آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : ۹۹
۰۲:۳۱

۲۰۲۶/۰۱/۲۴

ملک کو نقصان پہنچانے کے لئے دشمن کا آخری حربہ اختلاف پھیلانا ہے ؛آیت اللہ احمد مروی

ملک کو نقصان پہنچانے کے لئے دشمن کا آخری حربہ اختلاف پھیلانا ہے ؛آیت اللہ احمد مروی
آستان قدس رضوی کے متولی نے عوام کے جائز مطالبات پورے کرنے کے لئے حکام کی سنجیدہ توجہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو نقصان پہنچانے کے لئے دشمن کا آخری حربہ اختلاف پھیلانا ہے  ۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کےمطابق؛ آیت اللہ احمد مروی نے حالیہ بدامنیوں کے خلاف مشہد مقدس کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نے اسلامی انقلاب کے بعد کے سینتالیس سالوں میں ہرقسم کی دشمنی،عناد،نفرتوں،جنگ،اقتصادی پابندیوں اور فتنوں کا سامنا کیا ہے ۔
انہوں نے مزید یہ کہا کہ اسلامی انقلاب کے بعد عظیم ایرانی قوم نے ہمیشہ دشمن کی سازشوں کے مقابلے میں خدا کی نصرت و مدد کو عملی طور پر دیکھا ہے اور ان تمام فتنوں اور دشمنیوں میں سرفراز ہوئی ہے ۔ 

ایرانیوں سے دشمنی کی کیا وجوہات ہے؟
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے یہ سوال اٹھایا کہ ایرانیوں کے ساتھ اتنی ساری دشمنیوں کی کیا وجہ ہے ؟کہا کہ اسلامی انقلاب کی فتح کو سیتالیس سال کا عرصہ گزر چکا ہے ،ان چند سالوں میں ایرانی قوم اور مقدس اسلامی نظام کے خلاف دشمن کے رویے میں نہ فقط کوئی تبدیلی نہیں آئی بلکہ یہ دشمنی روز بروز بڑھتی جارہی ہے جس کی ایک وجہ ایرانی قوم میں حریّت و عزت پسندی کا جذبہ ہے ۔ 
آستان قدس رضوی کے متولی نے مزید یہ کہا کہ ایرانیوں نے دینی احکامات پر پابندی اور اولیاء اللہ ،نبی مکرم اسلام(ص) اور اہلبیت عصمت و طہارت(ع) سے فیض یاب ہوتے ہوئے عزت و عظمت کا راستہ اختیار کیا ہے اس لئے ایرانی قوم کسی بھی صورت میں عالمی لٹیروں، غارت گروں اور ظالموں کے سامنے سرجھکانے کو تیار نہیں ہے  ۔ 
انہوں نے ایرانیوں کی طاقت کو دشمنی کی دوسری وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر  یہ دباؤ،پابندیاں اور مختلف سازشوں جیسی مشکلات کسی دوسرے ملک یا قوم کو پیش آتیں تو وہ یقیناً گھٹنے ٹیک دیتی،لیکن ایرانی قوم روز بروز طاقتور ہو کر سامنے آتی ہے اور یہی چیز دشمن کے لئے قابلِ برداشت نہیں ہے ۔ 
آیت اللہ مروی نے مزید اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک زمانہ تھا جب ایران کے تمام ثقافتی ، معاشی ،سیاسی وسائل اور ذخائر و معدنیات مغربی سامراج کے قبضے میں تھے لیکن ایرانی قوم نے انہیں اپنے ملک سے باہر نکال دیا ، اب وہ لوٹ مارکرنے کا مزاج اور حیوانیت دشمن کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہی اور وہ بدلہ لینا چاہتے ہیں تاکہ دوبارہ سے ایرانی وسائل پر قابو پا سکیں۔ 

 اسلامی انقلاب نے مستکبرین کو ایران سے نکال دیا
انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب نے مستکبرین کو ایران سے نکال دیا ہے ،مغربی لبرل نظام کے مقابلے میں اسلام اور عدل کے نظام کو قائم کیا ہے اس لئے ہر روز ایران اور اسلامی انقلاب کے خلاف ایک نئی سازش اور نیا پروپگینڈا بنایا جاتا ہے ۔
آستان قدس رضوی کے متولی نے امریکہ اور صیہونی رجیم  کی طرف ایران پر مسلط کردہ بارہ روزہ جنگ کے جرائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بارہ روزہ جنگ کو ایرانی عوام پر مسلط کیا گیا، اس جنگ میں بہت  ہمارے بہت سارے ایماندار، شجاع اور عزیز دانشورشہید ہوئے ،لیکن عوام کی ہوشمندی،اتحاد و یکجہتی ،عسکری طاقت اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکیمانہ اور شجاعانہ احکامات کی بدولت دشمن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور دشمن اس نتیجے پر پہنچا کہ جنگ سے جیتنا مشکل ہے اس لئے انہوں نےملک میں فساد اور تخریب کاری  کا منصوبہ بنایا۔ 
انہوں نے مزید یہ کہا کہ دشمن کا حالیہ تخریب کاریوں  کا مقصد لوگوں میں خوف اور دہشت پھیلانا تھا ، داعش  کو مغربی مستکبرین نے پالا ہے اور حالیہ فسادات اور تخریب کاریوں  میں داعش کی طرح کے جرائم انجام دیئے گئے ہیں؛نوجوان نرس،تین سالہ بچہ،ایمبولینس ڈرائیور اور دیگر کئی بے گناہ لوگ شہید ہوئے ،پرائیویٹ گاڑیوں کو آگ لگائی گئی اوربے حیائی اور بے شرمی کہ ساری حدیں پار کر کے قرآن اور مساجد جلائی گئیں ۔
ہم ان مغربی داعش مسلک مستکبرین کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر داعش کے ذریعہ سوریہ، عراق اور دیگر ممالک میں کامیاب ہوئے ہیں تو ایران میں ان جنایتکاروں کے ذریعہ کامیابی نہیں ملے گی۔ 
آیت اللہ مروی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایرانی عوام اور ایرانی قیادت دوسرے ممالک سے مختلف ہے کہا کہ دنیا کے دوسرے کونے میں بیٹھا ایک شخص آپ کو یہ کہتا ہے کہ آپ فساد کریں ،تخریب کاریاں کریں ہم آپ کے پیچھے ہیں آپ کی مدد کریں گے تو کچھ لوگ ان باتوں کا فریب کھا کر اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہیں۔ میں ان سے یہ کہنا چاہوں گا کہ اگر وہ اپنے ان نوکروں اور مزدوروں کی مددکرنے کی طاقت رکھتے ہیں تو شاہ جس نےپینتیس سال ان کی نوکری کی ،طاقت ور فوج اور جہنمی ساواک تشکیل دی جس کے پاس پورا ملک تھا اس کی حمایت اور مدد کیوں نہیں کی؟

انہوں نے مزید یہ کہا کہ اسلامی انقلاب کی فتح سے ایک سال پہلے امریکی صدر ایران آیا اور محمد رضا پہلوی کو حوصلہ دیا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں لیکن نتیجہ کیا ہوا؟ اس وقت آپ چند غنڈوں اور قاتلوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں؟ دھوکہ دیتے ہو اور کچھ لوگ دھوکہ کھا جاتے ہیں اور ان جرائم میں حصہ لیتے ہیں۔ 

 ایرانی جوان عاشورائی مکتب کے تربیت یافتہ ہیں
آستان قدس رضوی کے متولی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مستکبرین نے ملت ایران کو نہیں پہچانا ،کہا کہ دشمن میں اگر مسائل کو سمجھنے کی صلاحیت ہوتی تو وہ ایک تہذیب یافتہ،عزت مند اورطاقتور اور حریّت پسند ایرانی قوم کے ساتھ بات چیت کرتے ،انہوں نے ایرانی قوم اور ایران کے مومن اور فداکار اور با ایمان نوجوانوں کو نہیں پہچانا،ایرانی نوجوان حضرت علی اکبر(ع) کے پیروکاراور عاشورائی مکتب کے تربیت یافتہ ہیں، جب وہ یہ جان لیتے ہیں کہ وہ حق پر ہیں تو راہِ خدا میں موت سے نہیں ڈرتے بلکہ موت کو گلے لگاتے ہیں اور اس کا استقبال کرتے ہیں ، لیکن تم جیسے ضعیف اور ذلیل و حقیر دشمن ان اعلیٰ مفاہیم کو سمجھنے سے قاصر ہو۔ 
انہوں نے کہا کہ ایران کی صابر،نجیب اور ہوشمند قوم نے ہمیشہ ہر واقعے میں اپنی ذمہ داری نبھائی اور جان و دل سے انقلاب کا دفاع کیا ، آج12 جنوری 2026 کو ایرانی قوم کی مزاحمت، استقامت اور عزت پسندی کی کتاب میں ایک اور روشن باب کا اضافہ ہوا،آج غیور اور عزیز ایرانی قوم نے ’’یوم اللہ‘‘ تخلیق کیا ،ہم اپنی عوام کے سامنے شرمندگی محسوس کرتے ہیں ایرانی عوام کا حق اس سے کہیں زیادہ ہے۔ 
انہوں نے مزید یہ کہا کہ ہم عدلیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ شورشیوں اور بغاوت کرنے والے افراد کے مقدمات کا فیصلہ قاطعیت اور تیزی کے ساتھ کرے ،بغاوت کرنے والے بغیر یونیفارم کے امریکہ سپاہی ہیں ،یہ جان لیں کہ ایران کی قومی سلامتی کوئی مذاق نہیں ہے بلکہ اسلامی نظام اور ایرانی قوم ہماری ریڈ لائن ہے اگر کوئ بھی قومی سلامتی کو نقصان پہنچائے گا تو اسے سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ 
اس کے علاوہ جنہوں نے سوشل میڈیا پر ان فسادیوں اور تخریب کاروں کی حمایت کی ہے اور انہیں حوصلہ دیا ہے ؛ جیسا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ وہ جس عہدے ، مقام یا جو بھی حیثیت رکھتے ہیں وہ بھی دشمن کے سپاہی ہیں اور ان سے بھی نمٹا جائے تاکہ وہ بھی جان لیں کہ قومی سلامتی کے مسئلے میں کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی۔ 

اعتراض کرنے والوں کا معاملہ فسادیوں سے الگ ہے 
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ معترضین کا معاملہ فسادیوں سے الگ ہے کہا کہ اعتراض کرنا عوام کا حق ہے اور کوئی بھی اس حق کو عوام سے نہیں چھین سکتا ، لیکن معترضین کا معاملہ قاتلوں ،مجرموں اور تخریب کاروں سے الگ ہے ،عوام کا ایک بہت بڑا حصہ معاشی مسائل سے پریشان ہے اور تاجر قیمتوں کے عدم استحکام سے پریشان ہیں ،لیکن عوامی املاک کو نقصان پہچانا ، آگ لگانا، لوگوں کو قتل کرنا ، قرآن اور مساجد کو نذر آتش کرنا اعتراض نہیں ہے یہ وحشی گری ہے یہ داعشیت ہے یہ سب امریکہ کے تربیت یافتہ ہیں۔
انہوں نے فسادات اور تخریب کاریوں کو بھڑکانے کے لئے دشمن کی ’’کشتہ سازی‘‘(جھوٹے واقعات) پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے واقعات بنا کر فسادات کو مزید ہوا دینا دشمن کی ایک منصوبہ بندی تھی،امریکیوں کے لئے کوئی اہمیت نہیں ہے کہ کون مارا گیا یا کس طرف سے ماراگیا وہ صرف ایران کو نا امن بنا کر اپنے ہدف تک پہنچنا چاہتے ہیں۔ 
آیت اللہ مروی نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے روٹی کے ایک نوالے کے لئے آواز نہیں اٹھائی، ایرانی عوام اس سے کئی گنا زیادہ عزت مند ہیں ،بلکہ نا انصافی کے خلاف آواز بلند کی ہے ، بعض خواص کا ناجائز مراعات سے فائدہ اٹھانے سے لوگوں کا صبر ختم ہو چکا ہے ،ان کے خلاف کاروائی کیوں نہیں ہو رہی؟عوام کو کب عدل و انصاف فراہم ہوگا؟ برآمدات اور درآمدات صرف چند گنے چنے لوگوں کے ہاتھوں میں کیوں ہونی چاہئے ؟ جو اپنی مرضی سے قیمت بڑھاتے اور کم کرتے ہیں ، ذخیرہ اندوزی کرتے ہیں ، ان سے مقابلہ کیوں نہیں کیا جاتا؟ ان کے ہاتھ کیوں نہیں کاٹے جاتے؟
انہوں نے مزید اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عدلیہ، انتظامیہ اورقانونی اداروں پر اعتماد ہے اور ہم انہیں عوامی حقوق کے حامی اور ہمدرد سمجھتے ہیں ،لیکن عوام کی بھی کچھ توقعات ہیں؛ انتظامی حکام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے انہیں عوام سے ملنا چاہئے ان کے گھروں میں جائیں ان یومیہ اجرت والے مزدوروں سے ملیں اور عوام کا درد سنیں۔ 
آستان قدس رضوی کے متولی نے اپنے خطاب کے دوسرے حصے میں والدین کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے نوجوانوں اور کم عمر بچوں کا خیال رکھیں ،اگرچہ یہ افراد اقلیت میں ہیں لیکن یہ اقلیت بھی اسی ملت کے بچے ہیں ،یہ اقلیت بھی اس ملک کے مستقبل میں شریک ہیں ،انہیں دشمن کی ڈھال نہ بننے دیں ، انہیں غلط جذبات کا شکار نہ ہونے دیں، اگر آپ اپنے گھروں یا محفلوں میں منفی باتیں کرتے ہیں تو اس کے ساتھ ساتھ مثبت نکات بھی بتائیں ، خدمات کا بھی ذکر کریں تاکہ نوجوان مایوسی اور نا امیدی کا شکار نہ ہوں اور دشمن کے جال میں نہ پھنسیں۔ 
انہوں نے اپنی گفتگو کے آخری حصے میں قومی اتحاد و یکجہتی کے مسئلے پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمودات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کے مقابلے میں ہمارے ملک کی سب سے اہم قوت ہمارا اتحاد اور باہمی ہم آہنگی ہے جسے ہمیں برقرار رکھنا چاہئے ، ہر وہ بات یا مسئلہ جو قومی ہم آہنگی کو مجروح کرے اور ملت کے اتحاد کو نقصان پہنچائے ؛ وہ ملک وملت، اسلامی نظام اور ہزاروں شہیدوں کے پاک خون سے خیانت ہے ۔ 
آیت اللہ مروی نے کہا کہ امریکی وائٹ ہاؤس کے سربراہوں نے سینتالیس سال تک ہر حربہ آزمایا اور وہ کسی نتیجے پر نہیں پہنچے ،ایک ہی راستہ انہیں کامیابی دلا سکتا ہے اور وہ ہے قومی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا خاتمہ ؛ انشاء اللہ خدا کے فضل و کرم اور ایران کی صابر، غیور اور با بصیرت قوم کی ہوشمندی اور ہوشیاری سے اس سازش میں بھی ناکام ہوں گے۔ 
آخر میں آستان قدس رضوی کے متولی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام انتظامی اورسیکیورٹی اداروں،انٹیلی جنس فورسزز،سپاہ پاسداران اور بسیج کا جو ہمیشہ میدان میں رہی اسی طرح تمام مذہبی انجمنوں اورایران کی فداکار اور بہادر عوام کا شکریہ ادا کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں ، میں پوری عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ایک اور یوم اللہ تخلیق کیا ، اس غیور عوام کے سامنے سرجھکانا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کرنا ضروری ہے ۔
تمام شہیدوں پر خصوصاً ان چند دنوں میں شہید ہونے والوں پر خدا کی رحمت و مغفرت ہو جو امریکہ کے تربیت یافتہ داعشیوں کے ہاتھوں شہید ہوئے ہیں۔  

 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
  • پیشنهاد سردبیر
  • تازہ ترین خبریں۔
شب ولادت امام زمانہ(عج) حضرت حجت بن الحسن العسکری(ع) کی مناسبت سے اردو زبان خواتین کے لئے جشن کا انعقاد آستان خورشید میں جشن میلاد نور انسانی کرامت اور انسانی حقوق کے موضوع پر چھٹی عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی نویں پری میٹنگ کا انعقاد دوسرے بین الاقوامی سلمان میڈیا اینڈ ورچوئل اسپیس فیسٹیول کی اختتامی تقریب کا انعقاد بین الاقوامی سطح پر متعدد جامع منصوبوں کا نفاذ/آستان قدس رضوی کی عالمی افق کی جانب پیش رفت حضرت امام حسین(ع) کے یوم ولادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حضرت امام علی رضا(ع) کی امامت کے مرکزی کردار کو بیان کرنے کے لئے علمی منابع سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ؛ آیت اللہ فاضل لنکرانی بین الاقوامی سطح پرانجام دی جانے والی علمی تحقیقات کا مقصد حضرت امام علی رضا(ع) کے نام اور پیغام کو فروغ دینا ہے  افغانستان کے مؤسسہ تبیان کے سربراہ کی امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سربراہ سے ملاقات   چھٹی عالمی امام رضا(ع) کانگریس  مقالات اور علمی مواد کے ذریعہ شمولیت کی کال  صحنِ جموری کے مینار کا ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا،ایرانی انجینئرز کی اعلیٰ صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ملک کو نقصان پہنچانے کے لئے دشمن کا آخری حربہ اختلاف پھیلانا ہے ؛آیت اللہ احمد مروی اسپیشل اکنامک زون سرخس ،ایران کے ٹرانزٹ ہب میں تبدیل ہونے کی راہ پر گامزن حضرت امام محمد تقی (ع) کی ولادت کی مناسبت سے روضہ منورہ امام رضا(ع) پر پھول نچھاورکئے گئے سیرت امام رضا(ع) کی روشنی میں مختلف ادیان کے مابین مناظروں کے انعقاد پر زور چھٹی عالمی کانگریس امام رضا(ع) کی دوسری پری میٹنگ کا انعقاد بشریٰ کلینک سینٹر میں غیرملکی مریضوں کے سیکشن(IPD) کا افتتاح امام رضا(ع)  بین الاقوامی یونیورسٹی اور پاکستان کی علامہ اقبال یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی نوٹس پر عمل درآمد پر اتفاق  مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے زیر سایہ پاکستان اور ایران کے مابین علمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید مجھے ایسا لگا کہ میرے ایمان نے دوبارہ جنم لیا ہے ؛پاکستانی آرٹسٹ کا بیان امام رضا(ع) دانائی، عشق اور انسانیت کی علامت ہیں؛ پاکستانی آرٹسٹ کا بیان
پویش ها