آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 470
17:11

2026/09/21

رضوی سیرت؛ انسانی کرامت کی بنیاد پر انسانی حقوق کی نئی تعریف کے لئے ایک عملی نمونہ

ذبی
عالمِ آل محمد (ع) کی تعلیمات نہ صرف ایک تھیوری فریم ورک، بلکہ عصرحاضر میں انسانی کرامت کی بنیاد پر انصاف کے حصول اور انسانی اقدار کے تحفظ کے لیے ایک عملی فریم ورک ہے۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اسلامی انسانی حقوق کمیشن آف لندن کے سربراہ جناب مسعود شجرہ نے عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے تحت منعقدہ نشست کے دوران اس بات پر تاکید کی کہ امام رضا (علیہ السلام) کی سیرت اور تعلیمات موجودہ دنیا میں انسانی حقوق کی نئی تعریف کے لیے ایک اہم ذریعہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمِ آل محمد (علیہ السلام) کی تعلیمات صرف ایک نظری فریم ورک نہیں؛ بلکہ انسانی کرامت کے تحقق کے لیے ایک عملی روڈ میپ ہیں۔ سیرتِ رضوی ہمیں سکھاتی ہے کہ اسلامی نقطہ نظر میں انسانی حقوق تقابل کی بنیاد پر نہیں، بلکہ «رأفت» اور «انسانی کرامتِ ذاتی» کی بنیاد پر استوار ہیں۔
گفتگو کی منطق؛ حقائق کی وضاحت کے لئے ایک ضرورت
انہوں نے امام رضا(ع) کے مناظرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سیرتِ رضوی میں سب سے زیادہ جو چیز نمایاں ہے وہ کرامت پر مبنی منطق ہے۔ امام رضا (ع) اپنے مخالفین کے ساتھ بھی استدلال اور احترام کے ساتھ پیش آتے تھے۔ یہی چیز ہمیں یاد دلاتی ہے کہ آج کی دنیا کے انسانی حقوق کے ماحول میں، ناانصافی کے مقابلے کا حل صرف چیخنا نہیں، بلکہ حقائق کی وضاحت ایسی زبان میں ہے جو پاک انسانی فطرت کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ رضوی تعلیمات ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ انسانوں کے حقوق، رنگ، نسل اور عقیدے سے قطع نظر، ایک الٰہی امانت ہیں اور ان حقوق کا دفاع درحقیقت اسی عزت کا تحفظ ہے جو خدا نے بنی نوع انسان کے لیے مقرر کی ہے۔
حق و باطل کا تقابل ؛ سیاسی سرحدوں سے بالاتر
 مسعود شجرہ نے شہید رہبر(رح) کے افکار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ جدو جہدکا تفکر جو شہید رہبر(رح) سے سرچشمہ لیتا ہے کوئی نسلی ، ریاستی، قومی یا حتی سرحدی جدو جہد نہیں ہے، اس جدوجہد کو روزمرہ سیاست کے قالب اور جغرافیائی سرحدوں تک محدود کرنا، اس کی حقیقت سے دور ہونا ہے۔ ان کا تفکر دراصل حق و باطل کے درمیان جدوجہد تھا؛ ایک بنیادی تقابل جو ذاتِ ہستی اور وحی کی  تعلیمات میں جڑا ہوا ہے اور آج کی دنیا میں اس کی تشخیص کے لیے قرآنی اور ماورائے مادی نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔
مزاحمت میں سچائی کی روشنی میں عالمی بیداری
انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں بیداری آرہی ہے حتی مختلف سیاسی شخصیات بھی اس حقیقت کا اقرار کرتی ہیں کہ بنی نوع انسان خطرے میں ہے ، یہ بیداری اس سچائی ، مزاحمت اور فداکاری کا نتیجہ ہے جو مزاحمتی محاذ میں دیکھی جا سکتی ہے ،اس راہ پر شہید رہبر(رح) کی تحریک درحقیقیت حسینی تحریک کی بازگشت تھی جس نے حقیقت کو ہر طرح کے فریب اور باطل کے کھوکھلے سہاروں پر مقدم کیا۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
رضوی سیرت میں حکیمانہ مینجمنٹ اور استقامت؛دینی طرز حکمرانی کا مکمل نمونہ مزاحمتی محاذ کا ناقابل شکست ہونے کا دارومدار’’جہاد تبیین‘‘ اور رضوی تعلیمات پر ہے رضوی سیرت؛ انسانی کرامت کی بنیاد پر انسانی حقوق کی نئی تعریف کے لئے ایک عملی نمونہ امام رضا(ع) آج بھی اقوام اور ادیان کے مابین یکجہتی کا مرکز ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع)؛امت مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے طالبات کا ہاسٹل ’’سرای نجمہ خاتون(س)‘‘ علم و روحانیت کے امتزاج کی علامت ہے آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں ملک کے جدید ترین ہاسٹل کا افتتاح عبدالعظیم حسنی (ع) دینی معرفت سے سماجی اتحاد تک آستان قدس رضوی؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافتی سفارت کاری کو مضبوط بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب