آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 310
21:18

2026/06/26

ماہ محرم شروع ہونے کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں ’’اذن عزا‘‘ کے عنوان سے روایتی مراسم کا انعقاد

ذ۹ح۰
ماہ محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی حرم امام رضا(ع) میں ’’اذن عزاء‘‘ کے روایتی قدیمی پروگرام منعقد کئے گئے اور حرم امام رضا(ع) کے سنہری گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا گیا اس موقع پر حرم امام رضا(ع) کا صحن انقلاب آہ و بکا اور اشک و آنسوؤں کا میزبان تھا ۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ’’اذن عزا‘‘ کے عنوان سے منعقدہ روایتی پروگرام میں آستان قدس رضوی کے متولی، حرم امام رضا(ع) کے خدام  اور ہزاروں زائرین نے شرکت کی۔ 
ہر سال یہ روایتی پروگرام ماہ محرم الحرام کا چاند نظر آنے پر سید الشہداء حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام  کے ایّام سوگواری شروع ہونے کی مناسبت سے منعقد کئے جاتے ہیں اور اس میں حرم امام رضا(ع) کے سنہری گنبد پر نصب سبز پرچم کو اتار کر سوگ کی علامت کے طور پر سیاہ پرچم نصب کیا جاتا ہے ۔ 
ماہ ذی الحجہ کے آخری غروب سے پہلے ہی صحن انقلاب اسلامی ماتمی انجمنوں اور زائرین سے بھر گیا تھا وہ زائرین جو امام روؤف سے عزاداری کی اجازت لینے کے لئے جمع ہوئے تھے ،حرم کے خدام  سیاہ لباس پہنے اور ہاتھوں میں سیاہ پرچم اٹھائے کھڑے ہیں ایسے لگ رہا ہے کہ کوئی گرانقدر امانت اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہیں ۔ 
واعظ شہیدی کے خطاب میں عزاداری کی اہمیت 
’’اذن عزا‘‘ کےعنوان سے منعقد ہونے والے روایتی پروگرام میں حجت الاسلام والمسلمین عبد الحمید واعظ شہیدی نے خطاب کیا اور عزاداری سیدالشہداء حضرت ابا عبد اللہ الحسین (ع) کی اہمیت کے موضوع پر تقریر کی ۔ 
انہوں نے امام صادق علیہ السلام سے منقول ایک روایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے امام کے گھر میں آئے ہیں جو کربلا کے مصائب پر گریہ کناں ہیں جنہوں نے زیارت جوادیہ میں ہمیں سکھایا ہے کہ کس طرح مظلوم کربلا پر گریہ کرنا ہے ۔ 
حجت الاسلام واعظ شہیدی نے معرفت کے بغیرعزاداری کو ایک بے جان بدن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اکرم(ص) نے مدینہ منورہ میں حسینی شناخت کی اہمیت پر تاکید فرمائي ہے انہوں نے کہاکہ اگر آج ہم آنسو بہاتے ہیں اور ماتم داری کرتے ہیں تو ہمیں یہ جان لینا چاہئے کہ ہمارے ان آنسوؤں کے قطروں سے ہمارا تعلق حضرت فاطمہ زہرا(س) سے مستحکم ہوتا ہے ۔ 
انہوں نے پیاس کے المناک واقعہ اور رسول خدا(ص) کے امام حسین(ع) کے بدن کے بوسے  کا ذکرکیا تو پورے صحن میں گریہ اور آہ وبکا تھا۔
ان روایتی پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے حرم امام رضا(ع) کے سنہری گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا گیا  اور اس دوران حاضرین نے امیری حسین و نعم الامیر اور یا حسین(ع) کی صدائیں بلند کیں اور اختتام پر ماتمی انجمنوں کے نمائندوں کو عزای امام حسین(ع) کی سیاہ شال بھی دی گئی  ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد