آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ رضوی اسکول آف آرٹ کے استاد جلیل صابری نے بین الاقوامی کارٹون اور کیریکیچر مقابلوں کے دو شعبوں میں دو خصوصی انعامات حاصل کئے۔
واضح رہے کہ اس ایونٹ کا تیسرا دور قومی اور بین الاقوامی فنکاروں کی بھرپور شرکت کے ساتھ منعقد ہوا۔
مزید برآں ، رضوی اسکول آف آرٹ کے ایک اور استاد یحیٰ غفاریان نے کالیگرافی پینٹنگ میں ممتاز مقام حاصل کیا۔ یہ فیسٹیول ملک کے نمایاں ایونٹس میں سے ایک ہے جو رضوی ثقافت و معارف کو فروغ دینے کے لئے منعقد ہوتا ہے اور ہر سال ممتاز خوشنویس اور فنکار اس میں شرکت کرتے ہیں۔
رضوی اسکول آف آرٹ کے اساتذہ کی جانب سے یہ اعزاز حاصل کرنا اس ادارے کی علمی، تعلیمی اور فنی صلاحیتوں کا مظہر ہے ،ایسے فنکار جو تعلیمی سرگرمیوں کےساتھ ساتھ ملکی فن کے پیشہ ورانہ میدانوں اور بین الاقوامی حلقوں میں بھی مؤثر طور پر موجود رہتے ہیں اور ایرانی۔اسلامی فن کی صلاحیتوں کے تعارف اور عکاسی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔