آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 330
00:12

2026/07/02

حرم امام رضا(ع) عاشورائی عزاداروں کی ’’لبیک یا حسین(ع)‘‘ کی صدا سے گونج اٹھا

یتفت
عاشورا کے دن حرم امام رضا(ع) میں عاشورائی عزاداروں کا عظیم اجتماع منعقد ہوا اور عزاداروں نے ’’لبیک یا حسین(ع)‘‘ کے نعرے بلند کر کے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام سے تجدید عہد کیا۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ عاشورا کے دن حرم امام رضا(ع) کے رواق امام خمینی(رح) میں عاشورائی عزاداروں کا عظیم اجتماع منعقد ہوا ،جس میں عزاداروں نے اپنے ولی نعمت حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا(ع) کو سرکار سید الشہداء کی مظلومانہ شہادت پر تعزیت پیش کی۔ 
عزاداری کے اس عظیم اجتماع میں جو عاشورا کے ظہر کی نمازبا جماعت کے بعد رواق امام خمینی (رح) میں منعقد ہوا، مداحان اہل بیت (ع) محمد صالحی پور اور مرتضی اسلامی نژاد نے اپنی نوحہ خوانی اور دردناک مصائب سید الشہدا بیان کرکے  عزاداروں کے دلوں کو صحرائے نینوا کا مہمان بنایا۔ 
یہ ذاکرین اور نوحہ خوان کبھی  حضرت فاطمہ (س) کے بیٹے کی دشمن کے لشکر کے سامنے تنہائی کا ذکر کرتے، کبھی عصر عاشورا میں امام حسین بن علی (ع) کے بے سہارا بچوں کا مرثیہ پڑھتے، اور کبھی صحرائے کربلا کے تنہا سقا کی شجاعتوں کی یاد میں "یا اباالفضل" کا نعرہ لگاتے۔
اس عظیم الشان اجتماع میں حاضرین نے "لبیک یا حسین(ع)" کا نعرہ بلند کر کے اس امامِ غریب زہرا حضرت امام حسین علیہ السلام  کی صدائے "هل من ناصر ینصرنی" کا ایک بار پھر لبیک کہا اور مکتبِ حسینی کے اہداف سے تجدیدِ بیعت کی۔
اہل بیت (ع) کے عاشقوں کی وسیع پیمانے پر موجودگی اور جانسوز نوحہ خوانی نے حرم رضوی میں مکتبِ عاشورا سے محبت اور وفاداری کا ایک شاندار منظر پیش کیا۔ ایک ایسا منظر جو ظاہر کرتا تھا کہ کربلا کا پیغام صدیاں گزر جانے کے باوجود آج بھی دنیا کے آزاد منش لوگوں کے دلوں میں زندہ  اور پایندہ ہے۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
مشہد مقدس میں شہید رہبر انقلاب(رح) کی تشییع جنازہ ،عصر حاضر کا سب سے بڑا تاریخی واقعہ ہے   شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ اور تدفین کے لئے آستان قدس رضوی کا چوتھا اعلامیہ حرم امام رضا(ع) میں واقع شہید رہبر(رح) کے تحائف کا میوزیم اور قرآنی میوزیم کھول دیا گیا ہے شہید رہبر کے تشیع جنازہ میں شرکت کے لئے آستان قدس رضوی کے متولی کا پیغام  بین الاقوامی سطح پر ’’قومو للہ‘‘ نعرے کی تشریح کے لئے نشست کا انعقاد ’’قائد الامۃ‘‘ کے عنوان سے لائیو ٹی وی پروگرام رہبرشہید کے سوگواروں کے لئے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے پذیرائي کا وسیع انتظام (( آقای شہید ایران )) نامی چار جلدوں پر مشتمل کتاب منظرعام پر آگئی  شہید رہبر(رح) ایک قرآنی نابغہ اور قرآنی احکامات پرعمل کرنے والی شخصیت تھے؛ استاد پناہی رہبرشہید کے وداع کے ا یام میں حرم مطہر رضوی بند نہيں ہوگا  رہبرشہید ( رحمت اللہ علیہ ) کی یاد میں رضوی کتابخانہ اور میوزیمز میں تعزیتی جلسوں اور خصوصی پروگراموں کا انعقاد  روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، سوگوار زائرین کو کھانے اور رہائش کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں جارجیا کے 130 رکنی مذہبی و ثقافتی وفد کا حرم امام رضا(ع) کے خدام کی جانب سےخصوصی استقبال شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں 2100 سے زائد طبی عملے کی تعیناتی امام رضا علیہ السلام کے حرم کو جانے والے راستوں میں پانی اور شربت کی سبیلوں اور سقاخانوں کا انتظام  آستان قدس رضوی کے موکبوں کی تیاری کے تصویری مناظر شہید رہبر(رح) کی ضریح امام رضا(ع) کی صفائی کے دوران لی گئی تصاویر رہبرشہید کی یادگار اور جاودانی میراث  مشہد مقدس میں مقیم افغان مذہبی انجمنوں کی جانب سے حرم امام رضا(ع) میں روایتی انداز میں عزاداری کا انعقاد شہید رہبر (رح) کے سوگوارں کی میزبانی کے لئے مشہد مقدس مکمل طور پر تیار شاہراؤں پرواقع امام رضا(ع) کمپلیکس میں شہید رہبرامت(رح) کے سوگواروں کی میزبانی کے لئے وسیع تیاریاں