آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 73
16:19

2025/12/29

امام رضا(ع)  بین الاقوامی یونیورسٹی اور پاکستان کی علامہ اقبال یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی نوٹس پر عمل درآمد پر اتفاق 

امام رضا(ع)  بین الاقوامی یونیورسٹی اور پاکستان کی علامہ اقبال یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی نوٹس پر عمل درآمد پر اتفاق 
پاکستان کی علامہ اقبال یونیورسٹی کے نائب سربراہ اور امام رضا (ع)  بین الاقوامی یونیورسٹی کے سربراہ کے مابین  مشترکہ مفاہمتی قرارداد کو عملی جامہ پہنانے کے مقصد سے ملاقات اور گفتگوانجام پائی۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ پاکستان کی علامہ اقبال یونیورسٹی کے نائب سربراہ ڈاکٹر محی الدین ہاشمی نے مشہد مقدس کے دورے میں امام رضا(ع) بین الاقوامی یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر ابراہیم دانشی فر سے ملاقات اور گفتگو کی۔ 
اس نشست کے دوران فریقین نے دونوں یونیورسٹیوں کی علمی و تعلیمی صلاحیتوں کا جائزہ لیا اور فارسی زبان کی تعلیم ، اساتذہ اور طلباء کا تبادلہ اور مشترکہ طور پر ویبنارز کے انعقاد سے متعلق دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا اور فریقین نے ان موضوعات کوعملی شکل دینے پر اتفاق کیا۔ 
امام رضا(ع) بین الاقوامی یونیورسٹی  کے سربراہ نے پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی نظام میں علامہ اقبال یونیورسٹی کی علمی حیثیت پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستانی طلباء کو امام رضا(ع) بین الاقوامی یونیورسٹی  میں داخلہ دینے کو اہم  قرار دیا اور کہا کہ  خطے کی معتبر یونیورسٹیوں خصوصاً ہمسایہ ممالک کے ساتھ علمی روابط کو فروغ دینے سے یونیورسٹی کی علمی اور بین الاقوامی سفارت کاری مستحکم ہوگی۔ 
غیرملکی طلباء کے لئے فارسی زبان کی تعلیم کو فروغ دینے کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امام رضا(ع) بین الاقوامی یونیورسٹی  میں تعلیم کا مناسب ماحول ہونے کے ساتھ مناسب ثقافتی بنیادی ڈھانچے سے آراستہ ہے اور پاکستانی طلباء کو کو مختلف سطح پر تعلیم کا زمینہ فراہم کر سکتی ہے ۔
علامہ اقبال یونیورسٹی کے نائب  سربراہ محی الدین ہاشمی نے اس ملاقات میں کہا کہ پاکستان میں اس یونیورسٹی کے دس لاکھ سے زائد طلباء اور 54 سے زیادہ الگ الگ کیمپس پائے جاتے ہیں ،اس بنا پر علامہ اقبال یونیورسٹی اساتذہ کے تبادلے،مختصر تعلیمی کورسزز کے انعقاد،فارسی زبان کی تعلیم کو فروغ دینے اور امام رضا(ع) بین الاقوامی یونیورسٹی  کے ساتھ مشترکہ علمی پروگراموں کے نفاذ سے متعلق مکمل تعاون کے لئے تیار ہے ۔ 
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران اور پاکستان کے تعلیمی روابط انتہائی اہم ہیں ، یونیورسٹیوں کے مابین تعاون بڑھانے، طلباء کی علمی سطح کو بلند کرنے اور دونوں اقوام کےدرمیان ثقافتی روابط کو مضبوط بنانے کے لئے ایک مناسب پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکتا ہے ۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
آستان قدس رضوی کی جانب سے بیرون ملک مقیم زائرین کے لئے عطیات و نذورات کی ادائیگی کےطریقوں میں توسیع شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی(رح) کی یاد میں حرم امام رضا(ع) میں تقریب کا انعقاد شہید رہبر انقلاب اسلامی کے ایصال ثواب کے لئے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے مجلس ترحیم کا انعقاد حرم امام رضا(ع) میں شہید رہبر انقلاب اسلامی کی مزار شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی(رح) کے مزار پر عزاداروں اور سوگواروں کی حاضری مقاومت کے رنگ میں ڈوبی ایک شب کی روداد حرم امام رضا(ع) کا رواق غدیر شہید رہبر(رح) کے افغان سوگواروں کا میزبان شہید خامنہ ای تمام ادیان اورمکاتب کے لئے زندہ ہيں مشہد مقدس میں شہید رہبر انقلاب(رح) کی تشییع جنازہ ،عصر حاضر کا سب سے بڑا تاریخی واقعہ ہے   شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ اور تدفین کے لئے آستان قدس رضوی کا چوتھا اعلامیہ حرم امام رضا(ع) میں واقع شہید رہبر(رح) کے تحائف کا میوزیم اور قرآنی میوزیم کھول دیا گیا ہے شہید رہبر کے تشیع جنازہ میں شرکت کے لئے آستان قدس رضوی کے متولی کا پیغام  بین الاقوامی سطح پر ’’قومو للہ‘‘ نعرے کی تشریح کے لئے نشست کا انعقاد ’’قائد الامۃ‘‘ کے عنوان سے لائیو ٹی وی پروگرام رہبرشہید کے سوگواروں کے لئے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے پذیرائي کا وسیع انتظام (( آقای شہید ایران )) نامی چار جلدوں پر مشتمل کتاب منظرعام پر آگئی  شہید رہبر(رح) ایک قرآنی نابغہ اور قرآنی احکامات پرعمل کرنے والی شخصیت تھے؛ استاد پناہی رہبرشہید کے وداع کے ا یام میں حرم مطہر رضوی بند نہيں ہوگا  رہبرشہید ( رحمت اللہ علیہ ) کی یاد میں رضوی کتابخانہ اور میوزیمز میں تعزیتی جلسوں اور خصوصی پروگراموں کا انعقاد  روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، سوگوار زائرین کو کھانے اور رہائش کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں جارجیا کے 130 رکنی مذہبی و ثقافتی وفد کا حرم امام رضا(ع) کے خدام کی جانب سےخصوصی استقبال