آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 433
12:46

2026/08/26

امام شہید امت کی تدفین کے چہلم میں چار ملکوں کے قاریوں کی شرکت سے قرآنی محفل کا انعقاد

ذبلل
امام شہید امت حضرت آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای ( رحمت اللہ علیہ ) کی تدفین کے چہلم کے موقع پر ہندوستان ، پاکستان ، افغانستان اور ایران کے قاریوں کی شرکت سے حرم مطہر رضوی میں محفل انس باقرآن کا انعقاد کیا گيا

 آستان نیوز کے مطابق اس قرآنی محفل میں جو حرم مطہر رضوی کے ادارہ غیر ملکی زائرین کے شعبہ برصغیر کے زیراہتمام رواق غدیر میں منعقد ہوئي اسلامی جمہوریہ ایران کے قاری کے ہمراہ ہندوستان، پاکستان اور افغانستان کے قاریوں نے قرآن کریم کی آيتوں کی تلاوت کی۔
ہندوستانی قاری سید مہدی رضا رضوی نے سب سے پہلے تلاوت قرآن کریم کا شرف حاصل کیا اور اس کا ثواب قائد شہید امت کی روح کو ہدیہ کیا ۔ بعد ازاں پاکستان کے قاری محمد الیاس اخلاقی اور افغانستان کے قاری نعمت اللہ اصغرپور نے قران کریم کی آیتوں کی تلاوت کرکے پرگرام کو کلام وحی کے دل انگیز عطر و خوشبوں سے معطر کیا ۔
اس قرآنی محفل کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے قاری حسین پور کویر نے قرآن کریم کی آيتوں کی تلاوت کرکے حاضرین کو آيات کلام وحی کے استماع سے مستفید کیا ۔
 
اس پروگرام میں اردو زبان شاعر حجت الاسلام سید تحریر علی نقوی نے رہبرشہید کی شان میں خوبصورت نظم پیش کی اور انہیں جذباتی انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس قرآنی محفل میں ہندوستان، پاکستان اور افغانستان جیسے ملکوں سے تقریبا چار سو زائرین نے شرکت کی ۔ جس سے اس روحانی اور معنوی  قرآنی محفل کی شکل بین الاقوامی شکل اختیار کرگئی ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی پچیسویں پری کانفرنس کا قم میں انعقاد ملکی سلامتی،جغرافیائی سالمیت اور معیشت کے تحفظ میں قبائلی افراد پیش پیش ہیں؛ آیت اللہ احمد مروی حرم مطہری رضوی کا انگریزی شعبہ اہل بیت‏‏ (ع )  کی تعلیمات کو دنیا میں عام کرنے کی سمت ایک اہم قدم آستان قدس رضوی کو حرم امام حسین(ع) کا پرچم ہدیہ کیا گیا ایسے ملک میں نماز قائم کرنا جس میں اسلامِ نابِ محمدی(ص) کا پرچم بلند ہے ،اہم ترین امور میں شامل ہے؛ رہبر معظم انقلاب کا بیان نماز کی ترویج کا آغاز نمازیوں کے کردار و عمل سے ہوتا ہے؛ آیت اللہ احمد مروی  صدرمملکت کا اقوام متحدہ میں خطاب باعثِ افتخار تھا؛ آیت اللہ مروی ’’اِنعاشُ العَقل‘‘ کے ابتدائی دورے کی اختتامی تقریب کا انعقاد « مصحف الحسین (ع)»؛ امام حسین (ع) کے دست مبارک سے تحریرکردہ قرآں کے کچھ اوراق کی اشاعت آيت اللہ العظمی شبیری زنجانی کی رحلت پر آستان قدس رضوی کے متولی کا تعزیتی پیغام   امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی میں غیرملکی طلبا کو داخلہ دینے کی صلاحیت موجودہ حد سے کئی گنا زیادہ ہے  عطیات کے عمل میں شفافیت؛آستان قدس رضوی کے لئے عوامی عطیات میں اضافے کا باعث بنی حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم کے پرچم کی تبدیلی کی رسم رضوی سیرت میں حکیمانہ مینجمنٹ اور استقامت؛دینی طرز حکمرانی کا مکمل نمونہ مزاحمتی محاذ کا ناقابل شکست ہونے کا دارومدار’’جہاد تبیین‘‘ اور رضوی تعلیمات پر ہے رضوی سیرت؛ انسانی کرامت کی بنیاد پر انسانی حقوق کی نئی تعریف کے لئے ایک عملی نمونہ امام رضا(ع) آج بھی اقوام اور ادیان کے مابین یکجہتی کا مرکز ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع)؛امت مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے طالبات کا ہاسٹل ’’سرای نجمہ خاتون(س)‘‘ علم و روحانیت کے امتزاج کی علامت ہے آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں ملک کے جدید ترین ہاسٹل کا افتتاح عبدالعظیم حسنی (ع) دینی معرفت سے سماجی اتحاد تک