آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 83
00:18

2026/01/15

حرم امام رضا(ع) میں پندرہ سو معتکفین کے اعتکاف کا آغاز

حرم امام رضا(ع) میں پندرہ سو معتکفین کے اعتکاف کا آغاز
ماہ رجب المرجب کے ایّام بیض اور مولود کعبہ ،امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کے میلاد کے موقع پر حرم امام رضا علیہ السلام کی مسجد گوہر شاد میں اعتکاف کا آغاز ہو چکا ہے ۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حرم امام رضا علیہ السلام میں 2026 کا اعتکاف تیرہ رجب سے مسجد گوہر شاد میں شروع ہوا جو کہ تین دن تک جاری رہے گا،معتکفین روحانی ماحول میں دعا و مناجات اور خدا سے خلوت کریں گے اور اپنی خودسازی اور تزکیہ نفس میں مشغول رہیں گے۔ 
ماہ رجب کے اعتکاف کے لئے 96 ہزارافراد کی رجسٹریشن
ادارہ اماکن متبرکہ کے منتظمین کے مطابق رواں سال میں 96 ہزار افراد نے ماہ رجب کے لئے اعتکاف کے لئے رجسٹریشن کروائی جن میں سے ایک ہزار پانچ سو افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعہ انتخاب کیا گیا جن میں آدھی خواتین اور آدھے مرد ہیں۔ 
قابل توجہ ہے کہ اعتکاف میں شرکت کے لئے مرد حضرات کے لئے کم سے کم چودہ سال اور خواتین کے لئے بارہ سال کی عمر ضروری ہے تاکہ بچے بچیاں اپنے والدین کے ہمراہ اعتکاف میں شرکت کر سکیں۔ 
منظم انداز میں اعتکاف کے انعقاد کے لئے مسجد گوہر شاد کے چھ شبستان بشمول نجف آبادی، نھاوندی، میلانی مردوں کے لئے اور سبزواری،تبریزی اور شبستان گرم خواتین کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ 
مناجات اور نماز جماعت سے اعتکاف کا آغاز
تیرہ رجب کی صبح کے ابتدائی لمحات میں سحرگاہی مناجات کی گئیں، احکام شرعی بیان ہوئے اور نماز فجر باجماعت پڑھی گئی جس کے بعد دعائے عہد کی تلاوت ہوئی اور قرآن کریم کا آدھ جز تلاوت کیا گیا۔ 
اس کے علاوہ میلاد امیرالمؤمنین کی مناسبت سے منقبت خوانی کی گئی اور قصیدے بھی پڑھے گئے ، ظہرین کی نماز کے بعد زیارت امین پڑھی گئی اور خطاب بھی ہوا۔ 
قابل توجہ ہے کہ اعتکاف کے دوران تفسیر قرآن، نہج البلاغہ، صحیفہ سجادیہ، اخلاقیات، خاندان اور نوجوانوں سے متعلق موضوعات پر معرفتی نشستیں بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ پروگراموں کا یہ سلسلہ آخری دن تک جاری رہے گا، البتہ اعتکاف کے آخری دن اعمال’’ام داوود‘‘ انجام دیئے  جائیں گے اور قرآن کریم کی تلاوت کا اہتمام کیا جائے گا اور آخری دن نماز مغربین باجماعت ادا کرنے اور افطار کرنے کے بعد اعتکاف کے روحانی مراسم اختتام پذیر ہوں گے ۔ 
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ اماکن متبرکہ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ مسجد گوہر شاد کے انڈر گراؤنڈ منصوبے کی تکمیل کے بعد اگلے سے  معتکفین کی تعدا دو برابر ہو کر تین ہزار معتکفین اعتکاف پر بیٹھ سکیں گے۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد