آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 50
01:17

2025/11/17

حرم امام رضا(ع) میں ’’عالمی استکبار کےخلاف مبارزہ و جدوجہد‘‘ کے عنوان سے خصوصی نشست کا انعقاد

حرم امام رضا(ع) میں ’’عالمی استکبار کےخلاف مبارزہ و جدوجہد‘‘ کے عنوان سے خصوصی نشست کا انعقاد
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے شعبہ برصغیر پاک و ہند کی انتظامیہ کی کاوشوں سے حرم امام رضا(ع) میں ’’عالمی استکبار کے خلاف جدو جہد    کے قومی دن کی مناسبت  سے خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہراء(س) کے ایّام شہادت کے موقع پر عالمی استکبار کے خلاف  جد وجہد  کے عنوان سے حرم امام رضا(ع) کے صحن پیامبر اعظم(ص) کے باب الہادی(ع) کے فاطمیون ہال میں ایک خصوصی نشست منعقد کی گئی جس کا موضوع ’’حضرت فاطمہ زہراء(س) کی سیرت  کی روشنی میں  سامراج اور استکبار کے خلاف مقابلہ ولایت پذیری کا مقدمہ ‘‘ تھا۔
اس خصوصی نشست میں ہندوستان اور پاکستان کے اردو زبان دانشوروں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ 
حوزہ علمیہ قم کے ممتازاستاد حجت الاسلام ذاکر حسین طاہری نے اس نشست کے دوران اپنے دورکے  استکبار یا سامراج کے خلاف جدوجہد کرنے کے حوالے سے حضرت فاطمہ زہراء (س) سے راہنمائی لینے کی اہمیت پر تفصیل سے گفتگو  کی ۔ 
 انہوں نے  کہا کہ جب سے خداوند متعال نے انسان کو پیدا کیا ہے کائنات میں دو نظام قائم ہیں ایک رحمانی نظام اور دوسرا شیطانی نظام ہے ،یہ دونوں نظام تاریخ کے آغاز سے لے کر ہر دور میں موجود رہے ہیں۔ 
انہوں نے  کہا کہ انہی دو نظاموں کی بنیاد پرموسی   فرعون   کے مقابلے میں ،  ابراہیم ، نمرود کے مد مقابل اور دیگر باطل اور حق کی قوتیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آتی رہی ہیں ،یہاں تک کہ یہ استکباری نظام پیغمبر گرامی اسلام(ص) کے دور تک آپہنچا اور حضرت فاطمہ زہراء(س) نے اپنی مختصر سی عمر کے دوران استکبار کے خلاف  جدو جہد راستے میں بہت زیادہ کوشش کی 
 انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہراء(س) نے استکبار کے خلاف قیام اور ولایت کا دفاع کر کے استکبار سے مقابلہ کرنے کا راستہ ہمارے لئے ہموار کیا ہے  اور  شہزادی کائنات کے محب ہونے ناطے ہم سب پر لازم ہے کہ استکبار کے خلاف جدوجہد میں انہیں اپنے لئے نمونۂ عمل بنائیں۔ 
حجت الاسلام طاہری نے  کہا  کہ حضرت فاطمہ زہراء(س) نے ولایت امیرالمؤمنین(ع) کے دفاع میں اپنی جان قربان کر کے ہمیں یہ سبق دیا کہ انسان کو استکبار اور وقت کی سامراجی اور طاغوتی  طاقتوں  کے خلاف جد وجہد  کرتے وقت اپنی جان کی آخری سانس تک ڈٹ جانا چاہئے ۔ 
واضح رہے کہ اس نشست کا انعقاد شہزادی کائنات حضرت فاطمہ زہراء(س) کی سیرت اور تعلیمات سے آشنا ہونے کے لئے کیا گیا تھا۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عالمی سائنسی اولمپیاڈکے 60 میڈلز جیتنے والے طلبا اور قومی داخلہ ٹیسٹ کے ٹاپ رینک ہولڈرز کو حرم امام رضا(ع) میں خراج تحسین علم و ترقی کی راہ میں خدا سے رابطہ برقرار رکھیں؛ آیت اللہ احمد مروی اہلبیت(ع) کی محبت ، ایرانی اور عراقی عوام کے مابین نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے؛آیت اللہ احمد مروی ایران اور عراق کا محاذ ایک ہی ہے؛ شیخ حسن السعدی شعبہ بین الاقوامی امور میں دارالعلم کا سلسلہ علمی مرکز تک قم یونیورسٹی میں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے اجلاس کے انعقاد کے تقاضوں کا جائزہ لیا گیا عراق کے موکب داروں نے حرم امام رضا(ع) کے رواق دارالذکر میں بھائی چارگی کا نعرہ بلند کیا ایرانی قوم کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کے صلے میں عراقی موکب داروں کی تجلیل و تکریم کے لئے تقریب کا انعقاد جب دنیا کے معمار کسی صدمے کو تسکین دینے کے لئے ہم آواز بن جاتے ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی پچیسویں پری کانفرنس کا قم میں انعقاد ملکی سلامتی،جغرافیائی سالمیت اور معیشت کے تحفظ میں قبائلی افراد پیش پیش ہیں؛ آیت اللہ احمد مروی حرم مطہری رضوی کا انگریزی شعبہ اہل بیت‏‏ (ع )  کی تعلیمات کو دنیا میں عام کرنے کی سمت ایک اہم قدم آستان قدس رضوی کو حرم امام حسین(ع) کا پرچم ہدیہ کیا گیا ایسے ملک میں نماز قائم کرنا جس میں اسلامِ نابِ محمدی(ص) کا پرچم بلند ہے ،اہم ترین امور میں شامل ہے؛ رہبر معظم انقلاب کا بیان نماز کی ترویج کا آغاز نمازیوں کے کردار و عمل سے ہوتا ہے؛ آیت اللہ احمد مروی  صدرمملکت کا اقوام متحدہ میں خطاب باعثِ افتخار تھا؛ آیت اللہ مروی ’’اِنعاشُ العَقل‘‘ کے ابتدائی دورے کی اختتامی تقریب کا انعقاد « مصحف الحسین (ع)»؛ امام حسین (ع) کے دست مبارک سے تحریرکردہ قرآں کے کچھ اوراق کی اشاعت آيت اللہ العظمی شبیری زنجانی کی رحلت پر آستان قدس رضوی کے متولی کا تعزیتی پیغام   امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی میں غیرملکی طلبا کو داخلہ دینے کی صلاحیت موجودہ حد سے کئی گنا زیادہ ہے  عطیات کے عمل میں شفافیت؛آستان قدس رضوی کے لئے عوامی عطیات میں اضافے کا باعث بنی