آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 438
12:57

2026/08/26

امام زمانہ (عج) کی امامت کے آغاز کے موقع پر ضریح مطہر امام رضا(ع) کی غبار روبی کی رسومات

ریس
9ربیع الاوّل 22 اگست2026 بروز ہفتے کو حضرت ولی عصر(عج) کی امامت کے آغاز کی مناسبت سے حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا(ع) کی ضریح مطہر کی صفائی کی رسومات منعقدکی گئيں ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ نو ربیع الاوّل امام زمانہ(عج) کی امامت کے آغاز پر حضرت علی بن موسیٰ الرضا(ع) کی ضریح مطہر کی صفائی کے مراسم منعقد کئے گئے جن میں حضرت آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی، آیت اللہ فاضل لنکرانی، آستان قدس رضوی کے متولی آیت اللہ احمد مروی، ولی فقیہ کے نمائندہ آیت اللہ سید احمد علم الہدیٰ،صوبہ گلستان میں ولی فقیہ کے نمائندہ آیت اللہ نور مفیدی، اور ایران کے اعلی سول اور فوجی  حکام سمیت حرم امام رضا(ع) کے خدام  اور شہداء کے معززگھرانوں نے خصوصی شرکت  کی۔
روحانیت سے بھری فضا میں ان مراسم کا انعقاد کیا گیا جن میں خاندان عصمت و طہارت(ع) سے عقیدت کی خوشبو سے معطر فضا میں علمائے کرام اور  خدام  نے شرکت کی اور اہلبیت اطہار(ع) کے مداحوں نے اہلبیت(ع) کی شان میں اشعار پڑھے۔
ان مراسم کے دوران ضریح کے اندر موجود نذورات و عطیات کو بھی باہر نکالا گیا اورجنہیں مخصوص پیکنگ کے بعد آستان قدس رضوی کے خزانے میں منتقل کیا گیا۔
ان رسومات کے دوران مراجع عظام تقلید اور آستان قدس رضوی کے متولی نے ضریح مطہر کے اندر داخل ہو کر حضرت امام علی رضا(ع) کی قبر مطہر کے پتھرپر پڑے غلاف کو تبدیل کیا اور ضریح مطہر کے اندرونی حصوں کی صفائی کی، نیز ضریح مطہر کے اندرونی حصوں کو خالص گلاب سے بھی دھویا گیا۔
واضح رہے کہ صفائی کے مراسم کے دوران قرآن کریم کی تلاوت، زیارت جامعہ کبیرہ اور زیارت امین اللہ بھی پڑھی گئی ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی پچیسویں پری کانفرنس کا قم میں انعقاد ملکی سلامتی،جغرافیائی سالمیت اور معیشت کے تحفظ میں قبائلی افراد پیش پیش ہیں؛ آیت اللہ احمد مروی حرم مطہری رضوی کا انگریزی شعبہ اہل بیت‏‏ (ع )  کی تعلیمات کو دنیا میں عام کرنے کی سمت ایک اہم قدم آستان قدس رضوی کو حرم امام حسین(ع) کا پرچم ہدیہ کیا گیا ایسے ملک میں نماز قائم کرنا جس میں اسلامِ نابِ محمدی(ص) کا پرچم بلند ہے ،اہم ترین امور میں شامل ہے؛ رہبر معظم انقلاب کا بیان نماز کی ترویج کا آغاز نمازیوں کے کردار و عمل سے ہوتا ہے؛ آیت اللہ احمد مروی  صدرمملکت کا اقوام متحدہ میں خطاب باعثِ افتخار تھا؛ آیت اللہ مروی ’’اِنعاشُ العَقل‘‘ کے ابتدائی دورے کی اختتامی تقریب کا انعقاد « مصحف الحسین (ع)»؛ امام حسین (ع) کے دست مبارک سے تحریرکردہ قرآں کے کچھ اوراق کی اشاعت آيت اللہ العظمی شبیری زنجانی کی رحلت پر آستان قدس رضوی کے متولی کا تعزیتی پیغام   امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی میں غیرملکی طلبا کو داخلہ دینے کی صلاحیت موجودہ حد سے کئی گنا زیادہ ہے  عطیات کے عمل میں شفافیت؛آستان قدس رضوی کے لئے عوامی عطیات میں اضافے کا باعث بنی حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم کے پرچم کی تبدیلی کی رسم رضوی سیرت میں حکیمانہ مینجمنٹ اور استقامت؛دینی طرز حکمرانی کا مکمل نمونہ مزاحمتی محاذ کا ناقابل شکست ہونے کا دارومدار’’جہاد تبیین‘‘ اور رضوی تعلیمات پر ہے رضوی سیرت؛ انسانی کرامت کی بنیاد پر انسانی حقوق کی نئی تعریف کے لئے ایک عملی نمونہ امام رضا(ع) آج بھی اقوام اور ادیان کے مابین یکجہتی کا مرکز ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع)؛امت مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے طالبات کا ہاسٹل ’’سرای نجمہ خاتون(س)‘‘ علم و روحانیت کے امتزاج کی علامت ہے آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں ملک کے جدید ترین ہاسٹل کا افتتاح عبدالعظیم حسنی (ع) دینی معرفت سے سماجی اتحاد تک