آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 80
23:30

2026/01/14

عوام کی معیشت اور معیارِ زندگی ملک کی اوّلین ترجیح ہے ؛آیت اللہ صادق آملی لاریجانی

عوام کی معیشت اور معیارِ زندگی ملک کی اوّلین ترجیح ہے ؛آیت اللہ صادق آملی لاریجانی
تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے قومی یکجہتی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تنقید کرنا پوری قوم کا حق ہے لیکن ہمیں محتاط رہنا چاہئے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ تنقیدیں دشمن کے لئے اشارہ یا علامت سمجھی جائیں۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے موسم سرما کی ایک تقریب کے دوران جو مدرسہ دارالعلم میں منعقد ہوئی طلبا سے خطاب کیا اور بیرونی دباؤ کے خلاف ایرانی قوم کی استقامت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ وہ پابندیاں جن کا مقصد ایران کو مفلوج کرنا تھا وہ اسلامی جمہوریہ ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کر سکیں ، اور یہ استقامت قومی عزت و ووقار اور خود اعتمادی کا نتیجہ ہے ۔ 
انہوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی قیادت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے روشن مستقبل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے فوجی یا اقتصادی دھمکیوں سے ہمیں ڈرانا چاہا ہے حالانکہ ایرانی قوم 47 سال سے مقابلہ کر رہی ہے اور اگردشمن کوئی اقدام کرے گا تو اس پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔ 
انہوں نے مزید یہ کہا کہ ملکی صلاحتیں دشمن کے تصور سے کئی گنا زیادہ ہیں جس کا ایک چھوٹا سا حصہ ہم نے 12 روزہ دفاعی جنگ میں دیکھایا ہے ۔
آیت اللہ آملی لاریجانی نے اپنی گفتگو کے دوسرے حصے میں عوامی معیشت اور معیارِ زندگی کو ملکی بنیادی ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ موضوع ہمیشہ سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمودات میں سرفہرست رہا ہے ۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد