آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حرم امام رضا(ع) کے مقدس مقامات کے ڈائریکٹر جناب امین بہنام نے مسجد گوہر شاد میں اعتکاف کے حوالے سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال 74ہزار افراد نے اعتکاف کے لئے نام لکھوائے تھے اور قرعہ اندازی کے ذریعہ پندرہ سو افراد کو منتخب کیا تھا جن میں سے 85 فیصد افراد کا تعلق صوبہ خراسان رضوی سے اوردس فیصد کا تعلق ایران کےد وسرے صوبوں سے اور پانچ فیصد افراد دوسرے ممالک سے اس اعتکاف میں شریک ہوئے تھے ۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ گذشتہ سال اٹھائیس ممالک بشمول ہندوستان،پاکستان،عراق، ترکی،بحرین،آذربائیجان،جرمنی،نائجیریا،لبنان،آسٹریلیا، یونان،انڈونیشیا،سعودی عرب،سنگاپور،بنگلہ دیش،کویت، تاجکستان اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے نام اعتکاف کے لئے رجسٹرڈ کروائے تھے جن میں سے فقط 70 افراد اعتکاف میں شریک ہو سکے۔
پندرہ نومبر سے ماہ رجب کے اعتکاف کے لئے رجسٹریشن کا آغاز
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ مقدس مقامات کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ پندرہ نومبر صبح آٹھ بجے سے www.etekaf.razavi.ir سائٹ پر اعتکاف کے لئے نام درج کرنے کا آغاز ہو چکا ہے اس کے علاوہ 500048030 پر نمبر 8 میسج کر کے بھی نام کا اندراج کیا جا سکتا ہے اور نام اندراج کروانے کا یہ سلسلہ 24 نومبر2025 تک جاری رہے گا، البتہ واضح رہے کہ یکم دسمبر کو نام اندراج کرانے والے افراد کی درمیان قرعہ اندازی کی جائے گی اور منتخب افراد کو میسج کے ذریعہ پانچ دسمبر کو مطلع کیا جائے گا۔
جناب بہنام نے معتکفین کی عمر کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال اعتکاف میں شرکت کرنےو الے مردوں کے لئے کم سے کم عمر چودہ سال اور خواتین کے لئے کم سے کم عمر بارہ سال مدّ نظر رکھی گئی ہے تاکہ والدین کے ہمراہ فرزندان بھی اعتکاف میں شرکت کر سکیں۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ مسجد گوہر شاد کے تین شبستان مردوں کے لئے اور تین شبستان خواتین کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ آئندہ سال تک مسجد گوہر شاد کا انڈر گراؤنڈ منصوبہ مکمل ہو جائے گا جس کی وجہ سے معتکفین کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گا۔
انہوں نے تاکید کی کہ تمام معتکفین کو قرعہ اندازی کے ذریعہ انتخاب کیا جائے گا ،
قابل توجہ ہے کہ دو جنوری کی شام کو تمام افراد کو حرم امام رضا(ع) میں لایا جائے گا اور اعتکاف کے روحانی مراسم منعقد کئے جائیں گے۔