آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : ۴۳
۱۴:۳۶

۲۰۲۵/۱۱/۱۲

مشترکہ سرحدیں ملکی معیشت میں شہ رگ کی حیثیت رکھتی ہیں؛ وزیر خارجہ کا بیان

مشترکہ سرحدیں ملکی معیشت میں شہ رگ کی حیثیت رکھتی ہیں؛ وزیر خارجہ کا بیان
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ   سید عباس عراقچی نے ہمسایہ ممالک کی اقتصادی اہمیت خصوصاً پابندیوں سے نکلنے اور ملک میں ضروری اشیاء کی فراہمی کے حوالے سے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ مشترکہ سرحدین ملکی معیشت کے لئے شہ رگ کی حیثیت رکھتی ہیں ,سرحدی روابط مضبوط ہونے سے سرحدوں پرامنیت و سلامتی میں بہتری آئی ہے اور اسمگلنگ میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ’’صوبائی سفارت کاری‘‘ کے عنوان سے منعقدہ دوسری کانفرنس کے شرکاء کی آیت اللہ احمد مروی سے ملاقات کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جناب سید عباس عراقچی نے صوبائی سفارتکاری کی پالیسیوں ، نتائج اور اسٹریٹجک اہداف سے متعلق ایک جامع رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ممالک کےساتھ   تعلقات کی توسیع اب محض ایک آپشن نہیں ہے بلکہ موجودہ حالات میں ملک کی خارجہ پالیسی کی اولین اور اہم ترین ترجیح ہے ۔

 خارجہ پالیسی میں ہمسایہ ممالک کی اہمیت

ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمسایہ ممالک سیاسی،سلامتی اور اقتصادی اعتبار سے اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے ناقابل تردید اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ہیں،اور موجودہ شرائط میں ظالمانہ پابندیوں سے کامیابی سے گزرنے اور ضروری اشیاء کی فراہمی سمیت کئی دیگر وسائل کے حوالےسے یہ اہمیت مزید بڑھ گئی ہے ۔

انہوں  نے کہا کہ ہیلتھ ٹورزم کے لئے ملک میں آنے والوں کی زیادہ تر تعداد ہمسایہ ممالک سےہے جو

زرمبادلہ کا  ایک اہم  ا ٓمدنی کا ذریعہ ہے ۔

افغانستان کے ساتھ تجارت کا حجم پوری یورپی یونین کے برابرہے

 وزیرخارجہ عباس عراقچی نے مشرقی ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ سرحدی اور سرکاری  سطح پر تجارت کے قابل ذکر اعداد و شمار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تجارت کا حجم پوری یورپی یونین کے برابرہے ۔ مشترکہ سرحدیں محض جغرافیائی لائنز نہیں ہیں بلکہ ملکی معیشت کے لئے اہم ترین شریانیں ہیں۔

انہوں نے گفتگو کے دوسرے حصے میں کہا کہ صوبائی سفارت کاری محض ایک انتظامی منصوبہ نہیں بلکہ ایران کے بیرونی تعلقات میں ایک بنیادی تبدیلی ہے اس سفارت کاری کا بنیادی مقصد سرحد کےد ونوں طرف کے عوامی اور ادارہ جاتی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے ۔

صوبائی سطح پر وزارت خارجہ کے دفاتر کو مضبوط بنانا

وزیرخارجہ عباس عراقچی  نے اس بات پر تاکید کی کہ ملک کے تمام صوبوں میں وزارت خارجہ کے دفاتر، ڈھانچے اور سازوسامان کے اعتبار سے مضبوط کئے جار ہے ہیں ،ان میں مشہد مقدس میں واقع وزارت خارجہ کا دفتر خراسان رضوی کے جغرافیائی ، سیاسی مقام اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ وسیع تعلقات کی وجہ سے تمام صوبوں میں سب سے بڑا دفتر سمجھا جاتا ہے اور بیرون ملک ایران کی نمائندگی کو آسان بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ۔

انہوں نے صوبائی سفارت کاری کے عملی دائرہ کار  کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسی فقط ہمسایہ ممالک تک محدود نہیں ہے بلکہ خراسان رضوی جیسے صوبوں کو چاہئے کہ  اس نئے بنیادی ڈھانچے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستان ،روس اور عراق جیسے ممالک کے ساتھ سیاحت، میڈیکل ٹورزم کے شعبوں میں وسیع اقتصادی اور ثقافتی تعلقات استوار کریں  ۔

انہوں نے   کہا کہ وزارت خارجہ کی حیثیت کلیدی پالیسی ساز کی طرح برقرار رہے گی فقط اس نئے ماڈل میں صوبے وزارت خارجہ کے فرنٹ لائن پر عمل کرتے ہوئے عملی بازو بن جائیں گے ۔

انہوں نے کہا  کہ اس سفارت کاری میں تقریباً 80 سے 90 فیصد توجہ معاشی اور تجارتی پہلوؤں پر مرکوز ہے البتہ سلامتی اور ثقافتی فوائد بھی اہم ضمنی موضوعات ہیں۔

وزیر خارجہ نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام محض ایک سرکاری پروگرام نہیں ہے بلکہ ایک قومی تحریک ہے جو جغرافیائی وسعت اور عوامی مشارکت کی وجہ سے ملک کے مختلف شعبوں میں بیشمار برکات کا باعث بنے گی اور قومی سلامتی اور معیشت کے استحکام کو یقینی بنائے گی۔

اہم الفاظ: آستان قدس رضوی، حرم امام رضا(ع) ، وزیر خارجہ، مشترکہ سرحدیہ، ہمسایہ ممالک، عراق، انڈیا،اقتصاد، معیشت، تجارت،صوبہ خراسان رضوی، مشہد مقدس


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
  • پیشنهاد سردبیر
  • تازہ ترین خبریں۔
حضرت فاطمہ زہراء(س) کی شہادت کی مناسبت سے اردو زبان خواتین کے لئے عزاداری کا انعقاد ہندوستان سے تعلق رکھنےو الی خواتین کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ماہ رجب المرجب میں پندرہ سو افراد حرم امام رضا(ع) کی مسجد گوہر شاد میں اعتکاف پر بیٹھے گے حرم امام رضا(ع) میں ’’عالمی استکبار کےخلاف مبارزہ و جدوجہد‘‘ کے عنوان سے خصوصی نشست کا انعقاد حضرت فاطمہ زہراء(س) کی شہادت کے موقع پراردو زبان زائرین کی جانب سے عزاداری کا انعقاد حرم امام رضا(ع) کے قدس ہال میں اہلبیت(ع) کے بزرگ خادمین کے لئے کانفرنس کا انعقاد حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان خواتین کے لئے مجلس عزاء کا انعقاد ریمدان بارڈر؛امام ہشتم(ع) کے زائرین سے محبت اور خدمت کی سرحد مشترکہ سرحدیں ملکی معیشت میں شہ رگ کی حیثیت رکھتی ہیں؛ وزیر خارجہ کا بیان امام رضا(ع) ملتِ ایران کے لئے ہدایت،سکون اور اتحاد کا محور ہیں ؛ آیت اللہ احمد مروی ’’الولایۃ‘‘ میگزین کے منتظمین اور ایڈیٹرز کا ’’مشکوۃ‘‘ میگیزین کے دفتر کا دورہ ’’سید حسن نصر اللہ استقامت کی علامت اور قیادت کا نبوغ‘‘ کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کا انقعاد شیخ زکزاکی کی مسلمانوں کے سیاسی و سماجی حقوق کے بارے میں گہری نظر ہے ایرانی قالین؛ مشہد مقدس میں ثقافتی سفاری کاری کا اہم پل ہے انٹرنیشنل یونیورسٹی امام رضا(ع) بین الاقوامی سطح پر درست اور واضح حکمت عملی پر عمل پیرا ہے انٹرنیشنل یونیورسٹی امام رضا(ع) میں پاکستانیوں کے لئے فارسی زبان کی تعلیم کے لئے خصوصی کلاسزز کا انعقاد حرم امام رضا(ع) کےجوار میں مرحوم استاد محمود فرشچیان کی یاد میں تقریب کا انعقاد آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کی زوجہ محترمہ کی رحلت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے متولی کا تعزیتی پیغام آستان قدس رضوی کے نائب متولی کی عراقی شیعہ اوقاف بورڈ کے سربراہ سے ملاقات رضوی سیڈ اینڈ پلانٹ کمپنی کے تجارتی وفد کا تاجکستان کا دورہ اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن اور آستان مقدس حضرت عباسؑ کے مابین علمی و ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ اجلاس کا انعقاد