آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 363
02:32

2026/07/10

شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ اور تدفین کے لئے آستان قدس رضوی کا چوتھا اعلامیہ

۲۳
بسم الله الرحمن الرحیم تہران، قم، نجف اور کربلا میں شہید رہبر انقلاب اسلامی(رح) کے  پیکرمطہر کی تشییع و وداع کی تاریخي رسومات  منعقد ہونے کے بعد ،اب مشہد الرضا (ع) نے اپنی آغوش شہید خادم الرضا اور امامِ امت کے استقبال کے لیے کھول دی ہے تاکہ ولایت سے وفائے عہد کی ایک اور جلوہ پیش کر سکے۔

آستان قدس رضوی نے حرم امام رضا(ع) کے زائرین کو خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شہید رہبر کی تشییع و تدفین کی رسومات کے لئے خصوصی مذہبی و تبلیغی پروگرام ترتیب دیئے ہیں جنہیں ذیل میں درج کیا جا رہا ہے ۔ 
تشییع جنازہ کی رسومات مشہد میں خیابان امام رضا(ع)  پر اختتام پذیر ہونے کے بعد شہید رہبر(رح) اور ان کے اہلخانہ کے دیگر افراد کے پاکیزہ اجساد پر حرم امام رضا(ع) میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ 
اس سلسلے میں نماز جنازہ حرم امام رضا(ع) کے شمالی حصے میں خیابان طبرسی پر منعقد کی جائے گی ۔ 
واضح رہے کہ صحن پیامبر اعظم(ص) میں تلاوت قرآن کے ساتھ ساتھ عزاداری کے خصوصی پروگرامز بھی منعقد کئے جائیں گے۔ 
ہم تمام عاشقان اہلبیت(ع) اور حضرت امام رضا(ع) کے چاہنے والوں کو دعوت دیتے ہیں کہ تشییع جنازہ کی ان تاریخی رسومات میں شرکت کو یقینی بنائیں ، تمام شرکاء سے گزارش ہے کہ وہ تشییع و تدفین کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آستان قدس رضوی کے خدام کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ 
آستان قدس رضوی

 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی پچیسویں پری کانفرنس کا قم میں انعقاد ملکی سلامتی،جغرافیائی سالمیت اور معیشت کے تحفظ میں قبائلی افراد پیش پیش ہیں؛ آیت اللہ احمد مروی حرم مطہری رضوی کا انگریزی شعبہ اہل بیت‏‏ (ع )  کی تعلیمات کو دنیا میں عام کرنے کی سمت ایک اہم قدم آستان قدس رضوی کو حرم امام حسین(ع) کا پرچم ہدیہ کیا گیا ایسے ملک میں نماز قائم کرنا جس میں اسلامِ نابِ محمدی(ص) کا پرچم بلند ہے ،اہم ترین امور میں شامل ہے؛ رہبر معظم انقلاب کا بیان نماز کی ترویج کا آغاز نمازیوں کے کردار و عمل سے ہوتا ہے؛ آیت اللہ احمد مروی  صدرمملکت کا اقوام متحدہ میں خطاب باعثِ افتخار تھا؛ آیت اللہ مروی ’’اِنعاشُ العَقل‘‘ کے ابتدائی دورے کی اختتامی تقریب کا انعقاد « مصحف الحسین (ع)»؛ امام حسین (ع) کے دست مبارک سے تحریرکردہ قرآں کے کچھ اوراق کی اشاعت آيت اللہ العظمی شبیری زنجانی کی رحلت پر آستان قدس رضوی کے متولی کا تعزیتی پیغام   امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی میں غیرملکی طلبا کو داخلہ دینے کی صلاحیت موجودہ حد سے کئی گنا زیادہ ہے  عطیات کے عمل میں شفافیت؛آستان قدس رضوی کے لئے عوامی عطیات میں اضافے کا باعث بنی حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم کے پرچم کی تبدیلی کی رسم رضوی سیرت میں حکیمانہ مینجمنٹ اور استقامت؛دینی طرز حکمرانی کا مکمل نمونہ مزاحمتی محاذ کا ناقابل شکست ہونے کا دارومدار’’جہاد تبیین‘‘ اور رضوی تعلیمات پر ہے رضوی سیرت؛ انسانی کرامت کی بنیاد پر انسانی حقوق کی نئی تعریف کے لئے ایک عملی نمونہ امام رضا(ع) آج بھی اقوام اور ادیان کے مابین یکجہتی کا مرکز ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع)؛امت مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے طالبات کا ہاسٹل ’’سرای نجمہ خاتون(س)‘‘ علم و روحانیت کے امتزاج کی علامت ہے آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں ملک کے جدید ترین ہاسٹل کا افتتاح عبدالعظیم حسنی (ع) دینی معرفت سے سماجی اتحاد تک