آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 58
13:35

2025/11/30

امام رضا(ع) دانائی، عشق اور انسانیت کی علامت ہیں؛ پاکستانی آرٹسٹ کا بیان

امام رضا(ع) دانائی، عشق اور انسانیت کی علامت ہیں؛ پاکستانی آرٹسٹ کا بیان
پاکستان کے مشہور فنکار اور آرٹسٹ نے حرم امام رضا(ع) میں شرفیاب ہونے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام علی رضا(ع) میرے لئے دانائی، عشق اور انسانیت کی علامت ہیں اور میں اس زیارت کو اپنی زندگی کا ایک اہم موڑ سمجھتا ہوں۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ پاکستان کے معروف فنکار اور آرٹسٹ جناب یوسف قریشی جو اداکاری اور فیشن ڈیزائننگ کےمیدان میں سرگرم ہیں مشرقی ثقافت او روحانیت سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں پہلی بار ایران آیا ہوں ، حرم امام رضا(ع) میں شرفیاب ہونے کے احساسات کو لفظوں کے ساتھ بیان نہیں کر سکتا، میں جب صحن میں داخل ہوا تو یوں لگا جیسے سکون، محبت اور نور سے بھری دنیا میں قدم رکھا ہو،جسے نہ سنا جا سکتا ہے اور نہ بیان کیا جا سکتا ہے اسے صرف دل سے محسوس کیا جاسکتا ہے ۔ 
انہوں نے مزید یہ کہا کہ میرے پاس کوئی ایسا لفظ نہیں ہے جس سے ان لمحات کے احساسات کو بیان کر سکوں،امام رضا(ع) سے رو برو ہونے کا احساس بیان سے ماورا ہے ،میرے دل نے مجھے کہا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں انسان کی روح تازہ ہو جاتی ہے ،گویا مجھے نیا جنم ملا ہے ۔ 
اہلسنت مسلک سے تعلق رکھنے والے اس پاکستانی اداکار نے بتایا کہ ایران آنے سے پہلے میں امام رضا(ع) کو فقط ایک مذہبی شخصیت کے طور پر جانتا تھا لیکن زیارت کے بعد میری فکر تبدیل ہو گئی۔ 
امام رضا(ع) کے بارے میں فقط اتنا جانتا تھا کہ یہ شیعوں کے امام ہیں مگر جب حرم میں آیا تواحساس ہوا کہ فقط شیعوں یا ایرانیوں کے نہیں بلکہ ان تمام انسانوں کےپیشوا ہیں جو امام کی روحانیت کو محسوس کرتے ہیں ۔ 
ان کا کہنا تھا کہ مشہد پہنچنے اور زائرین کو دیکھنے سے ہی میں نے شہر کے روحانی ماحول کو دلی طور پر محسوس کیا ہے ۔
مشہد مقدس ایک ایسا شہر ہے جس کی فضا امام رضا(ع) کے ذکر سے بھری ہے ،اس شہر میں موجود لوگوں کا عشق، اخلاص اور مسکراہٹیں ایک روحانی فلم کے مناظر پیش کر رہی تھی،اس بار میں محض اداکار نہیں تھا بلکہ اپنی زندگی کی کہانی میں خود موجود تھا۔ 
آخر میں ان کا کہنا تھا کہ میں اس زیارت کو اپنی زندگی کا ایک اہم سنگِ میل سمجھتا ہوں ،کیونکہ حرم امام رضا(ع) میں مجھے یہ احساس ہوا کہ ہر چیز ختم ہو جاتی ہے اور جو چیز باقی رہتی ہے وہ صرف محبت ہے ۔ 
اہم الفاظ: آستان قدس رضوی، حرم امام رضا(ع)،میوزیم،پاکستانی اداکار،یوسف قریشی،اہلسنت،زیارت


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
ایرانی اور عراقی عوام، اسلام اور مقدسات کے دفاع میں ہم عہد اور ہم سفرہیں دشمن ایران اور عراق کے درمیان پائے جانے والے گہرے رشتے کو توڑنے کے درپے ہے؛آیت اللہ احمد مروی عراقی قبائل کے سرداروں کی حرم امام رضا (ع) میں حاضری مشہد کے ہوائی اڈے پر حرم مطہر رضوی کے خدام کی طرف سے عراقی قبائلی سرداروں کا استقبال - ۱ مشہد کے ہوائی اڈے پر حرم مطہر رضوی کے خدام کی طرف سے عراقی قبائلی سرداروں کا استقبال 2 حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان خواتین کےلئے مجلس عزاء کا انعقاد حرم امام رضا(ع) کے بست شیخ بہائی کا افتتاح آستان قدس رضوی اور علمی وثقافتی تعاون کی توسیع میں شہید صدر عالمی ایوارڈ کی کمیٹیوں کی سرگرمیاں اردو زبان خواتین کے لئے حرم امام رضا(ع) میں مجلس عزاء کا انعقاد مشہد کے ہوائی اڈے پر حرم مطہر رضوی کے خدام کی طرف سے عراقی قبائلی سرداروں کا استقبال ہیلتھ پر مبنی خدمات کے بہترین قومی ایکسپورٹر کے عنوان سے رضوی اسپیشلٹی ہاسپٹل کا انتخاب عالمی سائنسی اولمپیاڈکے 60 میڈلز جیتنے والے طلبا اور قومی داخلہ ٹیسٹ کے ٹاپ رینک ہولڈرز کو حرم امام رضا(ع) میں خراج تحسین علم و ترقی کی راہ میں خدا سے رابطہ برقرار رکھیں؛ آیت اللہ احمد مروی اہلبیت(ع) کی محبت ، ایرانی اور عراقی عوام کے مابین نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے؛آیت اللہ احمد مروی ایران اور عراق کا محاذ ایک ہی ہے؛ شیخ حسن السعدی شعبہ بین الاقوامی امور میں دارالعلم کا سلسلہ علمی مرکز تک قم یونیورسٹی میں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے اجلاس کے انعقاد کے تقاضوں کا جائزہ لیا گیا عراق کے موکب داروں نے حرم امام رضا(ع) کے رواق دارالذکر میں بھائی چارگی کا نعرہ بلند کیا ایرانی قوم کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کے صلے میں عراقی موکب داروں کی تجلیل و تکریم کے لئے تقریب کا انعقاد جب دنیا کے معمار کسی صدمے کو تسکین دینے کے لئے ہم آواز بن جاتے ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی پچیسویں پری کانفرنس کا قم میں انعقاد