آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : ۳۳۳
۰۰:۲۶

۲۰۲۶/۰۷/۰۲

عشق حسینی کی سیکڑوں روایتی رسومات کے ساتھ ایران ایک متحد حسینی انجمن

تعتیبتف
حرم امام رضا(ع) کے صحن قدس میں گیارہ راتوں تک مسلسل ’’حسینیہ حرم‘‘ نے خدام   اور انتظامی عملے کی اتنھک کوششوں سے سید الشہداء کے ساتھ خدمت،محبت اور عقیدت کا ایک باب رقم کیا۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کےمطابق؛ مسلسل گیارہ راتوں تک حرم امام رضا(ع) کا صحن قدس ’’حسینیہ حرم‘‘ کا میزبان تھا ، ایک ایسی جگہ جہاں ایران کے مختلف قبائل اور صوبوں کی ماتمی انجمنیں عزاداری کی مختلف روایتی رسموں اور طریقوں کے ساتھ امام رضا(ع) کے سنہری گنبد کے سائے میں یکجا ہوئیں تاکہ سید الشہداء حضرت ابا عبد اللہ الحسین(ع) سے اپنی مشترکہ محبت و عقیدت کا اظہار کر سکیں۔ 
لیکن زائرین جو رسومات کے دوران دیکھ رہے تھے، وہ اس عظیم مجلس عزاء کا محض ایک حصہ تھا۔ ہر مجلس کے پیچھے درجنوں خادم، ویڈیو گرافرز، فوٹوگرافرز، ساؤنڈ انجینئرز، لائیو براڈ کاسٹ ٹیم، خدمات (سروس) کے عملے، قالین بچھانے والے، چائے خانہ کے عملے اور انتظامی ٹیم کے ارکان مسلسل اس لیے کوشاں تھے کہ ان روحانی راتوں کا انعقاد بہترین طریقے سے ہو سکے۔ ہر ایک کا اپنا ایک حصہ تھا خدمت کا، آنسوؤں کا اور عقیدت کا۔
امام رضا(ع) کے گھر میں خدمت کا احساس ناقابل بیان ہے 
استقبالیہ پروگرام کے شعبے کے خادم جناب صادقی لوگوں کے جوش و خروش سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان کے جذبات کو لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے ،ایسا لگتا ہے جیسے انسان کسی بزرگ ہستی کے پاس کھڑا ہو، اس بار محرم قدرے مختلف تھا،شہید رہبر کی شہادت کی وجہ سے لوگوں کی آمد میں نمایاں اضافہ ہوا اور لوگ زیادہ عقیدت و یکجہتی کے ساتھ مجالس عزاء میں شریک ہوئے ۔ 
عشق حسینی کی سیکڑوں روایتی رسومات کے ساتھ ایران ایک متحد حسینی انجمن ہے
اس مجلس عزاء کے کیمرہ مین جناب عرفان طیرانی ہر رات لوگوں کی اہلبیت(ع) سے محبت کا ایک نیا منظر دیکھ رہے تھے ، وہ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’’حسینیہ حرم‘‘ کی خوبصورتی یہ تھی کہ ہر صوبے سے آنے والی انجمنیں اپنے اپنے مخصوص انداز ،رواج اور روایتی رسومات کے ساتھ عزاداری کر کے عقیدت کا اظہار کرتیں ، اگرچہ سب کا مقصد امام حسین(ع) سے اظہار عقیدت تھا  ۔ 
جناب محمد غلامیان جو کہ حسینیہ حرم میں کیمرہ مین تھے کہتے ہیں کہ ان راتوں میں شرکت ایک توفیق ہے جس کا وہ ایک سال انتظار کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مختلف صوبوں سے لوگ یہاں حاضر ہوئے اور ایسا لگتا تھا جیسے سبھی اس رات کا انتظار کر رہے ہوں تاکہ امام رضا(ع) کے پاس آکر امام حسین(ع) کا ماتم کر سکیں ،یہ احساس قابل بیان نہیں ہے ۔ 
ایک اور کیمرہ مین جناب محمد حسن شعبانی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ حسینیہ حرم کی سب سے دلکش بات یہ ہے لوگ مختلف طریقوں، مخصوص انداز اور روایتی رسومات کے ساتھ عزاداری کرتے ہیں۔ 
جناب جلال شعبانی نے میڈیا کے افراد اور ارکان پر عزاداروں کے جذبات کے اثرات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی عزادار روتا ہے تو ہم بھی رو پڑتے ہیں ، جب وہ راز و نیاز کرتا ہے تو وہی کیفیت ہم پر بھی طاری ہو جاتی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی سب سے خوبصورت تصویر چاند کی روشنی میں علم کی ہے جسے بعد میں دستاویزی فلم میں استعمال کیا جائے گا۔ 
لائیو نشریات؛ جدید ٹیکنالوجی سے عاشورا کو بیان کرنا
لائیو نشریات کے موبائل یونٹ کے رکن جناب محمد علی صادق الحسینی جو عزاداری کو لاکھوں ناظریں تک پہنچا رہے تھے کہتے ہیں کہ بہترین کوالٹی اور کم سے کم تاخیر کے ساتھ ہم نے مختلف چینلز پر عزاداری کے پروگرامز نشر کئے ۔
جناب روح بخش جو کہ آڈیو اور آواز کے سیکشن میں کام کر رہے تھے کہتے ہیں اس سال آواز کا معیار گذشتہ برسوں کی بہ نسبت نمایاں طور پر بہتر رہا ،آواز کے لئے تین بیک اپ سسٹم رکھے گئے تھے تاکہ اگر کسی بھی وجہ سے ایک سسٹم خراب ہو جائے تو دوسرا سسٹم بغیر کسی رکاوٹ کے آنلائن آجائے اور خوش قسمتی سے اس بار ایک بار بھی آواز بند نہیں ہوئی۔ 
ٹی اسٹال پر محبتوں کی خوشبو
عزاداری کی پرانی رسم کے مطابق مجالس و عزاداری کے درمیان چائے کے ساتھ عزاداروں کی پذیرائی کی گئی ،جناب محمد رضا جو کہ چائے کی اسٹال پر خدمت کر رہے تھے کہتے ہیں کہ ہمیں فخر ہے کہ امام رضا(ع) کے جوار میں عزاداروں کو چائے پلاتے ہیں ۔ 
واضح رہے کہ اس سیکشن میں 16 خادموں نے عزاداروں کی خدمت کی۔ 
جناب حسین فروزاں جو مختلف سروسز فراہم کرتے ہیں کہتے کہ جب آپ امام رضا(ع) کے خادم ہوں تو ایسا لگتا ہے کہ زمین پر نہیں ہیں ۔ 
جناب مہدی رحمانی جو قالین کی خدمات کرنے والوں میں سے ہیں کہتے ہیں کہ جب ہم حسینیہ حرم میں قالینیں صاف کرتے ہیں تو ہم اپنے دل میں کہتے ہیں کہ شاید امام زمان(عج) کے قدم انہی قالینوں پر لگے ہوں گے ،یہی اور خیال اور تصور ہمارے کام کو ایک خاص روحانی کیفیت عطا کرتا ہے ۔ 
تاریخی لمحات کو کیمروں میں قید کرنا
آستان قدس رضوی کے تجربہ کار فوٹو گرافرجناب مسعود نوذری اپنی ذمہ داری کو لوگوں کی عقیدت کو تصویر میں محفوظ کرنا سمجھتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ہمیں ان لوگوں تک اس عشق کے جلووں کو پہنچانا ہے جو یہاں موجود نہیں ہیں۔ 
حسینیہ حرم کے منتظم جناب سید مہدی سجادی زادہ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایرانیوں کی امام رضا(ع) کی بارگاہ میں عزاداری قابل بیان نہیں ہے ،ہماری بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ بہترین ماحول فراہم کیا جائے تاکہ ملک بھر سے آنے والی انجمنیں امام رضا(ع) کی بارگاہ میں سیدالشہداء کا پرسہ پیش کر سکیں۔ 
ہر مجلس کے پیچھے سیکڑوں دل خدمت میں لگے ہیں
شاید زائرین کو فقط مصائب،ماتم داری اور عزاداروں کے اشک دکھائی دیں لیکن حسینیہ حرم کی ہر رات درجنوں افراد خاموشی سے خدمات میں مصروف رہے ،استقبالیہ اور چائے کے خادموں سے لے کر قالین،آواز، لائیو نشریات، فوٹوگرافروں، کیمرہ مینوں اور انتظامی عملے کے تمام افراد کا ایک ہی مقصد تھا کہ عزادارسید الشہدا ، امام رضا(ع) کے سائے میں سکون اور اطمینان سے انہیں ان کے جد سید الشہداء حضرت اامام حسین علیہ السلام کا پرسہ پیش کر سکیں ۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
آستان قدس رضوی کی علمی سفارت کاری کی توسیع و ترقی کے لئے لائق اور قابل افراد کی صلاحیتوں سے استفادہ  کرنے پر زور رضوی لائبریری کی جانب سے 20 مراکز کو 33 ہزار392 کتب ارسال  عشق حسینی کی سیکڑوں روایتی رسومات کے ساتھ ایران ایک متحد حسینی انجمن سید الشہداء(ع) کے سوگ میں امام رضا(ع) کی وصیت «فَابْکِ لِلْحُسَیْن» پر لبیک عالم اسلام کی خواتین نے قرآنی محفل کا انعقاد کر کے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا حرم امام رضا(ع) عاشورائی عزاداروں کی ’’لبیک یا حسین(ع)‘‘ کی صدا سے گونج اٹھا حرم امام رضا(ع) میں افغان شیعوں کی جانب سے عزاداری کا انعقاد حرم امام رضا(ع) میں شب عاشورا کے موقع پرمنعقدہ خطبہ خوانی کی تاریخی روایتی رسم کے متن میں تبدیلی  رضوی خزانے کے عاشورائی قلمی نسخے؛حماسے و ایثار کا ورثہ حرم امام رضا(ع) میں شب عاشورا کی مناسبت سے خطبہ خوانی کی روایتی رسم کا انعقاد شبِ تاسوعا اور حرم امام رضا(ع) شب عاشورا کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے تصویری مناظر حرم امام رضا(ع) میں شب عاشورا کی مناسبت سے خطبہ خوانی کی روایتی رسم کا انعقاد آستان قدس رضوی کے متولی کی جانب سے نو محرم الحرام کے دن عزاداری کا انعقاد حرم امام رضا(ع) میں محرم الحرام کے پہلے عشرے کے دوران غیرملکی زائرین کے لئے عزاداری کا اہتمام  امام رضا(ع) نے اپنی عملی سیرت میں بیانیوں سے بالاتر ہو کر انسانی کرامت کی حقیقت کو مجسم کیا ہے  ماہ محرم شروع ہونے کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں ’’اذن عزا‘‘ کے عنوان سے روایتی مراسم کا انعقاد اردو زبان زائرین کے لئے ’’اذن عزا‘‘ کے عنوان سے مجلس عزاء کا انعقاد حرم امام رضا(ع) میں غیرملکی زائرین کے لئے ’’اذن عزا‘‘ کے عنوان سے خصوصی پروگرام کا انعقاد مرحوم استاد آئینہ چیان نے حرم امام رضا(ع) میں روایتی فن تعمیرکواحیاءکیا رضوی خمیر مایہ(yeast) کمپنی ، 2025 کی صوبائی سطح پر ممتازایکسپورٹرکمپنی کے عنوان سے منتخب