آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 199
19:10

2026/04/19

پاکستانی زائرین اور طلاب کی جانب سے حرم مطہر رضوی ميں رہبرشہید انقلاب کی مجلس چہلم ۔

پاکستانی زائرین اور طلاب کی جانب سے حرم مطہر رضوی ميں رہبرشہید انقلاب کی مجلس چہلم ۔
حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای رحمت اللہ علیہ کے چہلم کی اردو زبان میں مجلس ترحیم امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کے صحن غدیر میں منعقد ہوئی جس میں اردو زبان پاکستانی زائرین نے  شرکت کی ۔

آستان نیوز کے مطابق رہبرشہید کے چہلم کی اردو زبان میں یہ مجلس مشہد مقدس میں مقیم پاکستانی طلاب،  شہریوں اور پاکستانی زائرین  نے منعقد کی جس میں  350 سے زائد اردو زبان زائرین اور طلاب نیزان کے اہل خانہ نے شرکت کی  
رہبرشہید کے چہلم کی یہ مجلس انتہائی معنوی ماحول میں ہوئي اور شرکا نے رہبرشہید انقلاب کی امنگوں سے اپنی وفاداری کا  بھرپور اعلان کیا ۔ مجلس کے دوران سوگواروں نے قرآن خوانی کی اور دعا و مناجات کرکے رہبرشہید انقلاب رحمت  اللہ علیہ کو ایصال ثواب کیا 
مجلس کے آغاز میں علی رضا عادلی نے قرآن کریم کی تلاوت کی اس کے بعد مداح اہلبیت (ع) علی اسدی نے مرثيہ خوانی کی ۔
مجلس کے دوران سید حسن  عسکری نقوی اور نقی حیدرعابدی نے رہبرشہید انقلاب اسلامی کی یاد اور ان کی شان میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔ 
 مجلس کو حوزہ علمیہ قم کے استاد  حجت الاسلام ذاکر حسین طاہری نے خطاب کرتے ہوئے حضرت آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی اخلاقی اور معنوی شخصیت پر روشنی ڈالی اورمعاشرے پر ان کے معنوی کردار اور اثرات کا ذکرکرتے ہوئے مختلف نکات کا حوالہ دیا اور کہا کہ رہبرشہید انقلاب کے کردار ر گفتار کی وجہ سے ملک کے اندر اور باہر بہت سے پاک قلوب دین اور معنوی اقدار کی جانب راغب ہوگئے۔ 
حجت الاسلام ذاکر حسین طاہری نے پاکستان کے انقلابی نوجوانوں کی فداکاریوں کو انہی معنوی اثرات کے نمونے قرار دئے اور اس مجلس ترحیم میں اردو زبان زائرین کی وسیع پیمانے پر شرکت کو رہبرشہید سے ان کے دینی اور جذباتی لگاؤ کی علامت بتایا ۔
آخر میں یہ مجلس ذکر سورہ فاتحہ و اخلاص اور  شہدا کے علودرجات اور عالم اسلام میں امن و استحکام کی برقراری کی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئي ۔  


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
رہبر کے گھرانے سے متعلق شہداء سے آستان قدس رضوی کے متولی کی ملاقات آستان قدس رضوی کے متولی کی شہید علی اور شہید مرتضیٰ لاریجانی کے معزز گھرانے سے ملاقات میناب کے شجرہ طیبہ اسکول کے گلزارشہد کے مناظر اور ماحول کی تصویرکشی کے عالمی مقابلہ سےمتعلق پریس کانفرنس امام زمانہ (عج) کی امامت کے آغاز کے موقع پر ضریح مطہر امام رضا(ع) کی غبار روبی کی رسومات حرم امام رضا(ع) کی ضریح مطہر کی صفائی کے مراسم رضوی ہسپتال اور افغانستان کے شفاخانہ حبیب یار کے درمیان تعاون کا سمجھوتہ رہبرشہید کی یاد میں 20 ہزار متبرک کھانے تقسیم امام شہید امت کی تدفین کے چہلم میں چار ملکوں کے قاریوں کی شرکت سے قرآنی محفل کا انعقاد عراق کے علمی مراکز کے ساتھ علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کا تمدنی رشتہ امام رضا علیہ السلام کی ضریح کے غلافوں کے وقف کی تاریخ آستان قدس رضوی کے متولی نے مرکزی کتابخانے کا دورہ کیا امام رضا علیہ السلام کی زیارت آخرت کے سخت ترین لمحات کے لئے الہی ضمانت   عرب زبان خواتین کے لئے ’’ حَیَّ عَلَی عَزَاءِ الْأَنِیسِ (ع)‘‘ کے عنوان سے عزاداری کے خصوصی پروگرام کا انعقاد ’’آستان شفا‘‘ میں امام رضا(ع) کے 2005 زائرین کو 3615طبی خدمات کی فراہمی دارالحجہ؛ فداکاری اور خدمت کی ثقافت کا مظہر حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر کا پرچم اور ضریح مطہر کی چادر تبدیل کرنے کے مراسم نوغان کی خواتین کے اجتماع میں بڑی تعداد میں سرخ پرچم ’’ایران امام رضا(ع)‘‘ کے عنوان سے ثقافتی موکب حرم امام رضا(ع) کے باغ رضوان میں ’’دارالکرامہ‘‘ موکب لگایا گیا حرم امام رضا(ع) میں شہادت امام رضا(ع) کی مناسبت سے عزاداری کا انعقاد شہادت امام ہشتم(ع) کے موقع پر مشہد مقدس کے محلہ نوغان کی خواتین کی جانب سے سوگواری اور عزاداری