آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 243
10:30

2026/05/10

  عالمی دانشوروں کا ایران کی حمایت میں اجماع 

  عالمی دانشوروں کا ایران کی حمایت میں اجماع 
رضوی آرٹ مکتب کے کلیدی پراجیکٹ کے ڈائریکٹر جناب محمد جواد استادی کی خصوصی خط و کتابت کے جواب میں امریکہ اور یورپ کی معتبر یونیورسٹیوں کے تین ممتاز مفکرین نے ایران کے خلاف امریکا اورغاصب صیہونی حکومت کے فوجی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہیں غیرقانونی،مجرمانہ اور بین الاقوامی سطح پر بلاجواز قرار دیا ،انہوں نے عالمی دانشوروں کی اخلاقی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایرانی قوم کی حمایت میں آواز بلند کریں ۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ جہاں مغربی میڈیا کا ایک طبقہ ایران کے خلاف جارحیت سے متعلق حقائق کو چھپانے کی کوشش میں مصروف ہے وہیں عالمی دانشوروں میں یکجہتی اور بیداری دیکھنے کو مل رہی ہے ،اس بار یورپ اورامریکہ کے متعدد علمی مراکز اور دانشور حلقوں نے خاموشی اختیار کرنے کے بجائے موجودہ حالات پر تجزیاتی اور تنقیدی موقف اختیار کیا ہے ۔ 
حقائق بیان کرنے میں دانشوروں کی ذمہ داریاں
Soas لندن یونیورسٹی میں عالمی تفکر اور تطبیقی فلسفہ کے پروفیسراورکیمبرج یونیورسٹی میں ہیوز ہال کے رکن پروفیسر آرشین ادیب مقدم نے محمد جواد استادی کے جواب میں کہا کہ مفکرین کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ طاقت کے سامنے حقائق اور سچائی بیان کریں۔ 
 انہوں نے حالیہ حملوں کو غیرقانونی اور مجرمانہ قرار دیتے ہوئے انہیں امریکہ اور صیہونی  حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کا تسلسل قرار دیا،جناب ادیب مقدم نے ایرانی عوام کی مزاحمت و استقامت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان واقعات کو یونیورسٹیوں کی جانب سے درج کر کے بیان کیا جائے تاکہ یہ تجربہ ایک تاریخی دستاویز بن سکے۔ 
حملوں کے نتائج کا اسٹریٹجک تجزیہ
مؤرخ اورتری کونٹینینٹل ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ویجے پرشاد نے اپنے تجزیے میں ان پالیسیوں کے اسٹریٹجک پہلوؤں کا جائزہ لیا اور امریکا کے فوجی مقاصد میں پائے جانے والے ابہامات کی نشاندہی کرتے ہوئے ان اقدامات کے ممکنہ اسٹریٹجک نتائج  کی بابت خبر دار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ایران  کی مزاحمت سفارت کاری، بین الاقوامی سیاست کے میدان میں ایران کے مقام کو مضبوط بنانے کا باعث بن سکتی ہے ۔
بین الاقوامی قوانین کے تحت حملوں کے غیرقانونی ہونے پر تاکید
معروف ماہر عمرانیات اور اور کیلیفورنیا یونیورسٹی کے پروفیسر آرلی رسل ہوکشیاد نے اپنے جواب میں قانونی پہلوؤں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فوجی حملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کسی بھی منظوری کے بغیر انجام پایا، لہذا بین الاقوامی قانون کی رو سے یہ حملہ غیرقانونی سمجھا جائے گا۔ 
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے کئی علمی و عوامی حلقوں میں امریکہ کے اس حملے پر وسیع پیمانے پر مخالفت پائی جاتی ہے اور بہت سارے عالمی مفکرین ایرانی عوام کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔ 
واضح رہے کہ عالمی دانشوروں کی جانب سے یہ رد عمل ایک نئی فکری ہم آہنگی کی علامت ہے 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد