آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 166
16:50

2026/03/29

رضوی غذائي فاؤنڈیشن کی کمپنیاں عوام کی خدمت میں 

رضوی غذائي فاؤنڈیشن کی کمپنیاں عوام کی خدمت میں 
ایک ایسے وقت جب ایران جنگی حالات اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال میں کسی نہ کسی طرح دباؤ میں ہے رضوی فاؤنڈیشن کی غذائي اور زرعی صنعتیں غذائي مصنوعات کی پروڈکشن میں تیزی اور لاکر ان کی سپلائي کو مزید رفتار دے کر بنیادی اشیاء سے متعلق عوام کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے

آستان نیوز کے مطابق رضوی فاؤنڈیشن کی غذائي اور زرعی صنعتوں کے تحت کرنے کام کرنے والے کارخانے منجملہ رضوی غذائي کارخانے، قدس رضوی  آٹے کے کارخانے اور قدس رضوی ڈیری صنعتیں اور غذائی اشیاء سے متعلق قدس رضوی کے دیگر کارخانے جن میں قند و شکر کے بھی کارخانے شامل ہيں پوری تن دہی کے ساتھ ملک میں عوام کی ضروریات کو پورا کرنے اور پروڈکشن چین کو برقرار رکھنے میں مصروف ہیں ________________________________________
=  بحرانی حالات میں رضوی غذائي مصنوعات کی مسلسل پیداوار 
رضوی غذائی صنعتوں کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈآکٹر مجتبی ہادیان  نے کہا کہ جنگ کے پہلے ہی دن سے سبھی پروڈکشن لائن فعال اور سرگرم ہیں اور سبھی غذائي صنعتیں منجملہ نان رضوی ، اشٹروڈل اور مختلف اقسام کے بیسکوئیٹ اور الگ الگ کھانوں کے ٹین پیک تیار کئے جارہے ہیں تاکہ عوام کوکسی بھی طرح کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
ڈآکٹر مجتبی ہادیان  نے کہا کہ حرم مطہر کے اطراف میں اور مشہد شہر کے مختلف علاقوں میں آستان قدس رضوی سے وابستہ نانوائیاں بھی تمام وقت روٹیاں پکانے میں مصروف ہیں تاکہ زائرین اور مجاورین کو آسانی کے ساتھ  تازہ اور گرم روٹیں مل سکیں  ۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ آستان قدس رضوی سے وابستہ دوکانیں اور اسٹالیں بھی  کھلی ہوئي ہیں اور عوام کی خدمت میں مصروف ہيں ۔
 آستان قدس رضوی کی آٹے کی  فیکٹری کے منیجنگ ڈائریکٹر سعید مطابق نے بھی  کہا کہ اس جنگی صورتحال میں آستان قدس رضوی کی آٹے کی فیکٹری بھی روزانہ آٹا تیار کررہی ہے اور ہماری ترجیحات میں سے ہے کہ لوگوں کو روٹیاں آسانی کے ساتھ فراہم ہوتی رہیں 
ان کا کہنا تھا کہ فیکٹری اور کارحانے میں آپریشنل ٹیم 24 گھنٹے آٹے تیار کررہی ہے اور نانوائيوں تک سپلائي کررہی ہے تاکہ آٹے کی فیکٹریوں اور نانوائيوں کے درمیان سپلائي کے تعلق سے کوئی تعطل پیش نہ آئے۔
 
 = ڈیری مصنوعات کی پروڈکشن اور سپلائي  جاری 

رضوی ڈیری مصنوعات کے منیجنگ ڈائریکٹر انجیئنیر محبی نے بھی کہا کہ موجودہ جنگی اور بحرانی حالات میں ڈیری مصنوعات کی پیداوار پوری قوت اورتیزرفتاری کے ساتھ جاری ہے ان کا کہنا تھا کہ رضوی ڈیری مصنوعات کی کمپنی روزانہ 320 ٹن دودھ کی پیداوار کرکے اس کی سپلائي کررہی ہے اور یوں عوام کو کسی بھی طرح کی مشکل کاسامنا نہیں کرنے دے رہی ہے 
 رضوی زرعی کمپنی بھی موجودہ حالات میں کھیتوں اور زرعی یونٹوں میں اپنی سرگرمیاں تیزی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے اور اس عمل میں کسی بھی طرح کی کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہورہی ہے ۔
=رضوی چینی و شکر کے کارخانوں میں پیداواری کام تسلسل کے ساتھ جاری
 رضوی غذائي فاؤنڈیشن سے وابستہ تربت حیدریہ شہر میں قند و شکر کا کارخانہ بھی اپنی توانائیوں پر بھروسہ کرتے ہوئے چینی یا شکر کی پیداوار معمول کے مطابق بلکہ اس سے بھی زیادہ مقدار میں جاری رکھے ہوئے ہے ۔ جبکہ چناران قند کمپنی بھی رضوی غذائي صنعت سے وابستہ ایک یونٹ کی حيثيت سے اپنا کام پوری توانائی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد