آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 367
15:24

2026/07/21

اسلامی ممالک کا اتحاد؛عظیم اسلامی تہذیب کے احیاء کی کنجی ہے ؛ آیت اللہ احمد مروی

97889
آستان قدس رضوی کے متولی نے اسلامی ممالک کے اتحاد و یکجہتی کو اس اسلامی تہذیب کی کنجی قرار دیا جس کی بنیاد پیغمبر عظیم الشان(ص) نے مسلمانوں کے لئے رکھی تھی۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ انڈونیشیا کے وزیر خارجہ،مشاورتی کونسل کے اسپیکر اور اسلامی علما تحریک کے سربراہ نے اپنے ملک کے علماء اور مذہبی شخصیات کے وفد کے ہمراہ جنھیں انڈونیشیا کے صدر نے شہید رہبر(رح) کی شہادت پر تعزیت اور خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایران بھیجا تھا مشہد مقدس پہنچنے پر حضرت امام علی رضا(ع) کے روضہ منورہ کی زیارت کی اور شہید رہبرانقلاب اسلامی(رح) کے مزار پر حاضری دینے کے بعد آستان قدس رضوی کے متولی سے ملاقات کی۔ 
ملاقات کے دوران آیت اللہ احمد مروی نے انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کی جانب سے ایرانی عوام کے لئے اظہار ہمدردی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم انڈونیشیا کے صدر اور عوام  کی جانب سے ایرانی عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی پر خلوص دل سے شکرگزار ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک، جمہوریہ انڈونیشیا کے ایک وفد کی میزبانی کر رہے ہیں۔ 
انہوں نے قرآن کریم کی آیہ شریفہ ’’إِنَّ الَّذِینَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَیَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمَنُ وُدًّا‘‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خداوند متعال نے اس آیت میں وعدہ فرمایا ہے کہ جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے ، ان کی محبت (خدا) لوگوں کے دلوں میں ڈال دے گا، ہم انقلاب اسلامی کے عظیم شہید رہبر(رح) کو اس الہیٰ وعدے کا ایک عملی مصداق سمجھتے ہیں۔ 
آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ ہمارے شہید رہبر اگرچہ بابصیرت ،تجربہ کار اور با صلاحیت سیاست دان تھے اس کے باوجود بھی ان کے تمام معاملات میں ہمیشہ ان کے فیصلوں کا دارو مدار اللہ تعالیٰ کی رضا ، اور دینی فریضہ اور الہیٰ ذمہ داری کی ادائیگی پر تھا۔ 
آیت اللہ احمد مروی نے شہید رہبر کی عملی سیرت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم رہبر(رح) کی شخصیت پوری زندگی لوگوں کی خدمت اور قرآن و اہلبیت(ع) کے معارف وتعلیمات کی ترویج میں گزری، ان کی نگاہ صرف ایران کے عوام تک محدود نہیں تھی بلکہ تمام مظلوم انسانوں پر ، قطع نظر اس کے کہ وہ کسی بھی دین، مذہب یا قومیت سے تعلق رکھتے تھے، اپنی توجہ مرکوز رکھتے تھے۔ اقوام کی آزادی اور انسانوں کو ظالموں کے تسلط سے نجات دلانا اس شہید بزرگوار کا نعرہ اور عملی سیرت کا اہم پہلو  تھا اور اسی وجہ سے اللہ نے اس کی محبت دنیا کے مسلمانوں اور حریت پسندوں کے دلوں میں ڈال دی۔ 
انہوں نے کروڑوں سوگواروں کی شرکت سے انجام پانے والی رہبرشہید (رح)کی تشییع جنازہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم شخصیت کی تشییع جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت اس الہیٰ محبوبیت کا مظہر تھی ، تشییع جنازہ کے یہ مراسم فقط شیعوں سے مخصوص نہیں تھے بلکہ مختلف اسلامی مذاہب کے پیروکاروں اور دیگر ادیان کے ماننے والوں نے بھی ان رسومات میں شرکت کی ۔ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ عراق کی طرح اگر دوسرے اسلامی ممالک میں بھی تشییع جنازہ کی رسومات منعقد ہوتیں تو وہاں بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ لاکھوں افراد ان  میں شریک ہوتے ۔ 
دشمن اپنے اندازے میں غلطی کر بیٹھا
آستان قدس رضوی کے متولی نے امریکہ اور صیہونی حکومت کے ایران پر مجرمانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجرم امریکہ اور بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کا یہ خیال تھا کہ نظام اور انقلاب کے رہبر کو شہید کر کے اسلامی جمہوریہ  کا خاتمہ کردے گا  ۔ اسی لیے اس نے ایک مجرمانہ کارروائی کے ذریعے رہبرِ انقلابِ اسلامی اور ہمارے متعدد اعلیٰ فوجی حکام کے کو شہید کر دیا۔ یہ نقصان ہمارے لیے بہت بھاری تھا، لیکن اسلامی جمہوریہ کا نظام باقی رہا؛ پہلی بات تویہ کہ یہ  اللہ تعالیٰ کی نصرت کی نشانی ہے، اور دوسری بات یہ کہ یہ اسلامی جمہوریہ کے اس مستحکم اور مضبوط ڈھانچے کا ثبوت ہے جو کسی ایک شخصیت پر منحصر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے واضح پتہ چلتا ہے کہ اگر حکومت اور عوام کے مابین رشتہ اٹوٹ ہوتا ہے  اور اللہ پر ایمان ہو، تو دشمن کبھی بھی اس ملک اور ملت کو شکست نہیں دے سکتا۔ 
ایرانی قوم کی استقامت، دشمن کے اہداف کی ناکامی کا سبب
آیت اللہ مروی نے کہا کہ اس جنگ نے ثابت کردیا کہ اگرچہ امریکہ  بظاہر ایک فوجی سپر پاور ہے، لیکن ایسا نہیں کہ جو چاہے کر سکے۔ جنہوں نے ہم پر جنگ مسلط کی اور کہا کہ ہم ایران کو پتھر کے دور میں واپس لے جائیں گے اور ایران کو تباہ کر دیں گے، اب انہوں نے ایران کی طرف مذاکرات کا ہاتھ بڑھایا ہے اور یہ ثابت ہوا کہ اتحاد، خود اعتمادی اور دشمن سے نہ ڈرنے کے ذریعے اسلام اور انسانیت کے سب سے بڑے دشمن یعنی امریکہ کے مقابلے میں ڈٹا جا سکتا ہے۔
آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ ان شاء اللہ اسلامی ممالک اتحاد، یکجہتی اور کلمۂ واحدہ کے ذریعے اسی عظیم تہذیب کو جس کی بنیاد پیغمبر عظیم الشان(ص) نے مسلمانوں کے لئے رکھی تو اس کو دوبارہ حاصل کر سکیں گے ۔ 
واضح رہے کہ اس ملاقات کے آغاز میں انڈونیشیا کی مشاورتی کونسل کے اسپیکر نے کہا کہ ہم جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر، حکومت اور عوام کی جانب سے اسلامی انقلاب کے شہید رہبر(رح) کی شہادت پر آپ اور عظیم ایرانی قوم کو گہری اور مخلصانہ تعزیت پیش کرتے ہیں اور ہم ایرانی قوم اور ایران کی کامیابی کے لیے خداوند متعال سے دعا گو ہیں۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی(رح) کی یاد میں حرم امام رضا(ع) میں تقریب کا انعقاد شہید رہبر انقلاب اسلامی کے ایصال ثواب کے لئے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے مجلس ترحیم کا انعقاد حرم امام رضا(ع) میں شہید رہبر انقلاب اسلامی کی مزار شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی(رح) کے مزار پر عزاداروں اور سوگواروں کی حاضری مقاومت کے رنگ میں ڈوبی ایک شب کی روداد حرم امام رضا(ع) کا رواق غدیر شہید رہبر(رح) کے افغان سوگواروں کا میزبان شہید خامنہ ای تمام ادیان اورمکاتب کے لئے زندہ ہيں مشہد مقدس میں شہید رہبر انقلاب(رح) کی تشییع جنازہ ،عصر حاضر کا سب سے بڑا تاریخی واقعہ ہے   شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ اور تدفین کے لئے آستان قدس رضوی کا چوتھا اعلامیہ حرم امام رضا(ع) میں واقع شہید رہبر(رح) کے تحائف کا میوزیم اور قرآنی میوزیم کھول دیا گیا ہے شہید رہبر کے تشیع جنازہ میں شرکت کے لئے آستان قدس رضوی کے متولی کا پیغام  بین الاقوامی سطح پر ’’قومو للہ‘‘ نعرے کی تشریح کے لئے نشست کا انعقاد ’’قائد الامۃ‘‘ کے عنوان سے لائیو ٹی وی پروگرام رہبرشہید کے سوگواروں کے لئے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے پذیرائي کا وسیع انتظام (( آقای شہید ایران )) نامی چار جلدوں پر مشتمل کتاب منظرعام پر آگئی  شہید رہبر(رح) ایک قرآنی نابغہ اور قرآنی احکامات پرعمل کرنے والی شخصیت تھے؛ استاد پناہی رہبرشہید کے وداع کے ا یام میں حرم مطہر رضوی بند نہيں ہوگا  رہبرشہید ( رحمت اللہ علیہ ) کی یاد میں رضوی کتابخانہ اور میوزیمز میں تعزیتی جلسوں اور خصوصی پروگراموں کا انعقاد  روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، سوگوار زائرین کو کھانے اور رہائش کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں جارجیا کے 130 رکنی مذہبی و ثقافتی وفد کا حرم امام رضا(ع) کے خدام کی جانب سےخصوصی استقبال شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں 2100 سے زائد طبی عملے کی تعیناتی