آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ مؤرخہ14 اکتوبر2026 بروز بدھ کو عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے علمی تعاملات کو فروغ دینے اوررضوی تعلیمات کے سماجی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے مقصد سے قم یونیورسٹی کے سربراہ اورریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے معاون اور عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے ایگزیکٹو سیکرٹری سمیت چند ایک متعلقہ افراد کی موجودگی میں نشست منعقد کی گئی۔
نشست کے آغاز میں قم یونیورسٹی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر شریفی نے عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے مقاصد حاصل کرنے کے لئے مشترکہ تعاون اورباقاعدہ منصوبہ بندی کو اس علمی ایونٹ کے انعقاد کے لئے ضروری قرار دیا۔
نشست کو جاری رکھتے ہوئے شرکاء نے اجلاسیه کے علمی اور انتظامی ڈھانچے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور اسے ایک روزہ پروگرام کی صورت میں انعقاد کرنے کے لئے، جس میں افتتاحیہ، چار تخصصی پینلز اور اختتامیہ شامل ہیں، کا جائزہ لیا گیا۔
قم یونیورسٹی کے ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے معاون کے ذریعے مالی اور انتظامی تعاون فراہم کرنا،مقالات کی ترتیب و تنظیم، پوسٹرز کی تیاری اور علمی ڈیٹا بیسISC میں انڈیکسنگ کے تقاضوں پر عملدرآمد وغیرہ اس نشست کے دیگر اہم موضوعات تھے۔
مزید برآں، اجلاس کے عنوان کو حتمی شکل دینے، مقالات کے موضوعات اور خصوصی پینلز کا تعین کرنے اور تمام انتظامی اور تحقیقی امور کی ہم آہنگی کے لئے ایک تکمیلی اجلاس کے انعقاد پر بھی زور دیا گیا۔