آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 449
00:16

2026/09/12

قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا

سی
مشہد میں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے موقع پر انصاراللہ یمن کے ایک رہنما احمد عبدالملک نے اس کانفرنس کی اسٹرٹیجیک اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے امت اسلامیہ کے اتحاد کی تقویت کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی اور رہبرشہید انقلاب کی اہم اسٹرٹیجی کا تسلسل قرار دیا۔

 یمنی رہنما نے آستان نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران استقامتی محاذ کے مختلف پہلوؤں کی تشریح کرتے ہوئے اسلامی ملکوں اور یمن کی مذہبی علامتوں پر دشمنوں کے حملوں کے علل و اسباب کو  بھی بیان کیا
وحدت کانفرنس؛ تفرقہ انگیزی کا مقابلہ کرنے کے عزم کا مظہر

 یمنی رہنما سید احمد عبدالملک نے ایران میں وحدت اسلامی کانفرنس میں یمنی وفود کی فعال شرکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے وحدت اسلامی کانفرنس کو ایک سفارتی اجلاس سے بالاتر قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدام قائد شہید امت (رحمت اللہ علیہ) ، رہبرمعظم انقلاب سید مجتبی خامنہ ای اور شہدائے استقامت کے عظیم منصوبوں کا ہی ایک حصہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس میں ہمارا پیغام واضح ہے کہ ہم ایک جگہ اکٹھا ہوئے ہيں تاکہ بلند آواز سے یہ اعلان کرسکیں کہ کوئي بھی طاقت امت اسلامیہ کو ایک دوسرے سے الگ نہيں کرسکتی اور ہم قرآن اور دینی اقدار کے راستے میں متحد اور ایک ہيں ۔
انہوں نے اسلامی ملکوں کے حصے بخرے کرنے کے تعلق سے امریکا اور صیہونی حکومت کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام منصوبے جو مسلم ملکوں خاص طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کو کمزور کرنے کے لئے تیار کئے گئے تھے وہ الہی احکامات پر عمل اور اسی طرح امام خمینی (رح) اور قائدشہید امت (رح) نیز رہبرمعظم کی اتباع اور پیروی کے نتیجے میں پوری بری طرح ناکام ہوگئے
 
استقامت، محاذ حق کا نقطہ اشتراک
انصاراللہ یمن کے رہنما احمد  عبدالملک نے استقامتی محاذ کے عظیم کمانڈروں کی شہادت منجملہ سید حسن نصراللہ کی شہادت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا حوصلہ جو امام خمینی (رح) اور رہبرشہید کے اندر موجزن تھا آج وہ پورے محاذ حق میں پیدا ہوچکا ہے اور عالم اسلام جلد ہی سامراج کے چنگل آزاد ہو کر رہے گا اور اسلامی دنیا آج اس راستے پر چل پڑی ہے  
یمنی خنجر یمنی عوام کی غیرت کی علامت ہے
یمنی رہنما احمد عبدالملک نے  اس سوال کے جواب میں کہ یمنی عوام کیوں اپنے لباس کے ساتھ << جنبیہ>> بھی  (وہ خنجر جو  یمن کے مرد اپنے لباس کے ساتھ کمر پر آویزاں رکھتے ہیں) رکھتے ہيں کہا کہ یہ یمنی عوام کی غیرت اور ان کی زینت کی علامت ہے اور ہم اس سے یہ ظاہرکرتے ہیں کہ یمن کے عوام غیور، جیالے اور انقلابی ہیں یہ وہ اسلحہ ہے جو مغرب اور امریکا کی تفرقہ انگیز پالیسیوں اور اقدامات کے مقابلے میں استقامت کی علامت ہے ۔

امام رضا علیہ السلام سے یمنیوں کا عشق
 
یمن کے رہنما سید احمد عبدالملک نے ایران اور یمن کے اسٹریٹیجک تعلقات بالخصوص یمن کا محاصرہ ٹوٹنے اور ایران اور یمن کے درمیان ہوائي سروس کی برقراری  کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایران میں یمنیوں کی موجودگي کو پہلے سے کہیں زیادہ قراردیا اور ساتھ ہی  دیگر طریقوں سے یمن کا محاصرہ جاری رہنے پر شدید گلہ مندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے عوام حضرت امام رضاعلیہ السلام کے بے پناہ عشق و محبت کرتے ہیں اور جب محاصرہ مکمل طور پر ختم ہوجائے گا تو یمنیوں کی ایران میں موجودگی کا اور زیادہ مشاہدہ کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ امام رضا علیہ السلام سے یمنی عوام کا عشق ایران اور یمن کے عوام کے درمیان ایک اٹوٹ رشتے کی شکل میں تبدیل ہوگیا ہے اور یہ رشتہ کسی بھی محاصرے سے کمزور نہيں ہوگا ۔

شہدا کا خون ہماری کامیابی کی ضمانت ہے
یمنی رہنما عبدالملک نے آخر میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ شہدائے وحدت کا خون حتمی کامیابی کی ضمانت ہے کہا کہ عظیم رہنماؤں کی شہادت سے نہ صرف یہ کہ محاذ حق کمزور نہيں ہوا ہے بلکہ ان شہادتوں نے اس راستے کو مضبوطی سے جاری رکھنے کے لئے ہمارے عزم و حوصلہ کو اور زیادہ مستحکم کیا ہے ۔ آج اسلامی اتحاد صرف ایک نعرہ نہيں ہے بلکہ علاقے میں صیہونی منصوبوں کا مقابلہ کرنےکے لئے ایک ناقابل انکار ضرورت ہے اور  اللہ کی نصرت و مدد اور مسلمانوں کے اتحاد سے صیہونیوں کا یہ منصوبہ ناکام ہو کر رہے گا ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد رہبر کے گھرانے سے متعلق شہداء سے آستان قدس رضوی کے متولی کی ملاقات آستان قدس رضوی کے متولی کی شہید علی اور شہید مرتضیٰ لاریجانی کے معزز گھرانے سے ملاقات میناب کے شجرہ طیبہ اسکول کے گلزارشہد کے مناظر اور ماحول کی تصویرکشی کے عالمی مقابلہ سےمتعلق پریس کانفرنس امام زمانہ (عج) کی امامت کے آغاز کے موقع پر ضریح مطہر امام رضا(ع) کی غبار روبی کی رسومات حرم امام رضا(ع) کی ضریح مطہر کی صفائی کے مراسم رضوی ہسپتال اور افغانستان کے شفاخانہ حبیب یار کے درمیان تعاون کا سمجھوتہ رہبرشہید کی یاد میں 20 ہزار متبرک کھانے تقسیم امام شہید امت کی تدفین کے چہلم میں چار ملکوں کے قاریوں کی شرکت سے قرآنی محفل کا انعقاد