آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 159
15:00

2026/03/29

غیرعمدی جرائم میں قید 118 ماؤں کے لئے امام  رؤوف کی عیدی

غیرعمدی جرائم میں قید 118 ماؤں کے لئے امام  رؤوف کی عیدی
ماہ مبارک رمضان کے آخری ایام اور عید سعید فطر کی آمد کی مناسبت سے غیرعمدی جرائم کا ارتکاب کرنے والے قیدیوں کے اہل خانہ کے لئے اچھی خبر سامنے آئی 

(( ضامن آہو)) تحریک نے جو غیرعمدی جرائم کا ارتکاب کرنے والی قید کی سزا کاٹنے والی ماؤں کو رہا کرانے کے لئے ماہ مبارک رمضان کے آغاز میں شروع کی گئي تھی اب اپنے آخری مرحلے اور ہدف تک پہنچ گئی ہے 
اس خبر کی مزید تفصیلات جاننے کے لئے  کرامت رضوی فاؤنڈيشن کے شعبہ خواتین اور اہل خانہ کی سربراہ محترمہ فاطمہ دژ برد سے گفتگو کی ہے 
آستان نیوز کے مطابق کرامت رضوی فاؤنڈيشن کے شعبہ خواتین اور اہل خانہ کی سربراہ محترمہ فاطمہ دژ برد نے عید سعید فطر کی آمد کے موقع پر ایک ٹیلی ویژن انٹرویو می کہاکہ آ‎ستان قدس رضوی کا ایک اہم کام مشکلات میں گرفتار لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے تحت ان والدین کی مشکلات کو حل کرنا بھی شامل ہے جو غیر عمدی جرائم کی وجہ سے قید کی سزا کاٹ کررہے ہیں ۔
اس سال ماہ مبارک رمضان کے آغاز میں (( ضآمن آھو)) کے نام سے ایک تحریک شروع کی گئي جس کا مقصد پورے ملک میں ان  118ماؤں کو قید سے رہائي دلانا تھا جو غیرعمدی جرائم کی وجہ سے جیلوں میں بند تھیں
اورعوام کی مدد وعطیات سے یہ کام مکمل ہوگیا 
محترمہ دژ برد نے اس سوال کے جواب میں کہ اس وقت 118 ماؤں کے کیس جو قید میں ہیں کس مرحلے میں ہیں اور یہ مائيں کب اپنے گھروں کو لوٹیں گي کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک جب عید سعید آنے والی ہے ان قید ماؤں کی فائلوں کا جائزہ لیا جاچکا ہے اور سبھی قیدیوں کے خلاف شکایت کرنے والے ، متاثرین اوراستغاثہ کو راضی کرنے کے لئے کام مکمل کرلئے گئے ہیں اور انشاء اللہ عید سعید فطر کے موقع پر جیلوں میں قید یہ مائيں اپنے بچوں کے پاس لوٹ آئیں گي اور عید  کی خوشیاں اپنے اپنے گھروں میں منائيں گي 
 غیرعمدی جرائم کے مرتکب قیدیوں کو  رہا کرانے کا پروگرام جاری ہے
 کرامت رضوی فاؤنڈيشن کے شعبہ خواتین اور اہل خانہ کی سربراہ محترمہ فاطمہ دژ برد نے اس پروگرام کو جاری کرنے کے بارے میں کہا کہ آستان قدس رضوی کے تحت مخیرحضرات کے ذریعے انجام پانے والے تعاون سے غیرعمدی جرائم کا ارتکاب کرنے والے قیدیوں کو رہا کرانے کا پروگرام 2021 میں ماہ مبارک رمضان میں شروع کیا گيا تھا اس وقت عام خیال یہی تھا کہ شاید یہ پروگرام وقتی ہو لیکن پورے ایران میں لوگوں نے اس پروگرام کا بھرپور خیرمقدم کیا یہاں تک کہ بیرون ملک لوگوں نے بھی اسے بہت پسند کیا اور اسی بناپر یہ پروگرام ایک سنت حسنہ میں تبدیل ہوگیا اور پھر 2021 کے بعد سے ہر سال ماہ مبارک رمضان میں یہ پروگرام انجام دیا جاتا ہے اور اس تحریک کے نتیجے میں اب تک 3100 ماں اور  باپ جو غیر عمدی جرائم کے تحت جیلوں میں سزائے قید کاٹ رہے تھے رہا کرائے گئے ۔
انہوں نے ان قیدیوں کی رہائي کے لئے جو رقومات ادا کی گئيں ان کے بارے میں کہا کہ بہت ہی اہم اور قابل ذکر نکتہ یہی ہے کہ ان قیدیوں کے کیس اور فائلوں کو ختم کرانے کے لئے  مجموعی طور پر 6 ہزار ارب تومان کی ضرورت  تھی لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ ہم نے یہ پوری رقومات ادا نہیں کيں بلکہ پورے ایران میں امام رضا علیہ السلام کے اعزازی خادموں نے استغآثہ اور متاثرین کے پاس جاکر ان مجرموں اور قیدیوں کو معاف کرنے کے لئے انہیں راضی کیا  اور ان میں سے بہت سے متاثرین اور استغاثہ نے امام رضا علیہ السلام کے نام کے احترام میں اپنے قرضوں یا دیگر اشکال میں اپنے حق کو معاف کردیا 
کرامت رضوی فاؤنڈيشن کے شعبہ خواتین اور اہل خانہ کی سربراہ محترمہ فاطمہ دژ برد نے اس تحریک کا عوام کے ذریعے پرجوش خیرمقدم کئے جانے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ امام رضا علیہ السلام کا نام بہت سی مشکلات کے حل کی کنجی ہے اور جب ایران کے عوام دیکھتے ہیں کہ اس نام مبارک کے پرچم تلے بہت سی مشکلات حل ہوجاتی ہیں تو وہ نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد رہبر کے گھرانے سے متعلق شہداء سے آستان قدس رضوی کے متولی کی ملاقات آستان قدس رضوی کے متولی کی شہید علی اور شہید مرتضیٰ لاریجانی کے معزز گھرانے سے ملاقات میناب کے شجرہ طیبہ اسکول کے گلزارشہد کے مناظر اور ماحول کی تصویرکشی کے عالمی مقابلہ سےمتعلق پریس کانفرنس امام زمانہ (عج) کی امامت کے آغاز کے موقع پر ضریح مطہر امام رضا(ع) کی غبار روبی کی رسومات حرم امام رضا(ع) کی ضریح مطہر کی صفائی کے مراسم رضوی ہسپتال اور افغانستان کے شفاخانہ حبیب یار کے درمیان تعاون کا سمجھوتہ رہبرشہید کی یاد میں 20 ہزار متبرک کھانے تقسیم امام شہید امت کی تدفین کے چہلم میں چار ملکوں کے قاریوں کی شرکت سے قرآنی محفل کا انعقاد عراق کے علمی مراکز کے ساتھ علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کا تمدنی رشتہ امام رضا علیہ السلام کی ضریح کے غلافوں کے وقف کی تاریخ آستان قدس رضوی کے متولی نے مرکزی کتابخانے کا دورہ کیا امام رضا علیہ السلام کی زیارت آخرت کے سخت ترین لمحات کے لئے الہی ضمانت   عرب زبان خواتین کے لئے ’’ حَیَّ عَلَی عَزَاءِ الْأَنِیسِ (ع)‘‘ کے عنوان سے عزاداری کے خصوصی پروگرام کا انعقاد ’’آستان شفا‘‘ میں امام رضا(ع) کے 2005 زائرین کو 3615طبی خدمات کی فراہمی دارالحجہ؛ فداکاری اور خدمت کی ثقافت کا مظہر حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر کا پرچم اور ضریح مطہر کی چادر تبدیل کرنے کے مراسم