آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 285
14:13

2026/06/05

عیدغدیر؛ توحید و رسالت کا حققیی مظہر ہے 

karas
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے سربراہ نے بتایا کہ سیرت رضوی میں غدیر کے معارف کو بیان کرنے کے مقصد سے اردو زبان خواتین کے لئے حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں جشن کا انعقاد کیا گیا۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ عشرہ امامت و ولایت اور عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں ’’بانوی علوی‘‘ کے عنوان سے جشن کا خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں اردو زبان خواتین کی کثیر تعداد شریک ہوئی ،پروگرام میں واقعہ غدیر کو سیرت رضوی کی نظر سے بیان کیا گیا ۔ 
توحید کے تسلسل اور دین کی تکمیل کی شرط ولایت ہے 
حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان اسلامک اسکالر محترمہ فاطمہ رضوی نے جشن کے اس پروگرام میں ’’الیوم اکملت لکم دینکم‘‘ پر روشنی ڈالتے ہوئے امام رضا(ع) کی نظر سے ولایت کے مقام کو بیان کیا اور کہا کہ امام رضا(ع) نے اس آیت کے ذیل میں کہا کہ دین کی تکمیل اور نعمت کا مکمل ہونا علی بن ابی طالب(ع) کی ولایت کے بغیر ممکن نہیں ہے ، اس لئے غدیر کو توحید کے راستے کا تسلسل اور اس کی تکمیل سمجھنا چاہئے۔ 
واقعہ غدیر میں ’’اکمال‘‘ اور ’’اتمام‘‘ کا فرق
محترمہ فاطمہ رضوی نے شہید مرتضیٰ مطہری کے افکار کی روشنی میں آیت غدیر میں استعمال ہونے والے دو الفاظ’’اکمال ‘‘ اور ’’اتمام‘‘ کے مابین فرق کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’اتمام‘‘ اس وقت استعمال ہوتا ہے جب کوئی چیز پہلے نامکمل ہو لیکن ’’اکمال‘‘ اس کیفیت پر دلالت کرتا ہے جو ایک مجموعے کو اثر اور حیثیت عطا کرتی ہے ۔ 
انہوں نے کہا کہ حقیقت میں امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کو امامت کے منصب پر فائز کرنے کا حکم ؛ دین کو مکمل کرنے کے ساتھ دین کے دیگر تمام اجزاء کے کمال کا سبب بنا کیونکہ امامت و ولایت ہی شریعت کی جان اور روح ہے ۔ 
یوم التبسم(خوشی کا دن)
انہوں نے امام رضا(ع) کے فرمان کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ امام رضا(ع) نے اس دن کو ’’یوم التبسم‘‘ کہا ہے ،غدیر کا دن وہ دن ہے جس میں مومنین ایک دوسرے کو دیکھ کر خوش ہوتے اور مسکراتے ہیں ۔
واضح رہے کہ جشن کے اس پروگرام میں ’’دختران خورشید ہشتم‘‘ گروپ نے مل کر قرآن کی تلاوت کی اور ’’دختران مہر طوبیٰ‘‘ گروپ نے منقبت خوانی کی۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
رضوی سیرت میں حکیمانہ مینجمنٹ اور استقامت؛دینی طرز حکمرانی کا مکمل نمونہ مزاحمتی محاذ کا ناقابل شکست ہونے کا دارومدار’’جہاد تبیین‘‘ اور رضوی تعلیمات پر ہے رضوی سیرت؛ انسانی کرامت کی بنیاد پر انسانی حقوق کی نئی تعریف کے لئے ایک عملی نمونہ امام رضا(ع) آج بھی اقوام اور ادیان کے مابین یکجہتی کا مرکز ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع)؛امت مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے طالبات کا ہاسٹل ’’سرای نجمہ خاتون(س)‘‘ علم و روحانیت کے امتزاج کی علامت ہے آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں ملک کے جدید ترین ہاسٹل کا افتتاح عبدالعظیم حسنی (ع) دینی معرفت سے سماجی اتحاد تک آستان قدس رضوی؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافتی سفارت کاری کو مضبوط بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب