آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 157
12:33

2026/03/22

حرم مطہر رضوی میں نماز عید فطر کا پرشکوہ اجتماع 

حرم مطہر رضوی میں نماز عید فطر کا پرشکوہ اجتماع 
عید فطرکی علی الصبح سے ہی امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کے سبھی صحن زائرین اور مجاورین سے مملوہو گئے تھے جنھوں نے ایک مہینے تک اللہ کی مہمانی کے بعد عید کی تکبیروں کے ساتھ معنویت سے سرشار فضا میں امام رضا علیہ السلام کے جوار میں نماز عید فطر انتہائي پرشکوہ انداز میں ادا کی ۔

 آستان نیوز کے مطابق ابھی مشہد کی فضا پوری طرح روشن بھی نہيں ہوپائي تھی اور گذرتی ہوئي رات کی سیاہی باقی تھی کہ حرم مطہر رضوی کی فضا بیدار ہوچکی تھی نسیم سحر طلائي گلدستوں کے درمیان سے گزر رہی تھی اور سبھی صحنوں کو حرم کی خوشبو کے ساتھ خنکی پہنچارہی تھی اس دوران ایک مہینے تک روزہ داری کرنے والے مومنین کے قدم آہستہ آہستہ حرم کے صحنوں کی جانب اٹھتے جارہے تھے ۔
 اس سال عید فطر یعنی ماہ شوال کی پہلی تاریخ ایرانی کلنڈر کے پہلے مہینے فروردین کی بھی پہلی تاریخ یعنی عید نوروز سے مصادف تھی ایسا مبارک تقارن جس نے حرم مطہر رضوی میں عید فطرکے معنوی ماحول کو دوچنداں کردیا تھا 
 مشہد مقدس کی تمام سڑکوں اور گلیوں سے نمازیوں کا سیل رواں زیرلب ذکر و دعا کے ساتھ حرم امام رضا علیہ السلام کی جانب بڑھ رہا تھا جن میں سے  بعض کے ہاتھوں میں قرآن کریم بھی تھے ۔
حرم کے خدام نمازیوں کے امڈتے ہوئے سیلاب کا خندہ پیشانی کے ساتھ استقبال کررہے تھے اور انہيں منظم صفوں میں بیٹھانے کی رہنمائي کررہے تھے اور پھر نمازیوں کی یہ صفیں لمحہ بہ لمحہ طولانی ہوتی گئيں جوصحنوں کے ساتھ حرم کے اندر کے رواقوں تک طولانی ہوگئیں۔ صحن پیامبر اعظم سے ہوتے ہوئے یہ صفیں دیگر صحنوں اور رواقوں تک پہنچ چکی تھیں ۔ جی ہاں یہ وہ عظیم الشان اجتماع تھا جو باہم سجدہ شکر ادا کرنے کے لئے حرم پہنچا تھا 
 نماز عید الفطر کے اجتماع کا پروگرام ایران کے ممتاز بین الاقومی قاری مصطفی احمدی کے ذریعے قرآن کریم کی تلاوت سے شروع ہوا بعدازاں گلدستہ حرم نامی تواشیح گروپ نے عید کی نظم پڑھی اس کے بعد مداح اہل بیت احد سبزی نے اہل بیت اطہار علیھم السلام کی شان میں منقبت خوانی کی ۔
 پروگرام کے دوران رہبرشہید انقلاب اسلامی کی وہ ویڈیو تصاویر نشر کی گئيں جو گذشتہ برس نمازعید فطر میں ان کی موجودگي اورامامت کے دوران بنائي گئي تھیں ۔ رہبرشہید انقلاب اسلامی کی یہ ویڈیو دیکھتے ہوئي پورے مجمع پر ایک لمحے کے لئے سکوت طاری ہوگیا جس میں احترام بھی تھا اور رہبر سے جدائی کی بے قراری بھی ۔
 کچھ ہی دیر بعد نماز عید کی تکبیروں کی آوازیں سنائي دینے لگیں اور حرم کے گوشہ و کنار میں: «اللّهُ اکبر، اللّهُ اکبر لا إلهَ إلا اللّهُ واللّهُ اکبر اللّهُ اکبر وللّه الحمد الحمدُ للّهِ علی ما هدانا…» کی صدائيں گونج رہی تھیں گویا حرم کی فضا بھی نمازیوں کی تکبیر کے ساتھ تکبیر کی صدائيں بلند کررہی ہو۔
نماز عید کا آغاز ہوگيا اور صفوں میں کھڑے دسیوں ہزار کی تعداد میں نمازی قنوت  میں اللَّهُمَّ أَهْلَ الكِبْرِياءِ وَالعَظَمَةِ، وَأَهْلَ الجُودِ وَالجَبَرُوتِ، وَأَهْلَ العَفْوِ وَالرَّحْمَةِ، وَأَهْلَ التَّقوى وَالمَغْفِرَةِ…» کا ورد کرنے لگے گویا ہر نمازی اس لمحے اپنے دل کو ہلکار کرنا چاہ رہا تھا اور اور اپنے اندر کے ہرطرح کے غرور و کبر کو نکال پھینک کر  پورے سکون کے ساتھ ماہ رمضان کو  الوداع کہہ رہاہو 
 امام رضا علیہ السلام کے حرم میں پرشکوہ نمازعید فطرآیت اللہ علم الھدی کی امامت میں ادا کی گئي ۔
نماز عید فطر کے عظیم الشان اجتماع کو منظم طریقے سے منعقد کرانے کے لئے حرم کے خدام، عید کی صبح کے ابتدائي اوقات سے ہی حرم کے چاروں جانب اور جگہ جگہ خدمت میں مشغول نظر آرہے تھے ۔ نماز کے بعد ایک لاکھ ستر ہزار تبرک کے پیکٹ جن میں میٹھائی اور دیگرچیزیں شامل تھیں نمازیوں میں تقسیم کئے گئے۔  


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
رضوی سیرت میں حکیمانہ مینجمنٹ اور استقامت؛دینی طرز حکمرانی کا مکمل نمونہ مزاحمتی محاذ کا ناقابل شکست ہونے کا دارومدار’’جہاد تبیین‘‘ اور رضوی تعلیمات پر ہے رضوی سیرت؛ انسانی کرامت کی بنیاد پر انسانی حقوق کی نئی تعریف کے لئے ایک عملی نمونہ امام رضا(ع) آج بھی اقوام اور ادیان کے مابین یکجہتی کا مرکز ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع)؛امت مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے طالبات کا ہاسٹل ’’سرای نجمہ خاتون(س)‘‘ علم و روحانیت کے امتزاج کی علامت ہے آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں ملک کے جدید ترین ہاسٹل کا افتتاح عبدالعظیم حسنی (ع) دینی معرفت سے سماجی اتحاد تک آستان قدس رضوی؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافتی سفارت کاری کو مضبوط بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب