آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ مذہبی و ثقافتی نمائش’’حکایت آفتاب‘‘ حرم امام رضا(ع) کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے تحت زیارت کو فروغ دینے کے لئے بنائی گئی ہے جس کا آج صبح ایران کے مختلف شہروں سے آئے 620 زائرین بشمول اصفہان،کرج،تبریز،کاشان اور مشہد مقدس کے طلباء سمیت آذربائیجان، روس اور ہندوستان کے سو زائرین نے وزٹ کیا۔
حرم امام رضا(ع) کے چائلڈ سیکشن میں زیارت کو فروغ دینے والے شعبے کے انچارج جناب محمد رضا رضائی نے بتایا کہ اس نمائش کا روزانہ تقریباً دو سو سے پانچ سو تک زائرین وزٹ کرتے ہیں جن میں سے اکثر کاروان کی صورت میں حاضر ہوتے ہیں۔
انہوں نے اس نمائش کے انعقاد کا مقصد زیارت کے روحانی پہلوؤں کی تبیین اورپیغمبر اکرم(ص) اور اہلبیت(ع) کی طرز زندگی کو بیان کرنا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش آٹھ اسلامی قصوں پر مشتمل ہے ، واضح رہے کہ یہ نمائش صبح اور ظہرکے بعد دو شفٹوں میں کھولی جاتی ہے ۔
یہ قصے مندرجہ قصوں پر مشتمل ہیں،مزدور کی مزدوری، امام کا رات کے وقت ایک مومن کی مدد کے لئے تشریف لے جانااور مدینہ سے ایک مومن کی نمازجنازہ میں شرکت۔
جناب رضائی نے بتایا کہ یہ نمائش صحن پیغمبر اعظم(ص) کے جنوب میں واقع ایوان باب الہادی(ع) میں صبح سات سے شام تین بجے تک زائرین کی آمد و رفت کے لئے کھلا رہتا ہے ۔
واضح رہے کہ یہ نمائش سال کے آخر تک جاری رہے گی ،اب تک مختلف شہروں سے آنے والے کاروانوں نے اسے بہت زیادہ سراہا ہے ۔
اہم الفاظ: آستان قدس رضوی، حرم امام رضا(ع)، حکایت آفتاب،پیغمبر اعظم(ص)،مزدور