آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 466
17:06

2026/09/21

آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں ملک کے جدید ترین ہاسٹل کا افتتاح

بلثص
’’سرای نجمہ خاتون(س)‘‘ جو طالبات کے لئے ملک کا جدید ترین ہاسٹل ہے جو مشہد مقدس کی یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس میں عوامی عطیات سے حاصل کردہ ایک ہزار سات سو اسی ارب ریال کی لاگت سے تعمیر کیا گیا اور اس کا افتتاح آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں کیا گیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ولادت با سعادت امام حسن عسکری(ع) کے موقع پر مؤرخہ 20 ستمبر2026 بروز اتوار کو طالبات کے ’’سرای نجمہ خاتون(س)‘‘ ہاسٹل کا افتتاح کیا گیا، افتتاح کے موقع پر آستان قدس رضوی کے متولی آیت اللہ احمد مروی اور میڈیکل آف سائنس یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمود شبستری سمیت متعدد صوبائی حکام بھی موجود تھے۔
افتتاحی تقریب کے دوران مشہد کی میڈیکل سائنس یونیورسٹی کے ڈائریکٹر نے اپنے خطاب میں ’’سرای نجمہ خاتون(س)‘‘ ہاسٹل کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں آستان قدس رضوی کے متولی کی کاوشوں کو سراہا اور آستان قدس رضوی کے اس اقدام کو طالبات کی تعلیم میں سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے انتہائی قابل قدر قرار دیا۔
انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ طبی علوم کے طلبا کے لیے دورانِ تعلیم ایک مناسب اور شایانِ شان ہاسٹل کا حصول ایک اہم مطالبہ تھا (کیونکہ طالب علمی کا دور گزارنے کے لیے موزوں جگہ طلبا کی تعلیم کے معیار پر بہت اثر انداز ہوتی ہے)، کہاکہ اسی سلسلے میں آستان قدس رضوی کے متولی کی خصوصی ہدایت  سے، «سرای نجمہ خاتون (س)» اسٹوڈنٹ ہاسٹل 1.8 ہیکٹر رقبے پر اور 8261 میٹر سے زائد کل تعمیراتی رقبے پر، جس میں میڈیکل سائنسز کے 424 طلبا کے لیے 106 رہائشی یونٹس شامل ہیں، اسی یونیورسٹی کے احاطے میں تعمیر کیا گیا اور آج اس کا افتتاح کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ماہ رمضان میں آیت اللہ مروی کے مشہد یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے ہاسٹلز کے دورے، اور طلبہ کی جانب سے رہائشی سہولیات میں توسیع کی  درخواستوں کے پیشِ نظر، آستان قدس رضوی کے متولی کی منظوری سے، طالبات کا یہ ہاسٹل «سرای نجمہ خاتون (س)» آستان قدس رضوی کی جانب سے اور میڈیکل سائنس یونیورسٹی کے اشتراک سے یونیورسٹی کے احاطے میں تعمیر اور افتتاح کیا گیا ہے۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
رضوی سیرت میں حکیمانہ مینجمنٹ اور استقامت؛دینی طرز حکمرانی کا مکمل نمونہ مزاحمتی محاذ کا ناقابل شکست ہونے کا دارومدار’’جہاد تبیین‘‘ اور رضوی تعلیمات پر ہے رضوی سیرت؛ انسانی کرامت کی بنیاد پر انسانی حقوق کی نئی تعریف کے لئے ایک عملی نمونہ امام رضا(ع) آج بھی اقوام اور ادیان کے مابین یکجہتی کا مرکز ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع)؛امت مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے طالبات کا ہاسٹل ’’سرای نجمہ خاتون(س)‘‘ علم و روحانیت کے امتزاج کی علامت ہے آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں ملک کے جدید ترین ہاسٹل کا افتتاح عبدالعظیم حسنی (ع) دینی معرفت سے سماجی اتحاد تک آستان قدس رضوی؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافتی سفارت کاری کو مضبوط بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب