آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 58
13:35

2025/11/30

امام رضا(ع) دانائی، عشق اور انسانیت کی علامت ہیں؛ پاکستانی آرٹسٹ کا بیان

امام رضا(ع) دانائی، عشق اور انسانیت کی علامت ہیں؛ پاکستانی آرٹسٹ کا بیان
پاکستان کے مشہور فنکار اور آرٹسٹ نے حرم امام رضا(ع) میں شرفیاب ہونے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام علی رضا(ع) میرے لئے دانائی، عشق اور انسانیت کی علامت ہیں اور میں اس زیارت کو اپنی زندگی کا ایک اہم موڑ سمجھتا ہوں۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ پاکستان کے معروف فنکار اور آرٹسٹ جناب یوسف قریشی جو اداکاری اور فیشن ڈیزائننگ کےمیدان میں سرگرم ہیں مشرقی ثقافت او روحانیت سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں پہلی بار ایران آیا ہوں ، حرم امام رضا(ع) میں شرفیاب ہونے کے احساسات کو لفظوں کے ساتھ بیان نہیں کر سکتا، میں جب صحن میں داخل ہوا تو یوں لگا جیسے سکون، محبت اور نور سے بھری دنیا میں قدم رکھا ہو،جسے نہ سنا جا سکتا ہے اور نہ بیان کیا جا سکتا ہے اسے صرف دل سے محسوس کیا جاسکتا ہے ۔ 
انہوں نے مزید یہ کہا کہ میرے پاس کوئی ایسا لفظ نہیں ہے جس سے ان لمحات کے احساسات کو بیان کر سکوں،امام رضا(ع) سے رو برو ہونے کا احساس بیان سے ماورا ہے ،میرے دل نے مجھے کہا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں انسان کی روح تازہ ہو جاتی ہے ،گویا مجھے نیا جنم ملا ہے ۔ 
اہلسنت مسلک سے تعلق رکھنے والے اس پاکستانی اداکار نے بتایا کہ ایران آنے سے پہلے میں امام رضا(ع) کو فقط ایک مذہبی شخصیت کے طور پر جانتا تھا لیکن زیارت کے بعد میری فکر تبدیل ہو گئی۔ 
امام رضا(ع) کے بارے میں فقط اتنا جانتا تھا کہ یہ شیعوں کے امام ہیں مگر جب حرم میں آیا تواحساس ہوا کہ فقط شیعوں یا ایرانیوں کے نہیں بلکہ ان تمام انسانوں کےپیشوا ہیں جو امام کی روحانیت کو محسوس کرتے ہیں ۔ 
ان کا کہنا تھا کہ مشہد پہنچنے اور زائرین کو دیکھنے سے ہی میں نے شہر کے روحانی ماحول کو دلی طور پر محسوس کیا ہے ۔
مشہد مقدس ایک ایسا شہر ہے جس کی فضا امام رضا(ع) کے ذکر سے بھری ہے ،اس شہر میں موجود لوگوں کا عشق، اخلاص اور مسکراہٹیں ایک روحانی فلم کے مناظر پیش کر رہی تھی،اس بار میں محض اداکار نہیں تھا بلکہ اپنی زندگی کی کہانی میں خود موجود تھا۔ 
آخر میں ان کا کہنا تھا کہ میں اس زیارت کو اپنی زندگی کا ایک اہم سنگِ میل سمجھتا ہوں ،کیونکہ حرم امام رضا(ع) میں مجھے یہ احساس ہوا کہ ہر چیز ختم ہو جاتی ہے اور جو چیز باقی رہتی ہے وہ صرف محبت ہے ۔ 
اہم الفاظ: آستان قدس رضوی، حرم امام رضا(ع)،میوزیم،پاکستانی اداکار،یوسف قریشی،اہلسنت،زیارت


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
آستان قدس رضوی کی جانب سے بیرون ملک مقیم زائرین کے لئے عطیات و نذورات کی ادائیگی کےطریقوں میں توسیع شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی(رح) کی یاد میں حرم امام رضا(ع) میں تقریب کا انعقاد شہید رہبر انقلاب اسلامی کے ایصال ثواب کے لئے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے مجلس ترحیم کا انعقاد حرم امام رضا(ع) میں شہید رہبر انقلاب اسلامی کی مزار شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی(رح) کے مزار پر عزاداروں اور سوگواروں کی حاضری مقاومت کے رنگ میں ڈوبی ایک شب کی روداد حرم امام رضا(ع) کا رواق غدیر شہید رہبر(رح) کے افغان سوگواروں کا میزبان شہید خامنہ ای تمام ادیان اورمکاتب کے لئے زندہ ہيں مشہد مقدس میں شہید رہبر انقلاب(رح) کی تشییع جنازہ ،عصر حاضر کا سب سے بڑا تاریخی واقعہ ہے   شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ اور تدفین کے لئے آستان قدس رضوی کا چوتھا اعلامیہ حرم امام رضا(ع) میں واقع شہید رہبر(رح) کے تحائف کا میوزیم اور قرآنی میوزیم کھول دیا گیا ہے شہید رہبر کے تشیع جنازہ میں شرکت کے لئے آستان قدس رضوی کے متولی کا پیغام  بین الاقوامی سطح پر ’’قومو للہ‘‘ نعرے کی تشریح کے لئے نشست کا انعقاد ’’قائد الامۃ‘‘ کے عنوان سے لائیو ٹی وی پروگرام رہبرشہید کے سوگواروں کے لئے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے پذیرائي کا وسیع انتظام (( آقای شہید ایران )) نامی چار جلدوں پر مشتمل کتاب منظرعام پر آگئی  شہید رہبر(رح) ایک قرآنی نابغہ اور قرآنی احکامات پرعمل کرنے والی شخصیت تھے؛ استاد پناہی رہبرشہید کے وداع کے ا یام میں حرم مطہر رضوی بند نہيں ہوگا  رہبرشہید ( رحمت اللہ علیہ ) کی یاد میں رضوی کتابخانہ اور میوزیمز میں تعزیتی جلسوں اور خصوصی پروگراموں کا انعقاد  روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، سوگوار زائرین کو کھانے اور رہائش کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں جارجیا کے 130 رکنی مذہبی و ثقافتی وفد کا حرم امام رضا(ع) کے خدام کی جانب سےخصوصی استقبال