آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 105
15:17

2026/02/07

افغانستان کے مؤسسہ تبیان کے سربراہ کی امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سربراہ سے ملاقات

افغانستان کے مؤسسہ تبیان کے سربراہ کی امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سربراہ سے ملاقات
افغانستان کے مؤسسہ تبیان کے سربراہ نے ثقافتی اور تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے مقصد سے امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی) کے سربراہ سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس ملاقات کے امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر ابراہیم دانشی فر نے افغانستان کے علمی وثقافتی مراکز کے ساتھ روابط کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے باہمی تعاون دونوں ممالک کے مابین علمی و ثقافتی اور تہذیبی رشتوں کو مضبوط بنانے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔
انہوں نے تعلیم، انتظامی امور کے ماہرین کی تربیت اورآنلائن ورچوئل ایجوکیشن کے فروغ اور مشترکہ تعاون کے دائرہ کار کو توسیع دینے کے ساتھ ثقافتی تربیتی کو امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی اور مؤسسہ تبیان کے مابین طے پانے والے مفاہمتی نوٹس کے اہم نکات قرار دیئے۔
ثقافتی مؤسسہ تبیان کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید عیسیٰ حسینی مزاری نے تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی اور تبیان مرکز کے مابین طے پانے والے تین سالہ مفاہمتی معاہدے پر روشنی ڈالی۔ 
انہوں نے کہا کہ اس تعاون کا مقصد با صلاحیت اور قابل طلباءکو راغب کرنا اورتعلیمی سال کے دوران مسلسل ثقافتی پروگراموں کا انعقاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب تک متعدد طلباء امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی میں داخلہ لے چکے ہیں اور دونوں تعلیمی اور علمی اداروں کے مابین ایک مؤثر اور پائیدار رابطہ قائم ہے ۔ 
مزید برآں،انٹرنیشنل یونیورسٹی امام رضا(ع) کے سربراہ ڈاکٹر ابراہیم داوودی نے ثقافتی مؤسسہ تبیان کو دینی اور ثقافتی شعبہ جات میں ایک فعال ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں مؤسسہ تبیان کے فعال دفاتر اور ثقافتی سرگرمیوں کی بدولت افغان طلباء کے لئے یونیورسٹی میں ایک سازگار ماحول فراہم ہو چکا ہے ۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی پچیسویں پری کانفرنس کا قم میں انعقاد ملکی سلامتی،جغرافیائی سالمیت اور معیشت کے تحفظ میں قبائلی افراد پیش پیش ہیں؛ آیت اللہ احمد مروی حرم مطہری رضوی کا انگریزی شعبہ اہل بیت‏‏ (ع )  کی تعلیمات کو دنیا میں عام کرنے کی سمت ایک اہم قدم آستان قدس رضوی کو حرم امام حسین(ع) کا پرچم ہدیہ کیا گیا ایسے ملک میں نماز قائم کرنا جس میں اسلامِ نابِ محمدی(ص) کا پرچم بلند ہے ،اہم ترین امور میں شامل ہے؛ رہبر معظم انقلاب کا بیان نماز کی ترویج کا آغاز نمازیوں کے کردار و عمل سے ہوتا ہے؛ آیت اللہ احمد مروی  صدرمملکت کا اقوام متحدہ میں خطاب باعثِ افتخار تھا؛ آیت اللہ مروی ’’اِنعاشُ العَقل‘‘ کے ابتدائی دورے کی اختتامی تقریب کا انعقاد « مصحف الحسین (ع)»؛ امام حسین (ع) کے دست مبارک سے تحریرکردہ قرآں کے کچھ اوراق کی اشاعت آيت اللہ العظمی شبیری زنجانی کی رحلت پر آستان قدس رضوی کے متولی کا تعزیتی پیغام   امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی میں غیرملکی طلبا کو داخلہ دینے کی صلاحیت موجودہ حد سے کئی گنا زیادہ ہے  عطیات کے عمل میں شفافیت؛آستان قدس رضوی کے لئے عوامی عطیات میں اضافے کا باعث بنی حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم کے پرچم کی تبدیلی کی رسم رضوی سیرت میں حکیمانہ مینجمنٹ اور استقامت؛دینی طرز حکمرانی کا مکمل نمونہ مزاحمتی محاذ کا ناقابل شکست ہونے کا دارومدار’’جہاد تبیین‘‘ اور رضوی تعلیمات پر ہے رضوی سیرت؛ انسانی کرامت کی بنیاد پر انسانی حقوق کی نئی تعریف کے لئے ایک عملی نمونہ امام رضا(ع) آج بھی اقوام اور ادیان کے مابین یکجہتی کا مرکز ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع)؛امت مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے طالبات کا ہاسٹل ’’سرای نجمہ خاتون(س)‘‘ علم و روحانیت کے امتزاج کی علامت ہے آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں ملک کے جدید ترین ہاسٹل کا افتتاح عبدالعظیم حسنی (ع) دینی معرفت سے سماجی اتحاد تک