آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 329
00:11

2026/07/02

حرم امام رضا(ع) میں افغان شیعوں کی جانب سے عزاداری کا انعقاد

نفلعن
سات محرم الحرام کی رات مؤرخہ 21جون2026 حرم امام رضا(ع) کے صحن قدس میں افغانستان کے شیعہ عزاداروں کی جانب سے عزاداری سید الشہدا علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا،عزاداری کے اس پروگرام میں مشہد مقدس میں مقیم افغان شہریوں نے اپنے روایتی انداز میں مجلس عزا برپاکی اور نوحہ وماتم کیا  ۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ صحن قدس میں داخل ہوتے ہی پہلی چیز جس نے ہماری توجہ اپنی طرف مبذول کی وہ دو بلند و بالا علم تھے جو رنگ برنگے کپڑوں سے سجے ہوئے تھے ۔ یہ علم افغانستان کے شیعوں کی عزاداری میں خاص اہمیت کے حامل ہیں اور حضرت اباافضل العباس علمدار(ع) کی بہادری و فضیلت کی علامت سمجھے جاتے ہیں ۔
فلسفہ عزت کی تبیین
عزاداری کے اس پروگرام کے دوران افغانستان کی جامعہ روحانیت کے ثقافتی سربراہ حجت الاسلام والمسلمین فرہاد روحانی نے قیام عاشورا کا تاریخی اور قرآنی پہلوؤں سے جائزہ لیتے ہوئے ’’فرض شناسی‘‘ اور ’’عزت‘‘ کے موضوع پر خطاب  کیا ۔ 
انہوں نے قرآن کریم کی ان آیات کا جن میں بنی اسرائیل کی سماجی بے حسی کو معاشرے کے زوال کا سبب قرار دیا گیا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین (ع) نے اپنے قیام کے ذریعے تاریخ میں 'ہیهات منا الذلة' کی ثقافت کو نافذ  اور رائج کیا تاکہ انسانیت کو یہ معلوم ہوسکے کہ معاشروں کی تقدیر ظلم اور بے حسی کے خلاف استقامت سے جڑی ہوئی ہے۔ 
امام روؤف کے جوار میں سات سالہ عقیدت
عزاداری کے اس پروگرام کے منتظم جناب یداللہ شیخ زادہ نے حرم امام رضا علیہ السلام میں عزاداری کے سات سالہ پس منظر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین خود کو امام رضا(ع) کی عنایت کے سائے میں جانتے ہیں ۔ 
انہوں نے بتایا کہ علم لہرانے کی رسم پرانے خادموں اور بڑی بڑی ماتمی انجمنوں کے ذریعے منعقد کی جاتی ہے ، یہ رسم مہاجرافغانیوں کے مابین عاشورائی ورثے کے تحفظ کی علامت ہے جسے اس سال بھی مشہد مقدس میں انجام دیا گیا۔ 
آرٹ اور سوگ کے درمیان گہرے تعلق کے جلوے
عزاداری کے اس پروگرام کے ساتھ افغان لہجوں والے نوجوان بچوں کے فنی جلوے بھی نمایاں تھے ،افغان آرٹسٹ بچیاں پہلی بار حرم امام رضا(ع) میں کربلا کی سرخ آیات کی خطاطی میں مصروف تھیں اور سوگوار خواتین علم پر کپڑے باندھ کر حضرت عباس(ع) کے ساتھ اپنی قلبی محبت و عقیدت کا اظہار کر رہی تھیں۔ 
عزاداری کا یہ پروگرام خاص اہتمام کے ساتھ منعقد کیا گیا اور آخر میں چار شہداء کے اہلخانہ کو جن میں دو فاطمیون بریگیڈ کے اور دو مدافع حرم کے شہداء میں سے تھے خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد