آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 104
15:14

2026/02/07

  چھٹی عالمی امام رضا(ع) کانگریس  مقالات اور علمی مواد کے ذریعہ شمولیت کی کال 

  چھٹی عالمی امام رضا(ع) کانگریس  مقالات اور علمی مواد کے ذریعہ شمولیت کی کال 
’’حقوق اور انسانی کرامت‘‘ کے موضوع پر چھٹی عالمی امام رضا(ع) کانگریس  کے مقالات کے لئے بین الاقوامی سطح پر ریسرچ کال دی گئی ہے ۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ چھٹی عالمی امام رضا(ع) کانگریس   ’’امام رضا(ع) کی تعلیمات کو محور قرار دیتے ہوئے اہلبیت(ع) کی تہذیبی تعلیمات میں انسانی کرامت و حقوق‘‘ کے موضوع پر یکم اور دو جون کو مشہد مقدس میں منعقد کی جائے گی، اسی عالمی کانگریس کے سلسلے میں کانگریس کے ماہرین اور محققین کو تحقیق کا خلاصہ اور مقالہ ارسال کرنے کی کال دے دی گئی ہے ۔ 
یہ عالمی کانگریس جو کہ اہلبیت(ع) خصوصاً امام رضا(ع) کی حقوق اور انسانی کرامت سے متعلق تعلیمات کا جائزہ لینے اور عصری چیلنجز کے تناظر میں رضوی تعلیمات کی تہذیبی و علمی حیثیت کی از سرنو شناخت کرنے کے مقصد سے منعقد کی جا رہی ہے ۔ 
قابل ذکر ہے کہ یہ کانگریس آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کی کاوشوں اور تہران یونیورسٹی کے تعاون سے منعقد کی جائے گی ، کانگریس میں مختلف موضوعات اور تمدنی نقطۂ نظر کے تحت انسان محوری، سماجی انصاف، اخلاقیات، فلسفہ اورطرز حکمرانی جیسے عناوین پر جامع بحث کی جائے گی اور رضوی تعلیمات کو علمی و فکری میدان میں انسانی بنیادی اقدار اور توازن کے ایک معتبر ماخذ کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی جائے گي ۔ 
محققین اور اساتذہ کرام اپنے مقالات کے خلاصہ(کم سے کم 1000 کلمات) کو دس مارچ2026 تک کانگریس کی آفیشل ویب سائٹ gcir.razavi.ir پر نام اندراج کرنے کے بعد اپلوڈ کر سکتے ہیں ، مقالات کے خلاصے پر مصنف یا مصنفین کا نام و نسب، ای میل ایڈریس اور رابطہ نمبر(ایتا اپلیکیشن والا) درج ہونا ضروری ہے اور مقالے کا مکمل متن 10 اپریل2026 تک جمع کرایا جا سکتا ہے تاہم حتمی قبولیت کا اعلان21اپریل2026 کوکیا جائے گا۔ 
کانگریس کے جاری کردہ منشور کے مطابق؛کانگریس کے تحقیقی موضوعات کو چھے بنیادی شعبوں منجملہ الہیاتی،فلسفی،سماجی، سیاسی،تہذیبی اور اخلاقی شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ انسانی کرامت اور حقوق کے مفاہیم پر ایک کثیر الجہتی ،عملی اور جامع نقطہ نظر پیش کیا جا سکے۔ 
واضح رہے کہ یہ کانگریس رضوی تعلیمات اور معارف،اسلامی نقطہ نظر سے انسانی حقوق اور اہلبیت(ع) کی نظر میں تہذیبی فلسفہ کے میدان میں ایک نمایاں علمی کانگریس شمار ہوتی ہے جس کا سابقہ چار دہائیوں پر مشتمل ہے اور گذشتہ ادوار میں ملکی اور غیرملکی مفکرین اور دانشوروں کے ذریعہ اہم علمی و ثقافتی پیغامات پیش کئے جا چکے ہیں۔ 
قابل توجہ ہے کہ مصنفین کی رہنمائی، رجسٹریشن کی شرائط اور ریسرچ کال کی مکمل معلومات کانگریس کی آفیشل ویب سائٹ gcir.razavi.ir پر دستیاب ہیں ،تاہم کانگریس کے سیکریٹریٹ سے ای میل gcir@ut.ac.ir کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
مشہد مقدس میں شہید رہبر انقلاب(رح) کی تشییع جنازہ ،عصر حاضر کا سب سے بڑا تاریخی واقعہ ہے   شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ اور تدفین کے لئے آستان قدس رضوی کا چوتھا اعلامیہ حرم امام رضا(ع) میں واقع شہید رہبر(رح) کے تحائف کا میوزیم اور قرآنی میوزیم کھول دیا گیا ہے شہید رہبر کے تشیع جنازہ میں شرکت کے لئے آستان قدس رضوی کے متولی کا پیغام  بین الاقوامی سطح پر ’’قومو للہ‘‘ نعرے کی تشریح کے لئے نشست کا انعقاد ’’قائد الامۃ‘‘ کے عنوان سے لائیو ٹی وی پروگرام رہبرشہید کے سوگواروں کے لئے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے پذیرائي کا وسیع انتظام (( آقای شہید ایران )) نامی چار جلدوں پر مشتمل کتاب منظرعام پر آگئی  شہید رہبر(رح) ایک قرآنی نابغہ اور قرآنی احکامات پرعمل کرنے والی شخصیت تھے؛ استاد پناہی رہبرشہید کے وداع کے ا یام میں حرم مطہر رضوی بند نہيں ہوگا  رہبرشہید ( رحمت اللہ علیہ ) کی یاد میں رضوی کتابخانہ اور میوزیمز میں تعزیتی جلسوں اور خصوصی پروگراموں کا انعقاد  روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، سوگوار زائرین کو کھانے اور رہائش کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں جارجیا کے 130 رکنی مذہبی و ثقافتی وفد کا حرم امام رضا(ع) کے خدام کی جانب سےخصوصی استقبال شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں 2100 سے زائد طبی عملے کی تعیناتی امام رضا علیہ السلام کے حرم کو جانے والے راستوں میں پانی اور شربت کی سبیلوں اور سقاخانوں کا انتظام  آستان قدس رضوی کے موکبوں کی تیاری کے تصویری مناظر شہید رہبر(رح) کی ضریح امام رضا(ع) کی صفائی کے دوران لی گئی تصاویر رہبرشہید کی یادگار اور جاودانی میراث  مشہد مقدس میں مقیم افغان مذہبی انجمنوں کی جانب سے حرم امام رضا(ع) میں روایتی انداز میں عزاداری کا انعقاد شہید رہبر (رح) کے سوگوارں کی میزبانی کے لئے مشہد مقدس مکمل طور پر تیار شاہراؤں پرواقع امام رضا(ع) کمپلیکس میں شہید رہبرامت(رح) کے سوگواروں کی میزبانی کے لئے وسیع تیاریاں