آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 313
21:36

2026/06/26

حرم امام رضا(ع) میں حسینی شیر خوار بچوں کا اجتماع؛ماؤں کا کربلا کے سب سے چھوٹے شہید کے ساتھ تجدید عہد

دجد۰
ماہ محرم الحرام کے پہلے جمعہ یعنی عالمی یوم علی اصغر کے موقع پر کربلا کے سب سے کمسن شہید کی یاد میں حرم امام رضا(ع) میں حسینی شیر خوار بچوں کا اجتماع منعقد ہوا ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ مؤرخہ 19 جون 2026 بروز جمعہ کو ملک بھرمیں عالمی یوم علی اصغر(ع) منایا گیا اس مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں مائیں اپنے شیر خوار بچوں کے ہمراہ عظیم الشان اجتماع میں شریک ہوئیں۔

اس اجتماع میں، ماؤں نے سید الشہداء (ع) کے شیرخوار طفل کے سوگ میں دل سوز لوریاں پڑھیں جس سے روضۂ منورہ کا پر سوگ ماحول کربلا کی مظلومیت کی تصویر کشی کر رہا تھا۔

خدا کی رحمت معصوم بچوں کی پناہ میں

اس اجتماع میں حجت الاسلام والمسلمین سید مہدی واعظ موسوی نے خطاب کرتے ہوئے خدا کی رحمت کے نظام میں بچوں کے استثنائی مقام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ محبت پر مبنی تربیت، کمال تک پہنچنے اور بچوں کے رویوں کی اصلاح کے لئے ایک شارٹ کٹ راستہ ہے ۔

حجت الاسلام واعظ موسوی کا کہنا تھا کہ کہ شائستہ ماؤں کو چاہئے کہ وہ بچے پیدا کرنے کو اپنی زندگی کی اہم ترجیحات میں شامل کریں ،خداوند متعال شیر خوار بچوں کی معصومیت کی وجہ سے اپنے بندوں سے بلاؤں اور مصیبتوں کوٹال دیتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بچے خدا کے حضور شفیع ہیں اور ان کے ذریعے خدا کی رحمت معاشرے پر نازل ہوتی ہے ۔

خاندانی امور کے ماہر سید مہدی واعظ موسوی نے پیغمبر گرامی اسلام اور آئمہ معصومین (ع) کی روایات کا ذکر کرتے ہوئے بچوں کے ساتھ پیار و محبت اور نرمی کے ساتھ برتاؤ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ بچوں کے ساتھ سختی، چلانا، اور وعدوں کا وفا نہ کرنا ایسے عوامل ہیں جو بچے اور اس کے پرورش دہندہ کے درمیان تعلق کو توڑ سکتے ہیں ۔

حجت الاسلام موسوی نے کہا کہ بچے، ایک سادہ اور بلاواسطہ نگاہ سے، اپنے والدین کو اور رزق دینے والے کو دیکھتے ہیں، لہٰذا یہ گہرا عقیدہ، بڑوں پر ایک سنگین ذمہ داری عائد کرتا ہے۔

حجت الاسلام موسوی نے شہید مطہری(رح) کے تجزیوں کاحوالہ دیتے ہوئے تربیت کی اصلاح کا راستہ محبت میں قرار دیا اور کہا کہ محبت ایک مقناطیسی قوت کی مانند ہے جو بکھرے ہوئے ٹکڑوں کو کم سے کم وقت میں آپس میں جوڑ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا مقصد کم سے کم لاگت کے ساتھ بچوں کی تیز اور مؤثر تربیت ہے، تو ہمیں محبت اور عشق کے راستے سے گزرنا چاہیے؛ کیونکہ محبت، بچوں کی اصلاح اور الٰہی معرفت کے مقام تک پہنچنے کے لیے ایک شارٹ کٹ راستہ ہے۔

کربلا کی فریاد اور خدائی سسٹم میں بچوں کی شفاعت کا راز

حجت الاسلام واعظ موسوی نے ایک طفل کی معصومیت اور دشمن کی بےرحمی کے درمیان تضاد کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی اصغر (ع) کا پاکیزہ خون، بےرحم تیروں کے درمیان، آبِ حیات کا متقاضی تھا۔

انہوں نے کہا کہ کربلا سے فریاد محض غم کا اظہار نہیں ، بلکہ حق کی حقیقت کا از سر نو پڑھنا اور تنہائی اور بے کسی کی انتہا میں پروردگار کے دروازے پر فریاد کرنا ہے ۔

واضح رہے کہ حسینی شیر خوار بچوں کے اس عظیم اجتماع میں اہلبیت(ع) کے مرثیہ خوانوں اور ذاکرین سید قانع اور سید امیر احمد نیا نے کربلا کے سب کم سن شہید حضرت علی اصغر(ع) کے سوگ میں مرثیے اور نوحے پڑھے۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
آيت اللہ العظمی شبیری زنجانی کی رحلت پر آستان قدس رضوی کے متولی کا تعزیتی پیغام   امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی میں غیرملکی طلبا کو داخلہ دینے کی صلاحیت موجودہ حد سے کئی گنا زیادہ ہے  عطیات کے عمل میں شفافیت؛آستان قدس رضوی کے لئے عوامی عطیات میں اضافے کا باعث بنی حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم کے پرچم کی تبدیلی کی رسم رضوی سیرت میں حکیمانہ مینجمنٹ اور استقامت؛دینی طرز حکمرانی کا مکمل نمونہ مزاحمتی محاذ کا ناقابل شکست ہونے کا دارومدار’’جہاد تبیین‘‘ اور رضوی تعلیمات پر ہے رضوی سیرت؛ انسانی کرامت کی بنیاد پر انسانی حقوق کی نئی تعریف کے لئے ایک عملی نمونہ امام رضا(ع) آج بھی اقوام اور ادیان کے مابین یکجہتی کا مرکز ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع)؛امت مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے طالبات کا ہاسٹل ’’سرای نجمہ خاتون(س)‘‘ علم و روحانیت کے امتزاج کی علامت ہے آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں ملک کے جدید ترین ہاسٹل کا افتتاح عبدالعظیم حسنی (ع) دینی معرفت سے سماجی اتحاد تک آستان قدس رضوی؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافتی سفارت کاری کو مضبوط بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور