آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 120
18:30

2026/02/24

خدمات کی فراہمی میں عوام کی شمولیت ، ثقافتی انوویشن ،حرم مطہر کو ڈیجیٹل بنانا اور زیارت کے معیار میں بہتری  لانا حرم رضوی کی اہم ترجیحات ہیں

خدمات کی فراہمی میں عوام کی شمولیت ، ثقافتی انوویشن ،حرم مطہر کو ڈیجیٹل بنانا اور زیارت کے معیار میں بہتری  لانا حرم رضوی کی اہم ترجیحات ہیں
حرم امام رضا(ع) کے سربراہ اعلیٰ نے حرم مطہر کی بہترین کارکردگی کا پیمانہ زائرین کی رضایت اور روحانی سکون قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمات کی عام رسائی،ثقافتی تخلیقات،حرم کو ڈیجیٹل بنانا اور زیارت کے معیار میں بہتری اس مجموعے کی آئندہ سال کی بنیادی ترجیحات ہیں۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حرم امام رضا(ع) کے سربراہ اعلیٰ جناب رضا خوراکیان نے گذشتہ سال کی کارکردگی آئندہ سال کے نئے اہداف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ محض اعداد و شمار اور رپورٹس خدمت کی حقیقت کو بیان نہیں کر سکتیں، ہمارے لئے بہترین کارکردگی یہ ہے کہ زائر،زیارت کے بعد دل کی گہرائی سے سکون اور روحانیت کو محسوس کرے ۔
حرم امام رضا(ع) کے سربراہ اعلیٰ نے مزید یہ کہا کہ حرم کے متعدد موجودہ پراجیکٹ ماضی کے تجربات پر قائم ہیں جو اب نئے فکری زاویوں اور وسائل کے استعمال سے تکامل کے مرحلے تک پہنچ چکے ہیں ۔ 
عوامی خدمت کو فروغ دینا
مزید تفصیلات بتاتے ہوئےکہا کہ حرم امام رضا(ع) کی بنیادی حکمت عملی ؛عوام،مختلف اداروں،تنظیموں اور خادمین کی شمولیت پر مبنی ہے ،گذشتہ سال کوشش کی گئی کہ لوگ فقط خدمت حاصل کرنے تک نہ رہیں بلکہ خدمات فراہم کرنے میں بھی شریک ہوں۔ 
انہوں نے ’’خدمت در بہشت‘‘ پراجیکٹ کو اس کاوش کا عینی مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پراجیکٹ کے ذریعہ خدمت کرنے والوں کے لئے مواقع فراہم کئے گئے ۔ جس کے ذریعہ مختلف ممالک کے شیعہ زائرین کی جانب سے روایتی مجالس و عزاداریوں کا انعقاد،حرم مطہر میں عطیات اور نذورات کی مشارکت سے زائرین کو چائے پلانا خصوصاً صفر کے آخری عشرے میں ،ویلچیئرز کے انتظامات میں رضاکارانہ شمولیت اور کئی دیگر خدمات شامل ہیں۔
ثقافتی اور روحانی پروگراموں میں ارتقاء اور انویشن
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ روایتی رسومات کی پاسداری کے ساتھ ساتھ نوآوری اور انویشن کے ذریعے سال بھر اعتکاف کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے تاکہ طلباء، علماء، اساتذہ اور سرکاری ملازمین بھی اس روحانی پروگرام سے مستفید ہوسکیں۔ 
اس کے علاوہ مشہد مقدس کے روایتی قرآنی پروگراموں کا حرم امام رضا(ع) میں انعقاد،مدرسہ دو درب میں ایم اے اور پی ایچ ڈی کے تھیسزز کا دفاع اور خواتین،بچوں اور نوجوانوں کے لئے خصوصی پروگراموں کا انعقاد اسی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
انہوں نے نئی نسل کی تربیت کو ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’پرواز پروانہ ھا‘‘ کے تحت شرعی بلوغت کے جشن تکلیف کا انعقاد،عالمی چائیلڈ ڈے کی مناسبت سے مختلف پروگراموں کا انعقاد،بچوں کی زیارت کے لئے مخصوص راستے بنانا اور رواق کودک اور رواق نوجوان جیسے ہالز میں توسیع سے پتہ چلتا ہے کہ حرم امام رضا(ع) ہر طبقےاور عمر کے افراد پر خصوصی توجہ دیتا ہے ۔ 
ایرانی اور غیرملکی زائرین کے لئے متنوع خدمات
جناب خوراکیان نے بتایا کہ حرم امام رضا(ع) میں سو ممالک کے قریب زائرین مشرف ہوتے ہیں جن کے مختلف دینی، ثقافتی اور معرفتی پروگرامز منعقد کئے جاتے ہیں ، اس کے علاوہ ملک کے مختلف شہروں میں خادمین کی جانب سے موکب لگائے جاتے ہیں اور مختلف مناسبتوں پر خادمین کو بیرون ملک بھی بھیجا جاتا ہے ۔ 
حرم امام رضا(ع) کے سربراہ اعلیٰ نے مزید یہ بتایا کہ حرم مطہر کی حکمت عملی ،علمی اور تحقیقی بنیادوں پر استوار ہے جس کے تحت مختلف یونیورسٹیوں اور تحقیقی مراکز کے ساتھ تعاون، علمی معاہدے اور ہزاروں دانشوروں اور ممتاز افراد کی آراء سے استفادہ کیا جاتا ہے ۔ 
معماری اور انفراسٹرکچر کا تحفظ اور توسیع
جناب رضا خوراکیان نے تعمیراتی  سرگرمیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حرم امام رضا(ع) کے ہالز کی تعمیر و توسیع،تاریخی عمارتوں کی مرمت،زائرین کے لئے سہولیاتی جگہوں کا قیام اور انڈر گراؤنڈ تعمیراتی منصوبے وغیرہ یہ سب حرم امام رضا(ع) کی تاریخی شناخت کے تحفظ اور زیارت کے معیار کو بڑھانے کے لئے انجام دیئے جا رہے ہیں۔ 
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ رواق امیرالمؤمنین(ع) اور رواق امام حسین(ع) کی تعمیر، صحن جمہوری اسلامی کے مینار کی منتقلی،زائر خدماتی منصوبے کی تکمیل، حرم کے قبلہ میدان کی تزئین وآرائش،مدرسہ دو درب کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیرات اورانڈر گراؤنڈ واش رومز کی تعمیرات وغیرہ ان تعمیراتی سرگرمیوں میں شامل ہیں۔ 
آخر میں ان کا کہنا تھا کہ حرم امام رضا(ع) کی اصلی ترین ترجیح زیارت کو معیاری بنانا ہے تاکہ زائرین آسانی سے زیارت سے مشرف ہو سکیں ،خدمت کا یہ سفر امام رضا(ع) کی عنایات،عوام، خادمین اور ممتاز افراد کے تعاون سے آئندہ سال میں مزید قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
آستان قدس رضوی کی جانب سے بیرون ملک مقیم زائرین کے لئے عطیات و نذورات کی ادائیگی کےطریقوں میں توسیع شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی(رح) کی یاد میں حرم امام رضا(ع) میں تقریب کا انعقاد شہید رہبر انقلاب اسلامی کے ایصال ثواب کے لئے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے مجلس ترحیم کا انعقاد حرم امام رضا(ع) میں شہید رہبر انقلاب اسلامی کی مزار شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی(رح) کے مزار پر عزاداروں اور سوگواروں کی حاضری مقاومت کے رنگ میں ڈوبی ایک شب کی روداد حرم امام رضا(ع) کا رواق غدیر شہید رہبر(رح) کے افغان سوگواروں کا میزبان شہید خامنہ ای تمام ادیان اورمکاتب کے لئے زندہ ہيں مشہد مقدس میں شہید رہبر انقلاب(رح) کی تشییع جنازہ ،عصر حاضر کا سب سے بڑا تاریخی واقعہ ہے   شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ اور تدفین کے لئے آستان قدس رضوی کا چوتھا اعلامیہ حرم امام رضا(ع) میں واقع شہید رہبر(رح) کے تحائف کا میوزیم اور قرآنی میوزیم کھول دیا گیا ہے شہید رہبر کے تشیع جنازہ میں شرکت کے لئے آستان قدس رضوی کے متولی کا پیغام  بین الاقوامی سطح پر ’’قومو للہ‘‘ نعرے کی تشریح کے لئے نشست کا انعقاد ’’قائد الامۃ‘‘ کے عنوان سے لائیو ٹی وی پروگرام رہبرشہید کے سوگواروں کے لئے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے پذیرائي کا وسیع انتظام (( آقای شہید ایران )) نامی چار جلدوں پر مشتمل کتاب منظرعام پر آگئی  شہید رہبر(رح) ایک قرآنی نابغہ اور قرآنی احکامات پرعمل کرنے والی شخصیت تھے؛ استاد پناہی رہبرشہید کے وداع کے ا یام میں حرم مطہر رضوی بند نہيں ہوگا  رہبرشہید ( رحمت اللہ علیہ ) کی یاد میں رضوی کتابخانہ اور میوزیمز میں تعزیتی جلسوں اور خصوصی پروگراموں کا انعقاد  روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، سوگوار زائرین کو کھانے اور رہائش کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں جارجیا کے 130 رکنی مذہبی و ثقافتی وفد کا حرم امام رضا(ع) کے خدام کی جانب سےخصوصی استقبال