ حرم‘‘ پروگرام ان پروگرامز میں سے ہے جو حالیہ چند برسوں میں امام رضا(ع) کے حرم میں مختلف صوبوں کے مختلف قبائل کے عزاداروں کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے ، اس پروگرام میں روایتی عزاداری کو زندہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ 

جناب سیدمہدی سجادی زادہ ’’حسینیہ حرم‘‘ پروگرام منعقد کراوانے کے ذمہ دار ہیں انہوں نے آستان نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ گذشتہ کئی برسوں سے روایتی عزاداری کو زندہ کرنے اور فروغ دینے کے لئے کوشش کی جا رہی تھی،ایران میں بہت سارے قبائل مختلف انداز میں عزاداری کرتے ہیں مثال کے طور پرصوبہ خوزستان اور بوشہر میں ہم نے جو ماتمی دستے دیکھے ہیں ان کی عزاداری کا طریقہ کسی دوسری جگہ نہیں ملتا۔ 
روایتی عزاداری کے ورثے کی نجات اور حرم میں منعقدہ عزاداری میں عوامی شمولیت
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ’’حسینیہ حرم‘‘ روایتی عزاداری کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے اس لئے ہمارے بنیادی افراد وہ عزادارہیں جو مختلف صوبوں اور قبائل سے تعلق رکھتے ہیں اور اب روایتی طریقے سے عزاداری کا انعقاد کرتے ہیں اور عزاداری کے اس روایتی انداز کے تحفظ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ 
واضح رہے کہ عزاداری کے لئے ان ماتمی دستوں اور عزاداروں کو مخصوص طریقہ کار کے ساتھ دعوت دی جاتی ہے ۔ 
مختلف اداروں کا تعاون اور بائیس صوبوں کی شرکت
جناب سجادی زادہ نے بتایا کہ حرم امام رضا(ع) کے ساتھ ساتھ مختلف ادارے جن میں ادارہ تبلیغات اسلامی،بسیج،رضوی خدمت کے مراکز، مذہبی انجمنوں کی کونسل،ذاکرین کے مراکز، عوامی اور جہادی گروپ وغیرہ اس پروگرام کے انعقاد میں تعاون کرتے ہیں۔ 
انہوں نے بتایا کہ 2020 سے حسینیہ حرم پروگرام کا آغاز کیا گیا جس کے پہلے سال میں فقط ایک صوبے نے شرکت کی اور رفتہ رفتہ آج اس کا دائرہ بائیس صوبوں تک پہنچ گیا ہے ۔ 
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ ایران کے علاوہ پاکستان، ہندوستان ، افغانستان اور عراق جیسے ممالک سمیت انگریزی بولنے والے ممالک کے ماتمی دستے بھی اس پروگرام میں شرکت کرتے ہیں اور امید ہے کہ اس سال شام اور بحرین سے بھی ماتمی دستے حسینیہ حرم کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ 
’’حسینیہ حرم ‘‘ پروگرام میں میڈیا کوریج اور غیرملکی زائرین کی شرکت
جناب سجادی زادہ نے حسینیہ حرم پروگرام کی میڈیا کوریج کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی پروگراموں کو عام طور پر براہ راست نشرکیا جاتاہے اور مختلف چینلز جیسے چینل ون، ٹو، تھری، قرآن، افق اور دیگر چینلز سے براہ راست، ریکارڈ شدہ یا خلاصے اور رپورٹ کی شکل میں نشر کیا جاتا ہے۔
اس پروگرام میں غیر ایرانی زائرین کی شرکت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ شرکاء کا ایک حصہ بیرون ملک سے مشہد مقدس میں حاضر ہوتا ہے اور دوسرا حصہ حرم میں موجود غیر ملکی زائرین میں سے یا یہاں مقیم افراد میں سے منتخب کیا جاتا ہے اور گروپوں کے ساتھ شامل ہو جاتا ہے۔
آخر میں انہوں نے سید الشہداء کی عزاداری کی مجالس میں امام رضا(ع) کے مقام و مرتبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم امام رضا(ع) کو عزادری کی مجالس میں بانی سمجھتے ہیں ، اور اس پروگرام کا انعقاد صوبوں، قبائل اور قومیتوں کی طرف سے امام رضا (ع) کی بارگاہ میں خراج عقیدت اور تعزیت پیش کرنے کی ایک شکل سمجھتے ہیں۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد