آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 366
15:21

2026/07/21

حرم امام رضا(ع) کا رواق غدیر شہید رہبر(رح) کے افغان سوگواروں کا میزبان

415
افغان زائرین کے ایک گروپ  نے جو شہید رہبر(رح) کے پاکیزہ پیکر کی تشییع جنازہ کے لئے مشہد مقدس پہنچا ہے ، حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں حاضر ہو کر ولایت اور اسلامی انقلاب سے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ 11 جولائی2026 بروز ہفتے کو ہزاروں افغان زائرین رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پاکیزہ پیکر کی تشییع میں شرکت کے لئے مشہد مقدس آئے تھے ،ان میں سے ایک گروپ نے حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں منعقدہ خصوصٰ عزاداری کے پروگرام میں شرکت کی اور افغان عوام کی جانب سے ولایت اور اہلبیت(ع) سے محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔ 
مجموعی طور پر ڈھائی ہزار افغان زائرین شہید رہبر(رح) کی تشییع جنازہ کی رسومات میں شرکت کے لئے مشہد مقدس آئے تھے جن میں سے تقریباً پانچ سو افراد نے رواق غدیر میں منعقدہ عزاداری کے پروگرام میں شرکت کی۔ 
رواق غدیر سرحد پار رہنے والے عاشقوں کا میزبان 
عزاداری کے یہ پروگرام گرمی کی شدت کے باعث حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں منعقد کئے گئے ،پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد حجت الاسلام وحیدی نے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں ، امت مسلمہ میں ولایت کے مقام اور   مسلمانوں کی عزت کے تحفظ میں اسلامی جمہوریہ ایران شہید رہبر(رح) کے اہم کردار پر روشنی ڈالی اور افغانستان کے عوام کی ان رسومات میں شرکت   پر امت مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کا مظہر قرار دیا۔ 
اشکوں کی کوئی حد و مرز نہیں ہے 
مجلس عزاء کے اختتام پر رواق غدیر میں مرثیہ خوانوں نے مرثیے پڑھے اور عزاداروں نے شہید رہبر(رح) کے سوگ میں اشک بہائے اور ماتم کیا،آنکھوں سے بہتے ہوئے اشک اور ماتم کے لئے اٹھنے والے ہاتھوں نے عشق و محبت کا وہ منظر پیش کیا جو یہ ظاہر کررہا تھا کہ  جغرافیائی فاصلے کے باوجود دل اسلامی انقلاب کی امنگوں سے ہی وابستہ ہے  ۔ 
عزاداری کی ان رسومات میں شامل مرد وخواتین’’یا قائد المستضعفین‘‘ کے پرچم ہاتھوں میں لئے ہوئے تھے اور ایک آواز میں شہید رہبر(رح) کے سوگ میں ماتم کر رہے تھے ، یہ مناظر امت مسلمہ کے اتحاد کا مظہر تھے ۔ 
واضح رہے کہ عزاداری کے یہ پروگرام شام سات بج کر دس منٹ پر دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے ۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی(رح) کی یاد میں حرم امام رضا(ع) میں تقریب کا انعقاد شہید رہبر انقلاب اسلامی کے ایصال ثواب کے لئے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے مجلس ترحیم کا انعقاد حرم امام رضا(ع) میں شہید رہبر انقلاب اسلامی کی مزار شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی(رح) کے مزار پر عزاداروں اور سوگواروں کی حاضری مقاومت کے رنگ میں ڈوبی ایک شب کی روداد حرم امام رضا(ع) کا رواق غدیر شہید رہبر(رح) کے افغان سوگواروں کا میزبان شہید خامنہ ای تمام ادیان اورمکاتب کے لئے زندہ ہيں مشہد مقدس میں شہید رہبر انقلاب(رح) کی تشییع جنازہ ،عصر حاضر کا سب سے بڑا تاریخی واقعہ ہے   شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ اور تدفین کے لئے آستان قدس رضوی کا چوتھا اعلامیہ حرم امام رضا(ع) میں واقع شہید رہبر(رح) کے تحائف کا میوزیم اور قرآنی میوزیم کھول دیا گیا ہے شہید رہبر کے تشیع جنازہ میں شرکت کے لئے آستان قدس رضوی کے متولی کا پیغام  بین الاقوامی سطح پر ’’قومو للہ‘‘ نعرے کی تشریح کے لئے نشست کا انعقاد ’’قائد الامۃ‘‘ کے عنوان سے لائیو ٹی وی پروگرام رہبرشہید کے سوگواروں کے لئے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے پذیرائي کا وسیع انتظام (( آقای شہید ایران )) نامی چار جلدوں پر مشتمل کتاب منظرعام پر آگئی  شہید رہبر(رح) ایک قرآنی نابغہ اور قرآنی احکامات پرعمل کرنے والی شخصیت تھے؛ استاد پناہی رہبرشہید کے وداع کے ا یام میں حرم مطہر رضوی بند نہيں ہوگا  رہبرشہید ( رحمت اللہ علیہ ) کی یاد میں رضوی کتابخانہ اور میوزیمز میں تعزیتی جلسوں اور خصوصی پروگراموں کا انعقاد  روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، سوگوار زائرین کو کھانے اور رہائش کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں جارجیا کے 130 رکنی مذہبی و ثقافتی وفد کا حرم امام رضا(ع) کے خدام کی جانب سےخصوصی استقبال شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں 2100 سے زائد طبی عملے کی تعیناتی