آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 352
17:09

2026/07/06

روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، سوگوار زائرین کو کھانے اور رہائش کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں

ایافقی
کرامتِ رضوی فاؤنڈیشن کے شعبہ سماجی خدمات کے ڈائریکٹر نےبتایا کہ شہید رہبر(رح) کے تشییع جنازہ اور تدفین کے موقع پر سوگوار زائرین کو خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے ایک جامع منصوبہ بنایا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ کرامت رضوی فاؤنڈیشن اپنی تمام عوامی اور انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بیس ہزار زائرین کو رہائش اور روزانہ کی بنیاد پر دس لاکھ زائرین میں کھانا تقسیم کرے گی ۔ 
کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے شعبہ سماجی خدمات کے ڈائریکٹر جناب رئیسیان زادہ نے آستان نیوز کو بتایا کہ کرامت رضوی فاؤنڈیشن مکمل تیاری کے ساتھ زائرین اور سوگواروں کی ان کے شایان شان میزبانی کے لئے میدان میں ہے تاکہ رہائش،کھانا اور دیگر سہولیات فراہم کر سکے۔ 
انہوں نے بتایا کہ مشہد مقدس میں خدمات فراہم کرنے کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے حصے میں کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے تشییع جنازہ کے راستے پر قائم تقریبا 200 عوامی موکبوں کو مدد فراہم کرے گا جس میں چینی، چائے ،لیموں کا شربت، کیک اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں ۔ 
انہوں نے کہا کہ دوسرے حصے میں حضرت امام رضا(ع) کے متبرک نام سے 30 موکب الوداعی پروگرام کے مقام ،تشیع جنازہ کے راستے اور حرم امام رضا(ع) کے اطراف میں قائم کئے گئے ہیں ، ان موکبوں کا ہدف  عزاداری کی جگہوں کا قیام، ناشتہ اور کھانا تقسیم کرنا اور زائرین کی پذیرائی ہے۔ 
 اس کے علاوہ تین مرکزی موکب تہ پل محلہ، شہید شوشتری اور مرکزی تنظیم  میں قائم ہیں جو انڈسٹریل باورچی خانے، کولڈ اسٹوریج اور بیکری جیسی سہولیات کو موکبوں کو فراہم کریں گے۔ 
انہوں نے بتایا کہ یہ مرکزی موکب روزانہ کی بنیاد پر دولاکھ روٹیاں تیار کرنے اور اسّی ہزار سے ایک لاکھ تک کھانا تیار کریں گے تاکہ خدمت کا سلسلہ بلا وقفہ جاری رہے ۔ 
کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے شعبہ سماجی خدمات کے ڈائریکٹر نے تقریباً چار مقام پر ’’امام رضا(ع) سقا خانہ‘‘(سبیل) لگانے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ان سقاخانوں میں عزاداروں کو پانی اور شربت فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے رہائش کے سلسلے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ زائر سرا، زائر شہر رضوی،باغ خاتون کیمپ،شہید شوشتری دارالکرامہ، امام رضا(ع) اسکول اور امام رضا(ع) یونیورسٹی میں زائرین کو رہائش فراہم کرنے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ، مجموعی طور پر بیس ہزار زائرین کو ان جگہوں پر رہائش فراہم کی جائے گی۔ 
انہوں نے کہا کہ ان ایّام میں کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں کا مرکزی محور بہتر انداز میں خدمات فراہم کرنا ہے اور امید کرتے ہیں کہ تمام خدام  اور عوامی کارکنوں کے باہمی اشتراک سے رہبرشہید کی تشییع جنازہ اور تدفین کے موقع پر سوگواروں اور زائرین کی بہترانداز میں خدمت کر سکیں۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی پچیسویں پری کانفرنس کا قم میں انعقاد ملکی سلامتی،جغرافیائی سالمیت اور معیشت کے تحفظ میں قبائلی افراد پیش پیش ہیں؛ آیت اللہ احمد مروی حرم مطہری رضوی کا انگریزی شعبہ اہل بیت‏‏ (ع )  کی تعلیمات کو دنیا میں عام کرنے کی سمت ایک اہم قدم آستان قدس رضوی کو حرم امام حسین(ع) کا پرچم ہدیہ کیا گیا ایسے ملک میں نماز قائم کرنا جس میں اسلامِ نابِ محمدی(ص) کا پرچم بلند ہے ،اہم ترین امور میں شامل ہے؛ رہبر معظم انقلاب کا بیان نماز کی ترویج کا آغاز نمازیوں کے کردار و عمل سے ہوتا ہے؛ آیت اللہ احمد مروی  صدرمملکت کا اقوام متحدہ میں خطاب باعثِ افتخار تھا؛ آیت اللہ مروی ’’اِنعاشُ العَقل‘‘ کے ابتدائی دورے کی اختتامی تقریب کا انعقاد « مصحف الحسین (ع)»؛ امام حسین (ع) کے دست مبارک سے تحریرکردہ قرآں کے کچھ اوراق کی اشاعت آيت اللہ العظمی شبیری زنجانی کی رحلت پر آستان قدس رضوی کے متولی کا تعزیتی پیغام   امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی میں غیرملکی طلبا کو داخلہ دینے کی صلاحیت موجودہ حد سے کئی گنا زیادہ ہے  عطیات کے عمل میں شفافیت؛آستان قدس رضوی کے لئے عوامی عطیات میں اضافے کا باعث بنی حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم کے پرچم کی تبدیلی کی رسم رضوی سیرت میں حکیمانہ مینجمنٹ اور استقامت؛دینی طرز حکمرانی کا مکمل نمونہ مزاحمتی محاذ کا ناقابل شکست ہونے کا دارومدار’’جہاد تبیین‘‘ اور رضوی تعلیمات پر ہے رضوی سیرت؛ انسانی کرامت کی بنیاد پر انسانی حقوق کی نئی تعریف کے لئے ایک عملی نمونہ امام رضا(ع) آج بھی اقوام اور ادیان کے مابین یکجہتی کا مرکز ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع)؛امت مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے طالبات کا ہاسٹل ’’سرای نجمہ خاتون(س)‘‘ علم و روحانیت کے امتزاج کی علامت ہے آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں ملک کے جدید ترین ہاسٹل کا افتتاح عبدالعظیم حسنی (ع) دینی معرفت سے سماجی اتحاد تک