آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 328
00:06

2026/07/02

حرم امام رضا(ع) میں شب عاشورا کے موقع پرمنعقدہ خطبہ خوانی کی تاریخی روایتی رسم کے متن میں تبدیلی 

یسقافات
حرم امام رضا(ع) کے اماکن متبرکہ کے سربراہ نے شب عاشورا کے موقع پر منعقد کی جانے والی خطبہ خوانی کی تاریخی روایتی رسم کے متن میں تبدیلی کی خبر دی۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حرم امام رضا(ع) کے اماکن متبرکہ کے سربراہ جناب امین بہنام نے کہا کہ ہر سال شب عاشورا میں خطبہ خوانی کی روایتی رسم حرم رضوی کے خدام کی موجودگی میں منعقد کی جاتی ہے اس سال بھی یہ روایتی اور تاریخی رسم اسی ترتیب کے ساتھ منعقد ہوئی فقط خطبہ خوانی کے متن میں کچھ تبدیلی انجام دی گئی ۔ 
انہوں نے خطبے کے متن میں کی گئی تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رہبر شہید انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای(رح) کی شہادت کے پیش نظر خطبے کے متن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رح) کے نام اور یاد کے ساتھ ساتھ ان کی مغفرت کی دعا اور رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی صحت و سلامتی اور طول عمر کے لئے بھی دعا کی جائے گی۔ 
انہوں نے بتایا کہ چونکہ ماضی میں خطبے کا متن زیادہ تر عربی زبان میں پڑھا جاتا تھا، اس لیے نئے متن میں رسم خطبہ خوانی کی شان اور روحانی مواد کو برقرار رکھتے ہوئے، عبارات کو رواں اور قابلِ فہم بنانے کی کوشش کی گئی ہے اور کچھ حصے فارسی زبان میں پیش کیے جائیں گے تاکہ زائرین اور سامعین اس کے مفاہیم سے زیادہ  آشنا ہوسکیں ۔
حرم امام رضا(ع) کے اماکن متبرکہ کے سربراہ نے بتایا کہ شب عاشورا کے خطبے کے نئے متن میں ایسی دعاؤں اور مضامین کا استعمال کیا گیا ہے جو عام لوگوں کے لیے زیادہ مانوس اور آشنا ہیں اور یہ تبدیلیاں آستان قدس رضوی کے محترم متولی کے ابلاغی خطوط کے مطابق کی گئی ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ خطبہ خوانی کی اس رسم میں شمع گردانی کی رسم کے اختتام کے بعد، خطبہ خوان آستان قدس رضوی کے محترم متولی سے اجازت لے کر اپنی جگہ پر جاتے ہیں اور ایک خطبہ پیش کرتے ہیں جس میں اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا، پیغمبر اکرم (ص) اور اہل بیت عصمت و طہارت (ع) پر درود، حضرت ولی عصر (عج) کے ظہور میں تعجیل کے لیے دعا، نیز اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی (رح) اور رہبرشہید انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای (رح) کے لیے مغفرت، اور رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی صحت و کامیابی کے لیے دعا شامل ہوتی ہے۔ 
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ اماکن متبرکہ کے سربراہ نے بتایا کہ اس رسم کے کے دوران ، تقریر کے بعد، مصائب اہل بیت خوانی اور مرثیہ  خوانی کی جاتی ہے اور پھر شمع گردانی اور آخر میں خطبہ خوانی انجام دی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ شب شہادت امام رضا(ع) اور شب شہادت امام حسین(ع) کےموقع پر خطبہ خوانی کی اس روایتی رسم کا آغاز صفوی دور سے ہوا جسے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد مزید شاندار طریقے سے منعقد کیا جارہا ہے ۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
مشہد مقدس میں شہید رہبر انقلاب(رح) کی تشییع جنازہ ،عصر حاضر کا سب سے بڑا تاریخی واقعہ ہے   شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ اور تدفین کے لئے آستان قدس رضوی کا چوتھا اعلامیہ حرم امام رضا(ع) میں واقع شہید رہبر(رح) کے تحائف کا میوزیم اور قرآنی میوزیم کھول دیا گیا ہے شہید رہبر کے تشیع جنازہ میں شرکت کے لئے آستان قدس رضوی کے متولی کا پیغام  بین الاقوامی سطح پر ’’قومو للہ‘‘ نعرے کی تشریح کے لئے نشست کا انعقاد ’’قائد الامۃ‘‘ کے عنوان سے لائیو ٹی وی پروگرام رہبرشہید کے سوگواروں کے لئے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے پذیرائي کا وسیع انتظام (( آقای شہید ایران )) نامی چار جلدوں پر مشتمل کتاب منظرعام پر آگئی  شہید رہبر(رح) ایک قرآنی نابغہ اور قرآنی احکامات پرعمل کرنے والی شخصیت تھے؛ استاد پناہی رہبرشہید کے وداع کے ا یام میں حرم مطہر رضوی بند نہيں ہوگا  رہبرشہید ( رحمت اللہ علیہ ) کی یاد میں رضوی کتابخانہ اور میوزیمز میں تعزیتی جلسوں اور خصوصی پروگراموں کا انعقاد  روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، سوگوار زائرین کو کھانے اور رہائش کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں جارجیا کے 130 رکنی مذہبی و ثقافتی وفد کا حرم امام رضا(ع) کے خدام کی جانب سےخصوصی استقبال شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں 2100 سے زائد طبی عملے کی تعیناتی امام رضا علیہ السلام کے حرم کو جانے والے راستوں میں پانی اور شربت کی سبیلوں اور سقاخانوں کا انتظام  آستان قدس رضوی کے موکبوں کی تیاری کے تصویری مناظر شہید رہبر(رح) کی ضریح امام رضا(ع) کی صفائی کے دوران لی گئی تصاویر رہبرشہید کی یادگار اور جاودانی میراث  مشہد مقدس میں مقیم افغان مذہبی انجمنوں کی جانب سے حرم امام رضا(ع) میں روایتی انداز میں عزاداری کا انعقاد شہید رہبر (رح) کے سوگوارں کی میزبانی کے لئے مشہد مقدس مکمل طور پر تیار شاہراؤں پرواقع امام رضا(ع) کمپلیکس میں شہید رہبرامت(رح) کے سوگواروں کی میزبانی کے لئے وسیع تیاریاں