آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 135
23:05

2026/03/09
امام رضا (ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلبا اوراساتذہ کا اجتماع

رہبرانقلاب اسلامی کی جانگداز شہادت کے بعد امام رضا (ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ گذشتہ پیر سے ہر روز اجتماع کررہے ہیں

رہبرانقلاب اسلامی کی جانگداز شہادت کے بعد امام رضا (ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ گذشتہ پیر سے ہر روز اجتماع کررہے ہیں
جرائم پیشہ امریکا اوربچوں کی قاتل غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں رہبرمعظم انقلاب اسلامی کی شہادت کے بعد امام رضا( ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ گرلز ہاسٹل اور کمپلیکس کے باہر روزانہ اجتماع کررہے ہیں

 آ‎ستان نیوز کے مطابق امام رضا (ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ نے امریکا اور صیہونی حکومت کے وحشیانہ اور بین الاقوامی وانسانی اصولوں اور حقوق کے منافی اقدامات کی مذمت کرنے کے لئے گذشتہ پیر سے آئندہ جمعہ تک ہرروز اجتماع کرنے کا پروگرام بنا رکھا ہے 
امام رضا (ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ کے اس اجتماع میں جو امت اسلامیہ کی بیداری ، طلبا کی آگہی و بصیرت اور علم دوست طبقے کے شعورکی بالیدگي  کی علامت ہے انقلابی ترانوں، نوحہ خوانی و سینہ زنی کے ساتھ ساتھ رہبرانقلاب اسلامی کی امنگوں سے تجدید عہد کیا جاتا ہے 
رہبرانقلاب اسلامی کی امنگوں سے تجدید عہد کے یہ اجتماعات پورے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کے گلی کوچوں اور چوراہوں پر منعقد ہورہے ہیں اور امام رضا (ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ نے ان اجتماعات کو خیمہ استقامت سے تعبیر کیا ہے  
چنانچہ امام رضا (ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ بھی روزانہ اجتماع کررہے ہيں اور ان کا یہ اجتماع مشہد مقدس میں فلسطین اسکوائر کے قریب ہر روز شام 7 بجے سے رات 11بجے تک امام رضا( ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل کی عمارت اور کمپلیکس کے باہرمنعقد ہوتا ہے ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
برصغیر ھند سے لے کر دور دراز تک کے علاقے کےشیدائيوں کو حضرت امام رضا علیہ سے قربت کا احساس ماہ صفر کے آخری ایام میں 4 ملین 7 لاکھ زائرین مشہد پہنچے یوم شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے مناظر ث؛ جیسے ثامن الائمہ(ع) حرم امام رضاعلیہ السلام کے مختلف مقامات پر مسٹنگ سسٹم کا انتظام حرم مطہر رضوی سے پروگرام ایران الامام الرضا (ع) کی براہ راست نشریات اتحاد اور اعتماد؛ایرانی قوم کے لئے عزت و خود مختاری کی راہ ہے ؛ آیت اللہ احمد مروی حضرت امام علی رضا(ع) کے یوم شہادت کے موقع پر 15 بین الاقوامی چینلز سے براہ راست نشریات حضرت امام علی رضا(ع) کے پیدل چل کر آنے والے زائرین ملک آباد کے راستے میں خاک سے امام رضا(ع) کے آستان تک ڈاکٹر شریعتی چوک پر رضوی جوانوں کا موکب شب شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے مناظر حرم امام رضا(ع) میں شب شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر خطبہ خوانی کے روایتی مراسم کا انعقاد امام رضا علیہ السلام کے اسکولوں کی جانب سے رضوی ہسپتال کے موکب میں پیدل زائرین کی خدمت ماہ صفر کے آخری ایام کی مخصوصی پر مشہد کے اسپتالوں کے لئے دواؤں کی سپلائي میں تیزی ولی فقیہ کے نمائندے نے زیارتی مقامات کی توسیع و بہبود کے عمل کو سراہا آستان قدس رضوی کے متولی کی جانب سے جنرل محسن رضائی کو قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری مقرر ہونے پر مبارکبادی کا پیغام آستان قدس رضوی کے متولی کی جانب سے ڈاکٹر ذوالقدر کو رہبر معظم کے سیاسی مشیر مقرر ہونے پر پیغام حرم مطہر رضوی، شب رحلت پیغمبر اکرم اور امام حسن مجتبی علیھما السلام میں حرم مطہر رضوی کے صحن کوثر میں رہبر شہید انقلاب کے بارے میں تصویری روایت بچوں کے ماتمی دستے کی جانب سے حرم امام رضا(ع) میں عزاداری کا انعقاد