آستان نیوز کے مطابق اس قرآنی محفل میں جو حرم مطہر رضوی کے ادارہ غیر ملکی زائرین کے شعبہ برصغیر کے زیراہتمام رواق غدیر میں منعقد ہوئي اسلامی جمہوریہ ایران کے قاری کے ہمراہ ہندوستان، پاکستان اور افغانستان کے قاریوں نے قرآن کریم کی آيتوں کی تلاوت کی۔
ہندوستانی قاری سید مہدی رضا رضوی نے سب سے پہلے تلاوت قرآن کریم کا شرف حاصل کیا اور اس کا ثواب قائد شہید امت کی روح کو ہدیہ کیا ۔ بعد ازاں پاکستان کے قاری محمد الیاس اخلاقی اور افغانستان کے قاری نعمت اللہ اصغرپور نے قران کریم کی آیتوں کی تلاوت کرکے پرگرام کو کلام وحی کے دل انگیز عطر و خوشبوں سے معطر کیا ۔
اس قرآنی محفل کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے قاری حسین پور کویر نے قرآن کریم کی آيتوں کی تلاوت کرکے حاضرین کو آيات کلام وحی کے استماع سے مستفید کیا ۔
اس پروگرام میں اردو زبان شاعر حجت الاسلام سید تحریر علی نقوی نے رہبرشہید کی شان میں خوبصورت نظم پیش کی اور انہیں جذباتی انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس قرآنی محفل میں ہندوستان، پاکستان اور افغانستان جیسے ملکوں سے تقریبا چار سو زائرین نے شرکت کی ۔ جس سے اس روحانی اور معنوی قرآنی محفل کی شکل بین الاقوامی شکل اختیار کرگئی ۔