آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 44
16:13

2025/11/12

مصنوعی ذہانت    اور علم ،معنویت اور خدمت  کو ایک دوسرے سے مربوط کرنے میں آستان قد س کا  کردار 

مصنوعی ذہانت    اور علم ،معنویت اور خدمت  کو ایک دوسرے سے مربوط کرنے میں آستان قد س کا  کردار 
اکتوبر 2025  کے آخری عشرے  کے اوائل میں مشہد مقدس میں ایک بار پھر سے علم و ایمان کے اتحاد کا منظر دیکھنے کو ملا ،آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے شیخ طبرسی آڈیٹوریم میں ایک اہم موضوع پر اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ملک بھر سے باصلاحیت اور  متاز افراد سمیت متعدد دانشوروں اور  علمی و سائنسی میدان کے  عہدیداروں نے شرکت کی 

یہ اجلاس اسلامی مشاورتی کونسل کے  مصنوعی ذہانت گروپ کی میزبانی اور آستان قدس رضوی، اسمبلی ریسرچ سینٹراور قانون ساز ادارے کے انوویشن سینٹر کے تعاون سے منعقد کیا گیا جس نے علم، سیاست اور روحانیت کے اتحاد   کا منظر پیش کیا ، اس اجلاس کے دوران ڈیٹا اور ٹیکنالوجی کے بارے میں گفتگو کی گئی۔ 
اجلاس کے پہلے دن یونیورسٹی کے پروفیسرز، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے  انجینیئروں ، اسمبلی کے اراکین اور پرائیوٹ سیکٹر کے نمائندوں سمیت متعدد شعبوں کے معزز مدعوین شامل تھے۔ 
اس اجلاس کی انفرادیت اس میں تھی کہ اسے امام رضا(ع) کے شہر مشہد مقدس میں منعقد کیا گیا ، اس مقدس فضا میں گفتگو خدمت کے جذبے پر مشتمل تھی۔ 

قانون سے عمل تک
اجلاس کے دوسرے دن اختتامی تقریب کے موقع پر قانون سازادارہ کے انوویشن سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل جناب محمد مہدی مہربان ہلان نے آستان نیوز کو اس اجلاس کے انعقاد کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے ساتویں ترقیاتی پروگرام اور دیگر اعلیٰ دستاویزات میں  حکومتی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے کئی حدود معین کی گئی ہیں،ان اہداف و مقاصد کا حصول محض قانون سازی سے ممکن نہیں بلکہ مختلف اسٹیک ہولڈرز، سرکاری اداروں سے لے کر پرائیویٹ سیکٹر تک، کے درمیان فکری ہم آہنگی اور مشترکہ سوچ پیدا کرنی ہوگی۔اس اجلاس کا ایک اہم مقصد دانشوروں اور قانون نافذ کرنے والوں کے درمیان ایک براہ راست گفتگو کا موقع فراہم کیا جا سکے۔ 
انہوں نے بتایا کہ مجلس شورای اسلامی کی مصنوعی ذہانت سے متعلق کمیٹی  نے ریسرچ سینٹر اور قوت مقننہ کے انوویشن سینٹر سے درخواست کی تھی کہ وہ ایک ایسا تعاملی پلیٹ فارم تشکیل دیں جہاں اراکین اسمبلی، منتظمین، ماہرین اور اہل فکر افراد  مل کر میدان کی حقیقی صورتحال کی واضح عکاسی کر سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد یہ بھی ہے کہ ملک کی فکری اور ٹکنیکی صلاحیتیں آستان قدس رضوی کے مشن سے وابستہ ہوں تاکہ ڈیٹا گورننس اور اسمارٹ سازی کے شعبوں میں آستان قدس رضوی کے منصوبوں کو تیزی سے بڑھایا جا سکے۔اجلاس میں موجودماہرین کے مطابق، یہ باہمی تعاون اسی مشاورت کا ایک ملموس اور پائیدار نتیجہ ہے۔"

نشان سے نیت تک ’’ہم سب خادم الرضاؑ‘‘ ہیں
اختتامی تقریب کے موقع پر ایک چھوٹا لیکن پر معنیٰ نشان نظر آیا جو شرکاء کے کپڑوں پر آویزاں تھا اور جس پر لکھا ہوا تھا؛’’ہم سب خادم الرضاؑ ہیں‘‘۔یہ محض ایک نشان  نہیں تھا بلکہ اس جذبے کا عکاس تھا جو اجلاس کےشرکاء میں رواں دواں تھا۔ اگرچہ آراء میں اختلاف ہوتا ہے لیکن حرم امام رضا(ع) کے قرب اور محبت کی وجہ سے تمام مسائل کا حل باہمی ہمدردی میں بدل جاتا ہے ۔ 
اس دو روزہ اجلاس کی اختتامی تقریب میں حتمی پالیسی اعلامیہ پڑھ کر سنایا گیا یہ اعلامیہ بڑے پیمانے پر قانون سازی کے عمل میں ترمیم، اور خاص طور پر مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا گورننس کے شعبے سے متعلق ہے جو اسلامی کونسل میں زیر غور ہے ۔ 
ایمان کے سائے میں علمی ترقی
مشہد میں ڈیٹا گورننس کے اس مشاورتی اجلاس  کی گفتگو سرکاری گفتگو سے نکل کر  ایک روحانی اور پر اثر گفتگو رہی،یہ اجلاس ایک نئے سفر کا آغاز ہے ایک ایسا سفر جو جاری و ساری رہے گا اور سب مل کر اس راستے پر چلیں گے اور علم و ایمان کا سنگم پہلے سے مضبوط سے مضبوط تر ہوگا ۔ 
نیوز رپورٹر: امیرعلی مقدم


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
آستان قدس رضوی کی جانب سے بیرون ملک مقیم زائرین کے لئے عطیات و نذورات کی ادائیگی کےطریقوں میں توسیع شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی(رح) کی یاد میں حرم امام رضا(ع) میں تقریب کا انعقاد شہید رہبر انقلاب اسلامی کے ایصال ثواب کے لئے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے مجلس ترحیم کا انعقاد حرم امام رضا(ع) میں شہید رہبر انقلاب اسلامی کی مزار شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی(رح) کے مزار پر عزاداروں اور سوگواروں کی حاضری مقاومت کے رنگ میں ڈوبی ایک شب کی روداد حرم امام رضا(ع) کا رواق غدیر شہید رہبر(رح) کے افغان سوگواروں کا میزبان شہید خامنہ ای تمام ادیان اورمکاتب کے لئے زندہ ہيں مشہد مقدس میں شہید رہبر انقلاب(رح) کی تشییع جنازہ ،عصر حاضر کا سب سے بڑا تاریخی واقعہ ہے   شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ اور تدفین کے لئے آستان قدس رضوی کا چوتھا اعلامیہ حرم امام رضا(ع) میں واقع شہید رہبر(رح) کے تحائف کا میوزیم اور قرآنی میوزیم کھول دیا گیا ہے شہید رہبر کے تشیع جنازہ میں شرکت کے لئے آستان قدس رضوی کے متولی کا پیغام  بین الاقوامی سطح پر ’’قومو للہ‘‘ نعرے کی تشریح کے لئے نشست کا انعقاد ’’قائد الامۃ‘‘ کے عنوان سے لائیو ٹی وی پروگرام رہبرشہید کے سوگواروں کے لئے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے پذیرائي کا وسیع انتظام (( آقای شہید ایران )) نامی چار جلدوں پر مشتمل کتاب منظرعام پر آگئی  شہید رہبر(رح) ایک قرآنی نابغہ اور قرآنی احکامات پرعمل کرنے والی شخصیت تھے؛ استاد پناہی رہبرشہید کے وداع کے ا یام میں حرم مطہر رضوی بند نہيں ہوگا  رہبرشہید ( رحمت اللہ علیہ ) کی یاد میں رضوی کتابخانہ اور میوزیمز میں تعزیتی جلسوں اور خصوصی پروگراموں کا انعقاد  روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، سوگوار زائرین کو کھانے اور رہائش کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں جارجیا کے 130 رکنی مذہبی و ثقافتی وفد کا حرم امام رضا(ع) کے خدام کی جانب سےخصوصی استقبال