آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 472
17:16

2026/09/21

رضوی سیرت میں حکیمانہ مینجمنٹ اور استقامت؛دینی طرز حکمرانی کا مکمل نمونہ

ذب
امریکہ میں مقیم دانشور اور مذہبی کارکن محترمہ ڈاکٹر ہما افتخار حسن نے بین الاقوامی کانگریس حضرت رضا(ع) کے تحت منعقدہ نشست میں گفتگو کرتےہوئے حضرت امام علی رضا(ع) کے سیاسی اور روحانی طرز عمل کو نمونہ قرار دیا اور تاکید کی کہ حکیمانہ مینجمنٹ اور جذباتی اقدامات سے گریز، دینی حکمرانی کی نمایاں خصوصیت ہے ، جو شہید رہبر(رح) کی سیرت میں بھی جھلکتی تھی۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ محترمہ ڈاکٹر ہما افتخار حسن نے امام رضا(ع) کی مینجمنٹ کو تدبیر اور اسلامی معاشرے کے مفادات پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خصوصیت، یعنی تفکر کی بنیاد پر فیصلے کرنا اور جذباتی اقدامات سے دوری، بالکل وہی راستہ ہے جو شہید رہبر (رحمتہ اللہ علیہ) کی شخصیت میں دیکھا گیا،ان کے نزدیک رضوی استقامت اور صبر؛ دشمنوں کے خلاف ایک ڈھال  اور بےمثال مینجمنٹ میں کامیابی کا راز ہے ۔
ڈاکٹر علی لاریجانی کی شخصیت کا جائزہ
اس مذہبی کارکن نے ڈاکٹر علی لاریجانی کی علمی و سیاسی شخصیت کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں ایک ممتاز شخصیت قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایسا سربراہ کم ہی ملتا ہے جس کے پاس بیک وقت علم اورمینجمنٹ کا سابقہ ہو،ڈاکٹر لاریجانی کی سماجی اور ذاتی زندگی کے درمیان توازن ایک متفکر مسلمان معمار کی عکاسی کرتا ہے ، اور حتی عام لوگ بھی ان کی اس فکری یکجہتی کو محسوس کرتے ہیں۔
امریکہ میں ثقافتی ذمہ داری اور زیارت کی آرزو
ڈاکٹر ہما افتخار حسن نے امریکہ میں اپنی علمی و ثقافتی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہت ساری سرگرمیاں اسلامی اقدار اور خاندانی بنیادوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تشکیل پائی ہیں۔
انہوں نے مشہد مقدس میں آنا اور امام رضا(ع) کی زیارت کو ایک عظیم توفیق اور دیرینہ آرزو قرار دیا جو امام رضا(ع) کی عنایات کی بدولت حاصل ہوئی ہے ۔
آخر میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ رضوی تعلیمات سے مستفید ہو کر عقلانیت اور امن کا پیغام دنیا تک منتقل کیا جا سکےگا۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
رضوی سیرت میں حکیمانہ مینجمنٹ اور استقامت؛دینی طرز حکمرانی کا مکمل نمونہ مزاحمتی محاذ کا ناقابل شکست ہونے کا دارومدار’’جہاد تبیین‘‘ اور رضوی تعلیمات پر ہے رضوی سیرت؛ انسانی کرامت کی بنیاد پر انسانی حقوق کی نئی تعریف کے لئے ایک عملی نمونہ امام رضا(ع) آج بھی اقوام اور ادیان کے مابین یکجہتی کا مرکز ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع)؛امت مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے طالبات کا ہاسٹل ’’سرای نجمہ خاتون(س)‘‘ علم و روحانیت کے امتزاج کی علامت ہے آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں ملک کے جدید ترین ہاسٹل کا افتتاح عبدالعظیم حسنی (ع) دینی معرفت سے سماجی اتحاد تک آستان قدس رضوی؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافتی سفارت کاری کو مضبوط بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب