آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : ۴۹
۰۱:۱۳

۲۰۲۵/۱۱/۱۷

حضرت فاطمہ زہراء(س) کی شہادت کے موقع پراردو زبان زائرین کی جانب سے عزاداری کا انعقاد

حضرت فاطمہ زہراء(س) کی شہادت کے موقع پراردو زبان زائرین کی جانب سے عزاداری کا انعقاد
حرم امام رضا(ع) کے اردو زبان زائرین نے شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہراء (س) کی شب شہادت کے موقع پر عزاداری کا انعقاد کیا اور امام رضا(ع) کی خدمت میں تعزیت و   پیش کرتے ہوئے پرسہ دیا۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کے شعبہ برصغیر پاک و ہند کی انتظامیہ کی جانب سے شبِ شہادت حضرت فاطمہ زہراء(س) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں نماز مغربین کے فوراً بعد اردو زبان زائرین کے لئے عزاداری کا انعقاد کیا گیا،مجلس عزاداری کے اس پروگرام میں پاکستان اور ہندوستان سے تشریف لانے والے اردو زبان زائرین نے شرکت  کی ۔ حجت الاسلام ذاکر حسین طاہری نےعزاداری کے اس پروگرام میں حضرت فاطمہ زہراء(س) کے فضائل کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی شخصیت کا ایک پہلو حضرت زہراء کی معرفت کے ساتھ عبادت تھی۔ 
انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہراء(س) جب محراب عبادت میں کھڑی ہوتیں تومعرفت کے ساتھ ان کی پوری توجہ خداوند متعال کی طرف ہوتی اور یہی وجہ ہے کہ بی بی دو عالم نماز پڑھنے میں لذت محسوس کرتی تھیں اور نماز کو اپنے لئے ایک ذمہ داری نہیں سمجھتی تھیں۔
حجت الاسلام حسین طاہری نے سورہ مبارکہ عنکبوت کی آیت نمبر45«إِنَّ الصَّلاةَ تَنْهى‌ عَنِ الْفَحْشاءِ وَ الْمُنْكَر»  پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہماری نماز ایسی ہو جو ہمیں گناہوں سے بچائے اور حضرت زہراء (س) نے ہمیں ایسی نماز سکھائی ہے ۔
واضح رہے کہ مجلس عزاء کے اختتام پر حضرت فاطمہ زہراء(س) کے سوگ میں اردو زبان نوحہ خوان  عارف حسین زاہدی نے مرثیہ اور نوحہ پڑھے اور اردو زبان زائرین نے ماتم داری کی ۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • پیشنهاد سردبیر
  • تازہ ترین خبریں۔
پاکستانی زائرین کے ایک گروپ کا حرم امام رضا(ع) میں منعقدہ ’’رواق خدمت‘‘ نمائش کا دورہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد عید غدیر کے دن حرم امام رضا(ع) میں غدیر کے اعمال کی ادائیگی باب الحوائج(ع) کا یوم ولادت باسعادت اور آپؑ کی لازوال میراث کی تجلی رضوی لائبریری میں حضرت امام علی(ع) سے منسوب دعا و مناجات کے 508 سالہ قدیمی قلمی نسخے سے نقاب کشائی حرم امام رضا(ع) کے ولایت ہال میں عید غدیر کے جشن کا انعقاد شب عید غدیر کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ حرم امام رضا(ع) میں’’نصر من اللہ‘‘ کے عنوان سے خصوصی پروگرام کا انعقاد سرخس؛ بین الاقوامی ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری کا سنہری دروازہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت و اقتدار؛ولایت سے تمسک اور قومی یکجہتی کا نتیجہ ہے ؛ آیت اللہ احمد مروی روضہ منورہ امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی جانب سے حرم رضوی کو غدیری پرچم ہدیہ کیا گیا حرم امام رضا(ع) میں عرب زبان زائرین کے لئے دعائے عرفہ کے مراسم ’’زیرسایہ خورشید‘‘ کاروان کے تحت پاکستان میں امریکی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کاروان ’’زیر سایہ خورشید‘‘ کی پاکستان کے شہر حیدرآباد میں ہونے والی نماز جمعہ میں شرکت رہبرِشہید معظم انقلاب اسلامی ؛ اصلی روشن خیالی کا نمونہ تھے 2026 میں قالین کی پیداوار اور تجارت میں توسیع، آستان قدس رضوی کی قالین کمپنی کا ایجنڈا  ملِک نیشنل لائبریری کا خزانہ؛ کاتبانِ کلام وحی کے تخلیقاتی فن کا محافظ ایران کی ’’جنوبی بندرگاہوں کا جغرافیہ‘‘ نامی کتاب کے اشاعتی منصوبے کا آغاز پانچ براعظموں سے مشرف ہونے والے زائرین کی میزبانی کے لئے رضوی موقوفات اہم خدماتی مراکز پاکستان; مقاومتی محاذ کا طاقتور بازو ہے ؛ حجت الاسلام امینی خواہ