آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 3
10:21

2025/09/13

حرم امام رضا(ع) میں ’’پیغمبراکرم(ص) کی نظر میں انسانی حقوق اور عزت و وقار‘‘ کے موضوع پر کانفرنس

ہفتہ وحدت کی مناسبت سے ’’پیغمبراکرم(ص) کی نظر میں انسانی حقوق اور عزت و وقار‘‘ کے موضوع پر آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے تعاون سے خصوصی کانفرنس منعقد کی گئی ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛مؤرخہ 8ستمبر2025 بروز اتوار کو آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے شیخ طبرسی ہال میں ’’پیغمبر اکرم(ص) کی نظر میں انسانی حقوق اور انسانی کرامت(عزت و وقار)‘‘ کے موضوع پر خصوصی کانفرنس منعقد کی گئی جس میں عالم اسلام کے دانشوروں نے شرکت کی ۔

سیرتِ نبوی کی طرف پلٹنا

احیائے تراث علمائے لبنان مؤسسہ کے سربراہ حجت الاسلام شیخ حسن البغدادی نے کانفرنس کے پہلے مقرر کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پیغمبر اکرم(ص) اور ان کے فرزند حضرت امام علی رضا(ع) کی تعلیمات اور ارشادات کی طرف واپس پلٹنا ہوگا۔

انہوں نے آیہ شریفہ ’’ولقد کرمنا بنی آدم۔۔۔‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انسان اللہ کی تمام مخلوقات میں ممتاز ترین مخلوق ہے اللہ نے اسے عقل و اختیار سے نوازا اور زمین پر اپنا خلیفہ منتخب کیا ہے ۔

حجت الاسلام شیخ حسن البغدادی کا کہنا تھا کہ پیغمبر گرامی اسلام اخلاق کا عملی مظہر تھے اور اسی وجہ سے لوگ آپ کی طرف راغب ہوئے آج کے معاشرے کو پہلے سے کہیں زیادہ اس مثالی کردار کی طرف لوٹنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے آیہ شریفہ ’’ان اکرمکم عند اللہ اتقاکم‘‘ پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حقیقی عزت و وقار تقوا و پرہیزگاری میں ہے اور کسی رنگ یا قوم اور قبیلے کے ساتھ مخصوص نہیں ہے ۔

انہوں نےکہا کہ پیغمبر اسلام نے ہمیشہ انسانوں کو علم حاصل کرنے کی دعوت دی،اور علم تفسیر قرآن برترین علم ہے کیوں کہ یہ علم انسان اور اسلام کی خدمت میں ہے ،دین کی معرفت کے بغیر انسانی معاشرہ تاریکی کی راہ پر چلے گا۔

انہوں نے امام رضا علیہ السلام کو مثالی نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وحدت،قیادت اور الہی رہبر کی اطاعت کے ذریعہ امت مسلمہ کامیاب ہو سکتی ہے ۔

پیغمبر اکرم(ص) کی شخصیت کی از سر نو شناخت کی ضرورت

  مذاہب اسلامی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمود ویسی نے پیغمبر اکرم(ص) کی شخصیت کی از سر نو شناخت اوران کی ذات سے رہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر امت مسلمہ کے ہر فرد میں شعور و آگہی پوری طرح پیدا ہوجائے   تو کوئی بھی اس امت کا مقابلہ نہیں کر سکتا، درحقیقت ہم سب کو اسمائے الہیٰ کا مظہر ہونا چاہئے ۔

مذاہب اسلامی یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر محمد ہادی فلاح زادہ نے بھی اس خصوصی کانفرنس میں گفتگو کی اور زیارت کو معاشرے سے رابطے کا ایک اہم نظام قرار دیا اور کہا کہ زیارت کے موضوع کو سماجی نقطہ نظر سے دیکھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی کرامت اور عزت و وقار کو ہر معاشرے میں ہونا چاہئے قرآن میں انسان کو اس کے عقائد، اقدار، قومیتوں اور رنگ و نسل سے قطع نظر ہو کر مخاطب کیا گیا ہے ،انسانی کرامت کا مطلب ہے کہ انسان تخلیقی نظام میں اعلیٰ اقدار کا حامل ہے ۔

نبوی اور رضوی طرز زندگی میں کرامت انسانی کا مقام اور اس کا عالمی انسانی حقوق سے موازنہ

سمنان یونیورسٹی میں محققِ عرفان ڈاکٹر عبد الرحیم یعقوب نیا نےکانفرنس کے دوران نبوی اور رضوی طرز زندگی میں انسانی کرامت کے مقام اور اس کا عالمی انسانی حقوق سے موازنہ  سے متعلق خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے 1948 میں 30 شقوں پر مشتمل ایک دستاویز کو عالمی انسانی حقوق کے اعلامیہ کے عنوان سے منظور کیا تھا۔

 محقق یعقوب نیا نے کہا کہ اس اعلامیے کا خلاصہ اور لب لباب یہ تھا کہ انسان بحیثیت انسان احترام اور انسانی کرامت کا مستحق ہے ۔

اگرچہ اس میں کچھ اصول ذکر کئے گئے ہیں لیکن اس میں دوہرے معیار ہیں جو اس کے نفاذ کی راہ کو بدل دیتے ہیں اور جس کی وجہ سے اس کے سنگین نقصانات سامنے آتے ہیں۔

انہوں نے   کہا کہ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ فلسطین  کی مظلوم خواتین اور بچوں کے لئے آزادی، عدم تبعیض اور غلامی جیسے بنیادی حقوق کا خیال نہیں رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے جو اصول اورمشنور آج درج ہیں وہ چودہ سو سال پہلے ہی عملی صورت میں پیغمبر اکرم(ص) انسانوں کے لئےبیان کرچکے تھے  ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام  میں انسانی کرامت کا تعلق رنگ ،قوم اور قبیلے سے نہیں ہے بلکہ تقویٰ الہیٰ سے ہے ۔

غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد