آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 272
22:48

2026/06/04

آستان قدس رضوی کے نائب متولی کی ایران میں پاکستان کے نئے سفیر سے ملاقات

loi
آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات ہونے والے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نئے سفیر سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین روحانی تعلقات کی اہمیت اور پاکستانی زائرین کے امور میں سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کے نائب متولی جناب مصطفیٰ فیضی نے مؤرخہ 30 مئی2026 بروز جمعہ کو ظہرین سے پہلے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نئے سفیر جناب عمران احمد صدیقی سے حرم امام رضا(ع) کے صحن پیامبر اعظم(ص) میں واقع ہال’’تالار تشریفات‘‘ میں ملاقات کی اور اس دوران دونوں ممالک کے روحانی اور مذہبی  تعلقات کی اہمیت اور پاکستانی زائرین کے امور میں سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 
ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں زائرین کو طبی خدمات کی فراہمی اور انشورنس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تعاون کے حوالے سے بھی دیگر   امور زیر بحث آئے ۔  
مشہد مقدس میں پاکستانی زائرین کو دی جانے والی سہولیات
آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مشہد مقدس آنے والے زائرین کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان دوسرا بڑا ملک ہے ،آستان قدس رضوی کی جانب سے اردو زبان زائرین کے لئے خصوصی پروگراموں کا اہتمام کیا جاتا ہے اور پاکستانی زائرین کے لئے مناسب جگہ کی فراہمی بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔ 
جناب فیضی نے کہا کہ پاکستانی زائرین کے مسائل اور مشکلات ایران کی وزارت خارجہ کی زیارت کمیٹی میں سنجیدگی سے اٹھائے جاتے ہیں، اور ان کی زیارت کے راستے میں موجود رکاوٹوں کو دور کرنا اولین ترجیح ہے۔
آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے خطے کے حالیہ واقعات میں پاکستان کے واضح موقف کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ آستان قدس رضوی ایک مذہبی ادارہ ہے جومحترم متولی کی ہدایات پرحضرت امام رضا(ع) اسپیشلسٹ ہاسپٹل میں طبی خدمات فراہم کرنے، رہائش کی سہولیات اور تعلیمی خدمات دینے کے ساتھ ساتھ ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعہ خدمات کو بہتر بنانے اور اردو زبان زائرین کے لئے بہترین سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ 
جناب فیضی نے ملاقات کے اختتام پر یقینی دہانی کرائی کہ پاکستانی اہل فن کی حرم رضوی میں آمد کا جائزہ لیا جائے گا اور مشہد مقدس میں پاکستانی قونصل خانے کےساتھ ہم آہنگی کر کے متعلقہ منتظمین کے ساتھ ملاقاتیں کرائي جائیں گی۔
پاکستانی سفیر کی کم آمدنی والے زائرین کے ساتھ تعاون کرنے پر زور
ایران میں تعینات نئے پاکستانی سفیر نے آستان قدس رضوی کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے ایک دن پہلے حرم امام رضا(ع) کے مختلف حصوں بشمول رواق غدیر اور رواق خدمت نمائش کا دورہ کیا تھا جس پر انہوں نے حرم امام رضا(ع) میں زائرین کو دی جانے والی خدمات اور سہولیات کو مناسب اور قابل تعریف قرار دیا۔ 
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشہد مقدس میں آنے والے پاکستانی زائرین کی طبی خدمات، انشورنس اور اخراجات پر مزید باریک بینی سے نظر رکھی جائے اور ان مسائل پر کڑی نگرانی کی جائے۔ 
پاکستانی سفیر نے بعض زائرین کے مالی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے طبی اخراجات کی ادائیگی میں سہولیات پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ کم آمدنی والے زائرین سفر کے دوران کسی مشکل کا شکار نہ ہوں ۔ 
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ کچھ پاکستانی ماہرین فن اور خطاطوں کے مذہبی مقامات کے حوالے سے تجربات ہیں اور وہ اپنے فن پارے امام رضا(ع) کی بارگاہ اقدس میں پیش کرنا چاہتے ہیں۔ 
ملاقات کے اختتام پر پاکستانی سفیر نے پاکستانی ماہرین فن کے فن پاروں کا ایک تحفہ آستان قدس رضوی کے نائب متولی کی خدمت میں پیش کیا ۔
آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے بھی حرم امام رضا(ع) کے متبرک تحائف پاکستانی وفد کو پیش کئے اور ایران میں تعینات نئے پاکستانی سفیر کی کامیابی کے لئے دعا کی۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد