آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ محرم الحرام کے دوسرے عشرے کے دوران سید الشہداء حضرت ابا عبداللہ الحسین(ع) اور ان کے با وفا اصحاب کے سوگ میں مشہد مقدس میں مقیم افغانستان کی ماتمی انجمنوں کے پانچ ہزار افراد نے روایتی انداز میں عزاداری اور مجلس عزاء کا انعقاد کیا، واضح رہے کہ عزاداری کے یہ پروگرام حرم امام رضا(ع) کے صحن کوثر میں منعقد کئے گئے ۔
قابل ذکر ہے کہ مسلسل تیسرے سال سے افغان عزاداروں کی جانب سے عزاداری کے یہ پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔ افغان عزادار ان مراسم میں شرکت فرما کر اپنے مولا و آقا امام رضا(ع) کی بارگاہ میں تعزیت یش کرتے ہیں۔
عزاداری کے اس پروگرام میں حجت الاسلام سید عبد اللہ حسینی نے خطاب فرمایا اور مھمد جواد حیدری، سید احسان حسینی، محمد براتی، محقق زادہ، سید عباس، احمد جاویدی، صادق حسینی ، علیرضا یوسفی اور سید رضا حسینی نے مرثیے اور مصائب خوانی کی ۔
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر جناب مہدی لسانی نے اس دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری کے اس پروگرام کے انعقاد کی وجہ سے افغانستان کے مختلف شہروں مثلاً کابل، مزارشریف اور ہرات کے متعدد عزاداروں نے سید الشہداء کی عزاداری میں شرکت کی ہے ۔
واضح رہے کہ مجلس عزاء کے اختتام پر ان مخلص عزاداروں کو حرم امام رضا(ع) کی جانب سے عزاء کی شال اور ماتمی انجمنوں کو متبرک کتبے تحفے کے طور پر پیش کئے گئے ۔